23/08/2025
دبئی: ابوظہبی پولیس نے نیشنل اینٹی نارکوٹکس کے تعاون سے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 377 کلوگرام کرسٹل میتھ برآمد کر لیا جو چالاکی سے تیل کے ڈبوں میں چھپایا گیا تھا۔ حکام کے مطابق، اس آپریشن میں ایک منظم گینگ کے تین آسیائی افراد گرفتار ہوئے جو منشیات کو اسمگل کرنے کی کوشش میں تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بروقت اطلاع اور پیشہ ورانہ حکمتِ عملی سے یہ کوشش ناکام بنائی گئی، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر حکام تک پہنچائیں تاکہ معاشرے کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھا جا سکے