GC BOY

GC BOY Welcome to the official page for Chak 154! Managed by Umar Chheena!

 گورنمنٹ گریجویٹ کالج چوک اعظم میں محدود نششتوں پر داخلے جاری ہیں۔بی ایس اردو، بی ایس ذوولوجی اور بی ایس فزکس میں مارننگ...
19/09/2024



گورنمنٹ گریجویٹ کالج چوک اعظم میں محدود نششتوں پر داخلے جاری ہیں۔

بی ایس اردو، بی ایس ذوولوجی اور بی ایس فزکس میں مارننگ و ایوننگ شفٹ میں چند سیٹیں باقی ہیں۔ ان ڈسپلنز میں داخلہ پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر جاری ہے۔

خواہش مند طلباء و طالبات اپنی مکمل فائل اور اصل ڈاکومینٹس کے ہمراہ انٹرویو کے لئے ایڈمشن آفس میں پیش ہو کر فیس واؤچر حاصل کر سکتے ہیں۔

نوٹ:
بی ایس انگلش میں بھی ایوننگ شفٹ کے داخلے جاری ہیں۔


الحمدللہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج چوک اعظم کی ایک اور شاندار کامیابی۔گزشتہ ایک ہفتے سے گھوڑا گلی مری میں جاری آل پنجاب روورز...
24/08/2024

الحمدللہ
گورنمنٹ گریجویٹ کالج چوک اعظم کی ایک اور شاندار کامیابی۔
گزشتہ ایک ہفتے سے گھوڑا گلی مری میں جاری آل پنجاب روورز سکاوٹ مقابلہ میں کالج ہذا کی ٹیم نے پروفیسر محمد سجاد کی رہنمائی شرکت کی اور کیمپ انسپیکشن میں پنجاب بھر میں اول پوزیشن حاصل کی۔ اس کامیابی پر ٹیم کو صوبائی سیکرٹری بوائز سکاوٹ کی جانب سے اعزازی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
اس موقع پہ پرنسپل ادارہ پروفیسر غلام یسین اعوان نے ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر عبدالروف گجر، پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس، اور پروفیسر عدنان اعوان کے ہمراہ سکاوٹ کیمپ کا دورہ کیا اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ سکاوٹ ٹیم میں انٹر سے محمد وقاص، بی ایس انگلش سے محمد ولید، بی ایس اردو سے محمد رضوان اور محمد شیراز، بی ایس کمپیوٹر سائنس سے محمد احتشام، محمد عدیل، تنویر انجم اور سیف الرحمن نے کالج کی نمائندگی کی۔ جبکہ سیف الرحمن سکاوٹ ٹیم لیڈر تھے۔
ہم اپنے بچوں کی بہتر تعلیم وتربیت کے لیے ہر لمحہ مصروف عمل ہیں۔

  فرسٹ ایئر کے تمام طلباء کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ گورنمنٹ آف پنجاب نے یکم ستمبر سے کلاسز شروع ہونے والا نوٹیفکیشن واپس لے...
17/08/2024



فرسٹ ایئر کے تمام طلباء کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ گورنمنٹ آف پنجاب نے یکم ستمبر سے کلاسز شروع ہونے والا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے اور اب نئے نوٹیفکیشن کے مطابق 15 اگست سے ہی فرسٹ ائیر کی کلاسیں بھی ریگولرلی شروع ہوں گی اور طلباء کی حاضری کو باقاعدہ مانیٹر کیا جائیگا۔

جن طلباء کی حاضری 75 فیصد سے کم ہوئی ان کا داخلہ روک لیا جائیگا لہذا تمام طلباء بلا تعطل 19 اگست بروز سوموار سے کالج میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

نوٹ:
1۔ سوموار سے یونیفارم کی پابندی لازمی ہے۔
2۔ کالج کے اندر موبائل فون لانا سختی سے منع ہے۔



15/08/2024

گورنمنٹ گریجویٹ کالج چوک اعظم میں آج فرسٹ ایئر کلاس کے لیے اورینٹیشن سرمنی (افتتاحی تقریب) منعقد کی گئی، تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا اس کے بعد نعت رسول مقبول پیش کی گئی۔

