21/11/2025
ٹی وی
ایک خاموش قاتل
ہماری حیاہ اور پاکیزہ زندگیوں میں زہر گھولنے کا ہمارے گھروں کی بربادیوں کا میاں بیوی میں طلاق کا
آپ سوچ رہے ہوں گے وہ کیسے
مرد جب بنی سنوری ہیروئن جیسی پیاری سمارٹ عورتیں دیکھیں گے تو اپنی بیویوں سے بیزار ہوں گے اور عورتیں جب ٹی وی میں بڑے اور سجے ہوئے آرائشی سامان گھر کپڑے دیکھیں گی تو انکو اپنے گھر کی نعمتیں حقیر لگیں گی ہیرو ٹائپ مرد دیکھیں گی تو اپنا شوہر برا لگے گا
مسلمانوں کی بربادی کا باعث
آپ سب کو پتہ ہے کہ موبائل ایک فتنہ ہے
تو موبائل کے آنے سے پہلے بھی ٹی وی ایک فتنہ تھا جس پر ڈرامے فلمیں دیکھنے سے میچ دیکھنے سے بھی گناہ ہوتا ہے
جیسا کہ سب مسلمانوں کو پتہ ہے کہ نامحرم مردوں اور عورتوں کو ایک دوسرے کو دیکھنے انکی تصویریں دیکھنے سے بھی منع کیا گیا ہے مگر اس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیتا
ٹی وی ہماری زندگی میں گھل مل گیا ہے اور ہمیں گناہ کا احساس نہیں ہوتا اور اس میں دیکھائے جانے والے پروگرام ڈرامے لوگوں کو نت نئے طریقے سیکھا رہے دوسروں کو لوٹ مار کرنے کے گناہ کر کے چھپانے کے قتل زنا گرل فرینڈز بوائے فرینڈز پارٹی کالج یونیورسٹیوں کا ماحول ساس بہو کے جھگڑے نامحرم مردوں اور عورتوں کا ایک ساتھ دوستی اور لیٹ نائٹ تک گھر سے باہر رہنا منگنی ہوتے ہی شوہروں اور بیویوں جیسی حرکتیں کرنا
دھوکا فریب قتل لوٹ مار گانے میوزک وغیرہ وہ سب جو جو دین اسلام میں منع کیا گیا ہے وہ وہ سب دیکھایا جاتا ہے نت نئے فیشن بیہودہ لباس سب ہمیں ٹی وی سیکھاتا رہا ہے اور ہمارے والدین کو احساس تک نہیں ہوا کہ ہم اپنی اولاد کے ساتھ کیا ظالم کر رہے ہیں
افسوس 🥺🥺
اب موبائل بھی وہ ہی کچھ کر رہا ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ
پھر کہتے ہیں کہ ہمارا معاشرتی نظام سہی نہیں ہے بگڑ گیا ہے نوجوان نسل کس راہ پر چل پڑی ہے والدین خود بھی اسی طرف لگے ہوئے ہیں اور بچوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے
کچھ والدین نماز کی پابندی کر رہے ہیں تو انکی اولاد بھی انکو دیکھ کر کبھی کبھار نماز پڑھ ہی لیتی ہے
سوچیں اگلی نسل والدین بنے گی تو کوئی نماز پڑھنے والا نہیں ہوگا اور نا ہی کوئی نماز کے لیے کہنے والا ہو گا تو وہ معاشرہ کیسا ب حیاء ہوگا استغفر اللہ العظیم
اللہ تبارک وتعالیٰ سب کو ہدایت عطا فرمائے آمین 😢
Jumma Mubarak