
18/09/2025
*چکوال/حادثہ*
چکوال: جہلم روڈ سرکال مائر کے قریب تیز رفتار مسافر وین (ہائی ایس) سڑک درمیان بھینس سے ٹکرا گئی۔
چکوال: حادثے میں 18 افراد زخمی، زخمیوں میں 4خواتین سمیت 3 بچے شامل۔ ریسکیو ذرائع
چکوال: مسافر وین کھاریاں سے تلہ گنگ جا رہی تھی، کہ سرکال مائر کے قریب اچانک بھینس سڑک پر آگئی۔
چکوال: حادثے میں ہائی ایس ڈرائیور گاڑی میں پھنس گیا جسے ریسکیو اہلکاروں نے بحفاظت نکال لیا۔
چکوال: ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