تقریب میں نقابت کے فرائض انچارج تقریبات پروفیسر قیصر وسیم صاحب نے سر انجام دیے جبکہ چیئرمین ڈسپلن کمیٹی پروفیسر عبدالرؤف گجر صاحب کی جانب سے طلباء کو کالج کے ڈسپلن، ماحول، تعلیمی ذمہ داریوں اور امتحانات کے طریق کار بارے آگاہ کیا گیا۔ بعد ازاں کوارڈینیٹر (انٹرمیڈیٹ) پروفیسر اسحاق صاحب کی جانب سے طلباء کو کلاسز کے شیڈول، ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جرمانہ جات اور دیگر مسائل بارے آگاہی دی گئی۔

آخر میں پرنسپل ادارہ پروفیسر غلام یاسین صاحب نے طلباء کو باضابطہ خوش آمدید کرتے ہوئے اس بات کا یقین دلایا کہ کالج انتظامیہ اور تدریسی سٹاف آپ کے تمام مسائل کے ہر ممکن حل کے لئے ہمہ وقت دستیاب ہونگے۔

انہوں نے ادارہ کی شاندار روایات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج چوک اعظم تعلیم کے ساتھ ساتھ سپورٹس، تلاوت، نعت، ملی نغمہ اور تقریری مقابلہ جات میں بھی جنوبی پنجاب میں ہر سال نمایاں پوزیشن لینے والا ادارہ ہے۔ کالج کا کلین اینڈ گرین اور پرسکون ماحول طلباء کی ذہنی و جسمانی نشوونما میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ آپ بھی بھرپور توجہ اور لگن سے تعلیم حاصل کر کے معاشرے اور ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں۔



اہلِ وطن کو یومِ آزادی مبارک ہو ۔آئیں اس بابرکت موقع پر،ہم سب اپنے وطن کی محبت کی تجدید کریں اور ان عظیم قربانیوں کو یاد...
14/08/2024

اہلِ وطن کو یومِ آزادی مبارک ہو ۔آئیں اس بابرکت موقع پر،ہم سب اپنے وطن کی محبت کی تجدید کریں اور ان عظیم قربانیوں کو یاد کریں جن کی بدولت ہمیں آزادی نصیب ہوئی۔ ہمارے اسلاف نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر ہمیں یہ وطنِ عزیز عطا کیا۔اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم دیانتداری، اتحاد،محنت اور جہد مسلسل کو اپنا شعار بنا کر اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔

ہم نے تعلیم کی روشنی میں آگے بڑھنا ہے، تاکہ ہمارا پاکستان ہر میدان میں سرخرو ہو۔ ہم عزم کرتے ہیں کہ ہم ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے تیار رہیں گے اور اپنے وطن کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لاکھڑا کریں گے۔❤️

وطن کے جاں نثار ہیں وطن کے کام آئیں گے
ہم اس زمیں کو ایک روز آسماں بنائیں گے

داخلے جاری ہیں۔۔۔جنوبی پنجاب کے بہترین سرکاری اداروں میں سے ایک  گورنمنٹ گریجوٹ کالج چوک اعظم میں انٹرمیڈیٹ اور بی ایس ک...
10/07/2024

داخلے جاری ہیں۔۔۔

جنوبی پنجاب کے بہترین سرکاری اداروں میں سے ایک گورنمنٹ گریجوٹ کالج چوک اعظم میں انٹرمیڈیٹ اور بی ایس کی سطح پر داخلے شروع ہو چکے ہیں۔۔

انٹرمیڈیٹ کی پراسپیکٹس آج سے کالج ایڈمشن آفس پر دستیاب ہوگی۔ میٹرک رزلٹ کے بعد پاس ہونے والے تمام طلباء جن کی کم از کم سیکنڈ ڈویژن ہو، داخلہ کے اہل ہیں۔ سائنس و آرٹس کے مختلف گروپس کے حوالے سے تفصیلی نوٹس پہلے ہی اس پیج پر شیئر کیا جا چکا ہے۔

علاوہ ازیں
یکم اگست سے بی ایس کے مختلف ڈسپلنز میں فرسٹ ائیر کی بنیاد پر داخلوں کے لیے پراسپیکٹس ان شاءاللہ یکم اگست سے دستیاب ہو جائیگی، جبکہ میرٹ لسٹ 10 اگست کو آویزاں کی جائیگی۔

نوٹ:
بی ایس پولیٹیکل سائنس میں داخلہ یونیورسٹی ایفلی ایشن، جبکہ بی ایس کمپیوٹر سائنس میں داخلہ اکریڈیشن سے مشروط ہوگا ۔

