Noor Nama News

Noor Nama News Noor Nama News is a dynamic and reliable platform committed to delivering accurate, timely, and unbiased news.

Our mission is to illuminate the truth and bring important news from every corner of the country to the forefront.

13/05/2025


13/05/2025

بھارت میں ہوا پاکستانی Hackers کا فوبیا

یہ اب صرف خوف نہیں، حقیقت بن چکا ہے۔ پاکستانی ہیکرزز نے حالیہ دنوں بھارت کی کئی سرکاری ویب سائٹس ہیک کیں اور بعض علاقوں کے الیکٹرک سسٹم میں خلل ڈالا، جس سے بھارت میں کھلبلی مچ گئی۔ ان سائبر حملوں نے نہ صرف بھارتی سیکیورٹی نظام کی کمزوری ظاہر کی بلکہ پاکستانی ہیکرزز کی مہارت کا بھی ثبوت دیا۔ اب بھارتی میڈیا اور عوام میں پاکستانی ہیکرز کا نام سن کر واقعی فوبیا طاری ہو جاتا ہے۔

12/05/2025

04/04/2025

اردو سے بیزار کیوں؟ | ہماری زبان، ہماری پہچان

کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ہمارے معاشرے میں اردو بولنے کو کم علمی اور پسماندگی کی علامت کیوں سمجھا جاتا ہے؟
کچھ اسکولوں میں بچوں کو اردو بولنے پر سزا دی جاتی ہے، اور کئی تعلیمی ادارے ایسے ہیں جہاں اردو بولنے والے طلبہ کا ایڈمیشن ہی نہیں ہوتا!
کیا انگریزی سیکھنا ضروری ہے؟ ہاں! لیکن اپنی زبان کو چھوڑ دینا کہاں کی عقلمندی ہے؟

اس ویڈیو میں میں نے اردو کے خلاف بڑھتے ہوئے تعصب پر بات کی ہے اور یہ سوال اٹھایا ہے کہ ہم اپنی شناخت کو خود مٹانے پر کیوں تلے ہوئے ہیں؟
کیا ترقی صرف انگریزی بولنے میں ہے؟ یا اپنی زبان میں بھی ممکن ہے؟

یہ ویڈیو دیکھیں، شیئر کریں اور اپنی رائے کا اظہار نیچے کمنٹس میں کریں!

📌 ویڈیو پسند آئے تو چینل کو سبسکرائب کرنا نہ بھولیں!

🔔 مزید دلچسپ ویڈیوز کے لیے بیل آئیکن دبائیں!

#اردو

پاکستان نے سلامتی کونسل سے غزہ میں انسانی بحران روکنے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطا...
04/01/2025

پاکستان نے سلامتی کونسل سے غزہ میں انسانی بحران روکنے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں مشرقی وسطیٰ کی صورتحال پر فلسطینی مسئلے پر بیان میں کہا کہ اسرائیل غزہ میں جو کچھ کر رہا ہے وہ جنگ نہیں، بے دخلی ، نسلی صفایا اور تباہی کی مہم ہے، شہریوں پر اندھا دھند بمباری اوربنیادی ڈھانچے کی منظم تباہی الگ تھلگ واقعات نہیں، یہ سوچے سمجھے اقدامات ہیں جن کا مقصد ایک پوری قوم کو ان کے وطن سے مٹانا ہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ عالمی برادری یو این چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے دفاع کیلئے متحد ہو، تاریخ کے ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑے ہیں، کیا یہ کونسل اپنی ذمے داری نبھائے گی یا المیے سے منہ موڑ لے گی؟ فلسطینی عوام اس کونسل سے امید، انصاف اور امن کے وعدے کی توقع رکھتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ان کو مایوس نہیں کرنا چاہئے، غزہ میں خونریزی ختم ہونی چاہئے، سلامتی کونسل اجلاس میں پاکستان نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا مطالبہ دہرایا۔




























ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ ہمیں عالمی سطح پر مختلف چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا۔نجی...
04/01/2025

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ ہمیں عالمی سطح پر مختلف چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کراچی میں نیوی کیڈٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا کہ میں بطور مہمان خصوصی مدعو کرنے پر شکر گزار ہوں، پاک فضائیہ خطے میں طاقت کے توازن کو مستحکم کررہی ہے، پاکستا ن نیول اکیڈمی دنیا کے بہترین اداروں میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پریڈ میں ڈسپلن اعلیٰ تربیت کا مظہر ہے، پاس ہونے والے تمام کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان نیوی سمندری حدود کی حفاظت میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے، خطے میں توازن برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، ہمیں تمام درپیش چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کو تربیتی کورسز کا ضروری حصہ بنا دیا گیا ہے، عالمی سطح پر مختلف چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا، مضبوط معیشت ،مضبوط دفاع کیلئے ضروری ہے، پاکستان کی معیشت اللہ کے فضل سے دن بدن مضبوط ہورہی ہے۔

اداکارہ نیلم منیر کے شوہر کون ہیں ؟ نور نامہ نیوز نے پتہ لگوا لیاپاکستان کی معروف اور انتہائی خوبصورت اداکارہ نیلم منیر ...
04/01/2025

اداکارہ نیلم منیر کے شوہر کون ہیں ؟ نور نامہ نیوز نے پتہ لگوا لیا

پاکستان کی معروف اور انتہائی خوبصورت اداکارہ نیلم منیر نے دبئی میں شادی کر لی اور اب پاکستانیوں نے دولہے کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ابھی ان کا نام تو سامنے نہیں آیا لیکن سوشل میڈیا پر مختلف چہ مگوئیاں جاری ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ایکس پرراجا ذیشان نامی صارف نے پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’ نیلم منیر کی شادی کسی عربی سے نہیں بلکہ گجرات کے ایک دبئی بیسڈ بزنس مین سے ہوئی ہے، بہت بہت مبارک ہو دونوں کو۔ اللہ شادی کامیاب کرے اور دونوں کو ایک ساتھ خوش رکھے آمین۔‘‘

