10/10/2025
پاکستانیوں سے پنگا ناٹ چنگا۔۔۔
سعودی عرب کے شہر القصیم بریدہ میں ایک بلڈنگ کے اے سی ڈیکٹ کا پروجیکٹ ہمارے پاس تھا اور بلڈنگ میں ماربل ٹائیل لگانے کا ایک الگ سعودی کے پاس ایک دن سعودی کے ساتھ کوئی دس پاکستانی آئے جن کے ساتھ اس کا ستائیس سو ریال میں اتفاق ہوا کے یہ ماربل چھت پر پہنچانا ہے۔
خیر بندے سارے ہی محنتی تھے انہوں نے کوئی چھ گھنٹے میں ہی کام مکمل کر دیا ۔
اور سعودی کو کال کر دی مزدوری دو اب سعودی نے بہانے شروع کر دے کے کام کم تھا تم لوگوں نے پیسے زیادہ مانگے وغیرہ وغیرہ سعودی نے دو ہزار ریال دیے وہ ناراضگی کے ساتھ لے کر چلے گئے۔
اگلے دن ہم اپنے کام میں مصروف تھے کے سعودی کے چلانے کی آواز آئی تعال یا شہزاد تعال میں بھاگ کر گیا تو کہتا ہے واللہ پاکستانی مجنوں ۔
میں نے عربی میں پوچھا کیا ہوا تو کہتا وہ پاکستانی رات کو پھر سے سارا ماربل اتار کر نیچے رکھ گئے ہیں۔
🤣🤣🤣
منقول