Classes will start from March 25, 2024
19/03/2024

Classes will start from March 25, 2024

گورنمنٹ گریجویٹ کالج چوک اعظم کا فخر اورسپیریئر سائنس اکیڈمی چوک اعظم کے نامور طالب علم ڈاکٹر اشفاق علی جنہوں نے 2017 می...
17/01/2024

گورنمنٹ گریجویٹ کالج چوک اعظم کا فخر اور
سپیریئر سائنس اکیڈمی چوک اعظم کے نامور طالب علم ڈاکٹر اشفاق علی جنہوں نے 2017 میں سپیریئر سائنس اکیڈمی چوک اعظم میڈیکل میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی آج ماشاءاللہ وہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں ایم بی بی ایس میں ان کا اخری سال ہے ۔ آج وہ سپیریئر سائنس اکیڈمی کے پرنسپل سر زبیر احمد صاحب سے ملنے ائے تو بہت خوشی ہوئی ایک مختصر سٹوری میں بھی ڈاکٹر صاحب کے بارے میں جانتا ہوں چوک اعظم کے اکثر طلبہ انہیں خوب جانتے ہوں گے ان کے بھائی بھی ماشاءاللہ پہلے ایم بی بی ایس کر چکے ہیں تو ان کی ایک مختصر سٹوری میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں ڈاکٹر اشفاق گورنمنٹ گریجویٹ کالج چوک اعظم میں ایف ایس سی کرتے تھے تو تب میں ان کو دیکھتا تھا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چوک کاظم کی مسجد کے ساتھ بیٹھ جاتے تھے ،صبح نو بجے سے آتے تھے تو اپنا کھانا بھی ساتھ لے کر آتے تھے تو ان کو میں اکثر دیکھتا رہتا یہ پڑھتے رہتے تھے تو مجھے آج ایک بات یاد آگئی ان دنوں ڈاکٹر صاحب کے میں پاس گیا تھا،تو ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ عمر آپ کے پاس ایک منٹ ہے جو بات کرنی ہے اپ کر لیں باقی میرے پاس اتنا ٹائم نہیں ہے تو مجھے اتنی خوشی ہوئی اور میں نے اسی دن ڈاکٹر صاحب کو دیکھا یہ پانی پینے گئے تو کتاب بھی ساتھ لے گئے دیکھیں میں آج کو آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ انسان جب اتنی محنت کرتا ہے تو اللہ پاک اس کو کسی نہ کسی مقام پہ پہنچا دیتا ہے محنت کرنا آپ کا کام ہے باقی صلہ دینا میرے رب کے ہاتھ میں ہے تو کل دیکھ کر مجھے اتنی خوشی ہوئی کہ وہ کل بھی کہہ رہے تھے کہ میرے پاس ٹائم نہیں ہے میں نے جا کے پڑھائی کرنی ہے تو جب میں ان کو چوک اعظم سے اٹھا کر اکیڈمی تک لے آیا، تو یہ بائیک کے پیچھے بھی ڈاکٹر صاحب کتاب کو اٹھا کے پڑھ رہے تھے چوک اعظم کے طلبہ اکثر ان سے واقف ہی ہوں گے جو ان کے کلاس فیلو تھے تو آج میں ان کو بھی پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آج ڈاکٹر اشفاق علی کی محنت رنگ لائی ہے دعا کرتا ہوں اللہ پاک بھائی کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے امین۔
عمر چھینہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج چوک اعظم ڈیپارٹمنٹ انگلش)

Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle (p.b.u.h) talked about Friday and said, "There is an hour (opportune time) on Frid...
29/12/2023

Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle (p.b.u.h) talked about Friday and said, "There is an hour (opportune time) on Friday and if a Muslim gets it while praying and asks something from Allah, then Allah will definitely meet his demand." And he (the Prophet) pointed out the shortness of that time with his hands.

22/12/2023

Ma Sha Allah ♥️Legends Of Ggc Chowk Azam 💞Really miss you Respected Sir (Head Of Department English2019_2023)
20/12/2023

Ma Sha Allah ♥️
Legends Of Ggc Chowk Azam 💞
Really miss you Respected Sir

(Head Of Department English
2019_2023)

Address

Sialkot

Telephone

+923017476862

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GC BOY posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share