
18/09/2025
وال مارٹ دنیا کا سب سے بڑا ریٹیل جائینٹ ہے
صرف امریکہ میں اس کمپنی کے سٹوروں کی تعداد پانچ ہزار کے قریب ہے
مجھے جب وال مارٹ کو اپنی پراڈکٹ
( Household)
سپلائ کرنے کا پہلا آرڈر ۲۰۰۵ میں ملا تو اس آرڈر کی ویلیو تین ملین ڈالر تھی
اس آرڈر کے حصول کے لیئے مجھے
28 سال کی عمر تک پڑھنا پڑھا
دس سال کا عرصہ کاروباری اسرارورموز سیکھنے میں لگ گیا
تین سال اس پراڈکٹ کی پروٹوٹائپ سے لے کر ڈیولپمنٹ ،
اس کی قیمت کا تعین
اس کی سستی ترین مینوفیکچرنگ کاسٹ
، اس پراڈکٹ کا پیٹنٹ
Patent
، برانڈنگ ،
پیکیجنگ
اور مارکیٹنگ
میں لگے
اس کے بعد میں اس قابل ہوا کہ
اتنا بڑا آرڈر ڈیلیور کر سکوں
اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ کاروبار کر کے آپ راتوں رات امیر ہو جائیں گے تو یہ ایک دماغی خلل ہے
کسی بھی کاروبار کو مستقل کامیاب کرنے کے لیئے یا ایک کامیاب کاروباری شخصیت بننے کے لیئے دہائیوں کی محنت اور سیکڑوں ناکامیاں درکار ہوتی ہیں
ایک اچھا کاروباری کبھی بھی راتوں رات امیر نئیں ہو سکتا
دربار عالیہ کاروبار شریف