
22/06/2025
بِسْمِ رَبِّ الْحُسَيْنِؑ
جن کے نام سے سجدے شرف پاتے ہیں...
الحمدللہ ثم الحمدللہ
یہ میرے رب کا کرم، میرے مولا حسینؑ کا صدقہ، اور میرے پیارے نبیؐ کی امت پر عنایت ہے کہ
مجھے یہ عظیم سعادت نصیب ہوئی ہے
کہ میں اپنے زندگی کے پہلے عشرۂ محرم الحرام کا آغاز منبرِ حسینیؑ سے کر رہا ہوں۔
یہ صرف چند مجالس نہیں،
یہ میری زندگی کی سب سے بڑی عبادت، ذمہ داری، اور افتخار ہے۔
میں دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں اپنے والدین کا
جنہوں نے مجھے ایسا پاکیزہ ماحول، دینی تربیت، اور ذکرِ اہل بیتؑ سے محبت دی
کہ آج میرا نام خادمانِ حسینؑ میں شامل ہو رہا ہے۔
یہ صرف آغاز ہے...
منزل ابھی کربلا ہے، پیغام ابھی باقی ہے،
اور میری زبان پر صرف یہی دعا ہے:
"مولا! میں تیرے دین کا سپاہی بن سکوں، اور منبر کا حق ادا کر سکوں..."