17/01/2026
*سیالکوٹ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ آتشیں اور گولیاں برآمد، ملزمان گرفتار، مقدمات درج۔*
تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ میں رمضان ٹاؤن میں فائرنگ کرنے افراد کے خلاف ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈسکہ معہ پولیس ٹیموں کی کارروائی۔ فائرنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ آتشیں اور گولیاں برآمد۔ ملزمان نے ایک شہری کے گھر اور گاڑی پر بھی فائرنگ کی ہے۔ جس کی بابت انکے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
ملزمان کی فائرنگ سے شہریوں میں خوف و ہراس اور تشویش کی فضا پیدا ہوئی.
سیالکوٹ :ہوائی فائرنگ، اسلحہ ناجائز اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری. پولیس عوام کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیے ہر وقت متحرک ہے.ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسیب راجہ
*ترجمان سیالکوٹ پولیس*