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انجری کا شکار ہونیوالے صائم ایوب 6 ہفتوں...
04/01/2025

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انجری کا شکار ہونیوالے صائم ایوب 6 ہفتوں کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر ہوگئے۔کیاصائم ایوب چیمپئن ٹرافی کھیل پائیں گے؟
گزشتہ روز کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے میچ میں شارٹ تھرڈ مین باؤنڈری پر گیند کا پیچھا کرنے کی کوشش کی، اس دوران باؤنڈری لائن کے قریب قومی ٹیم کے اوپنر صائم کا دائیں ٹخنہ مڑ جانے سبب انجری کا شکار ہوئے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اوپنر کی ایم آر آئی رپورٹس میں فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے جس کے باعث وہ 6 ہفتوں تک انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں۔صائم ایوب جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں تاہم وہ ٹیم کے ہمراہ رہیں گے اور میچ ختم ہونے بعد اسکواڈ کے ہمراہ وطن واپس لوٹیں گے۔
















پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کی وجہ کیا ہے؟ بڑی خبرپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ قطر...
03/01/2025

پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کی وجہ کیا ہے؟ بڑی خبر

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ قطر کے قریب میرین کیبل میں خرابی کی اطلاع ہے اور انٹرنیٹ کی سست روی کی شکایات کی ایک وجہ یہ ہوسکتی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ قطر کے قریب اے اے ای ون کیبل پاکستان کو عالمی انٹرنیٹ ٹریفک سے جوڑتی ہے جو 7 زیر سمندر کیبلز میں سے ایک ہے اس میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ، براڈ بینڈ صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ متعلقہ ٹیمیں خرابی دور کرنے کے لیے کوشاں اور نگرانی کررہی ہیں، پی ٹی اے ٹیلی کام صارفین کو وقتاً فوقتاً آگاہ کرتا رہے گا۔پی ٹی اے نےصارفین سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہ کرم سروس کی بحالی تک تحمل کا مظاہرہ کریں۔


مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق کیا بات  ہوئی؟رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ  حکومت پی ٹی آئی مذاکرات میں با...
03/01/2025

مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق کیا بات ہوئی؟
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی کے باہر آنے سے متعلق کوئی بات یا پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔ حکومت نے بھی پی ٹی آئی کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی ۔ پی ٹی آئی کا اسٹیبشلمنٹ کے ساتھ کوئی بیک ڈور رابطہ بحال نہیں ہوا۔ مذاکرات کا تیسرا دور اگلے ہفتے لے کر جانے کی بات بھی پی ٹی آئی کی طرف سے آئی تھی۔ رہنما مسلم لیگ (ن )نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کمیٹی نے کہا بانی سے رہنمائی حاصل کرنی ہے مزید وقت چاہیے، سلمان اکرم راجہ اور علی امین گنڈاپور نےاجلاس میں بات کی اور مثبت باتیں کیں، کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین کا انداز بہت مثبت تھا۔ ہم نے مذاکرات کےلیے کوئی شرط نہیں رکھی، ہم جب اپوزیشن میں تھے تب بھی مذاکرات کی پیشکش کی تھی، ہم نے پی ٹی آئی کی کمیٹی سے بغیر کسی شرط کے بات چیت کی ہے، پی ٹی آئی مطالبات لکھ کر دے گی تو جواب بھی ہم بلیک اینڈ وائٹ میں دیں گے



























سابق کرکٹر توصیف احمد نے انکشاف کیا ہے کہ سابق کپتان مصباح الحق محمد عباس کو ٹیسٹ کرکٹ کھلانے میں حق میں نہیں تھے تاہم ا...
02/01/2025

سابق کرکٹر توصیف احمد نے انکشاف کیا ہے کہ سابق کپتان مصباح الحق محمد عباس کو ٹیسٹ کرکٹ کھلانے میں حق میں نہیں تھے تاہم انضمام الحق نے عباس کو ٹیسٹ کرکٹ کھلائی۔

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد عباس اس وقت شہ سرخیوں میں ہیں، سپر اسپورٹس پارک سنچورین میں جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں محمد عباس نے غیر معمولی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 54 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی تاہم دوسرے اینڈ پر کوئی بالر انکا ساتھ نہ دے سکا جس کے باعث پاکستان ٹیسٹ میچ سنسنی خیز انداز میں ہار گیا۔
سابق کرکٹر توصیف احمد نے بتایا کہ 2017 کے دورہ ویسٹ انڈیز میں سلیکشن کمیٹی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں 71 وکٹ کی پرفارمنس کے بعد محمد عباس کو اسکواڈ میں منتخب کیا تو کپتان مصباح الحق ٹیم کوچ مکی آرتھر کو چیف سلیکٹر انضمام الحق کے پاس لےکر آئے اور کہا کہ عباس کی رفتار کم ہے۔

جس پر چیف سلیکٹر انضمام الحق نے فاسٹ بولر محمد عباس کی حمایت اور مؤقف اپنایا کہ ڈومیسٹک میں شاندار کھیل پیش کیا ہے، اس لیے ویسٹ انڈیز دورے پر لے کر جانا ہوگا۔






















Address

Sialkot

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Noor Nama News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share