Sialkot News and Views

Sialkot News and Views Its a community page all about sialkot, sialkoti people, sialkot tradition, culture and weather.

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر مظفر نگر میں ایک برقعے والی خاتون کو انتہا پسند ہندوؤں کے گروہ نے ہراساں کیا جس کی ویڈیو ...
16/04/2025

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر مظفر نگر میں ایک برقعے والی خاتون کو انتہا پسند ہندوؤں کے گروہ نے ہراساں کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اس وائرل ویڈیو میں کچھ افراد کو برقعے والی ایک خاتون کے سر سے زبردستی حجاب اتارتے، بدسلوکی کرتے اور اس کی ویڈیوز بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

10/04/2025

جولائی سے سوئی گیس مزید مہنگی کرنے کی درخواست دائر

ٹیرف، ٹرمپ کا یو ٹرن، جوابی ٹیکس عائد نہ کرنے پر پاکستان اور دیگر ممالک پر ٹیرف 90 روز کیلئے معطل، امریکی اسٹاک مارکیٹس ...
10/04/2025

ٹیرف، ٹرمپ کا یو ٹرن، جوابی ٹیکس عائد نہ کرنے پر پاکستان اور دیگر ممالک پر ٹیرف 90 روز کیلئے معطل، امریکی اسٹاک مارکیٹس میں زبردست تیزی

خیبر پختون خوا مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل پر پی ٹی آئی میں پھر اختلاف سامنے آ گیا۔ترمیمی بل پر وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امی...
10/04/2025

خیبر پختون خوا مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل پر پی ٹی آئی میں پھر اختلاف سامنے آ گیا۔

ترمیمی بل پر وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور عاطف خان کا پارٹی واٹس ایپ گروپ میں بحث و مباحثہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق عاطف خان نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز واٹس ایپ گروپ میں بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل خیبر پختون خوا کے عوام کے حق میں نہیں۔

09/04/2025

عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری کا وقت آنے پر حساب لیا جائے گا: علی امین گنڈاپور

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کے لیے بجلی ...
03/04/2025

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 41 پیسے اور صنعتوں کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا۔

بجلی کے نرخوں میں کمی کے حکومتی پیکج کے حوالے سے تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، خواجہ آصف، رانا ثنا اللّٰہ اور دیگر وزرا بھی شریک ہوئے۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وسلم پیش کی گئی۔

بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آگے بڑھتے ہوئے ماضی پر بھی نظر ڈالنا ضروری ہے، ہمیں کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے دن رات کوششیں کی گئیں، منشور میں کیے گئے وعدے کو پورا کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو ملک پر ڈیفالٹ کی تلوار لٹک رہی تھی، آئی ایم ایف بات سننے کو تیار نہیں تھا، آرمی چیف اور ان کے رفقا کا معاشی استحکام کے لیے بھرپور تعاون رہا، معاشی استحکام کی راہ میں پہاڑ جیسی رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آج بھی پاکستان میں سب سے کم ہیں، شرح سود 22 فیصد سےکم ہو کر 12 فیصد ہوچکا ہے، مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجیٹ پر آچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معشیت کی بہتری کے لیے سرجری کرنی پڑے گی، ملکی معیشت اندھیروں کے بجائے اجالوں کی طرف آ رہی ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے ہوتے ہوئے کوئی سبسڈی نہیں دی جاسکتی۔

شہباز شریف نے کہا کہ جب تک بجلی کی قیمتوں میں کمی نہیں آئے گی صنعت، تجارت اور زراعت میں ترقی نہیں ہوسکتی، پاکستان میں معاشی استحکام آچکا ہے، اب اڑان بھرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی سے انکار کردیا تھا، آئی ایم ایف سے بات چیت کی اور بتایا کہ پیٹرول کی قیمت کم کرنے کے بجائے بجلی کی مد میں عوام کو ریلیف دینا چاہ رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئی پی پیز کے خلاف کچھ نہیں کہنا، آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت ہوئی انہوں نے کئی سو فیصد کمایا ہے، آئی پی پیز سے بات چیت میں کہا کہ آپ نے کئی گنا کمایا اب قوم کو فائدہ دیں۔

Thank You Friends  💗
03/04/2025

Thank You Friends 💗

03/04/2025

وزیراعظم کا بجلی 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان

03/04/2025

غزہ، اقوام متحدہ کلینک پر بمباری، 71 شہید، مزید علاقوں پر قبضہ کریں گے، اسرائیل

Address

Sialkot
51310

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sialkot News and Views posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share