Voice Of Sillanwali - VOS

Voice Of Sillanwali - VOS Welcome to "Voice of Sillanwali," your trusted news source standing against corruption and injustice! Always with the people, always for fairness
(1)

We are the voice for the poor and oppressed, uncovering truth, exposing corruption, and fighting for justice.

16/09/2025

اسٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود 11 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ

15/09/2025

🔥شاہینوں کیلئے خوشخبری!
سرگودھا میں الیکڑک بسز کا باضابطہ افتتاح 19 ستمبر کو متوقع، زرائع

15/09/2025

سلانوالی چک 125 شمالی کے قریب موٹر سائیکل حادثے کے تینوں مریضوں کی حالت انتہائی سیریس ہے-😭
آپ سب سے خصوصی دعاؤں کی اپیل ہے-🤲🏻

15/09/2025

موٹر سائیکل حادثہ کی اپڈیٹ:
سلانوالی 125 شمالی کے قریب موٹر سائیکل حادثے میں تینوں زخمیوں بشریٰ زوجہ انصر محمود، مدثر ولد انصر محمود اور انصر محمود سکنہ سلطان آباد سلانوالی تینوں کی حالت سیریس بتائی جارہی ہے-

تینوں کو ہی ٹی ایچ کیو سلانوالی سے سرگردھا ڈی ایچ کیو ریفر کیا گیا مگر بشریٰ اور عنصر محمود کی حالت تشویشناک ہونے پر سرگودھا سے لاہور ریفر کردیا گیا ہے-- تینوں ہی ہسپتال میں زندگی اور موت سے لڑ رہے ہیں- 😭

مدثر بچہ پہلے ہی ڈائلسز کا مریض تھا اور ہر ہفتے 2 مرتبہ کڈنی واش ہوتی ہے، آج بھی مدثر بچے کا ڈائلسز کرواکر فیملی سرگودھا سے سلانوالی آرہی تھی-

مدثر کا والد بازار میں ریڑھی لگاتا ہے، اور اسکی 4 چھوٹی بیٹیاں بھی ہیں، فیملی انتہائی غریب ہے-

ہماری عوام الناس سے دعاؤں کی پر زور اپیل ہے-اگر کوئی نیک شخص انکی فیملی کی کسی طرح بھی مدد کردے تو اور زیادہ بہتر ہوجائے گا-

اللہ پاک زخمیوں کو جلد از جلد صحت یاب فرمائے، آمین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میانوالی میں الیکٹرک بسز کا افتتاح کردیا---🙌وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے منصوبے کا افت...
15/09/2025

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میانوالی میں الیکٹرک بسز کا افتتاح کردیا---🙌

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے منصوبے کا افتتاح میانوالی سے کیا، میانوالی کو 15 الیکٹرک بسز فراہم کردی گئی- 💯

اگلا نمبر جلد ہی سرگودھا کا ہوگا، 🔥

15/09/2025

پی سی بی کا آئی سی سی سے میچ ریفری کی جانب سے کپتانوں کو ہینڈ شیک سے منع کرنے پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ- میچ ریفری کو نہ ہٹایا گیا تو ایشیاء کپ کے باقی میچز نہیں کھیلیں گے-

افسوسناک حادثہ---😞سلانوالی سرگودھا روڈ چک 125 شمالی پی ایس او پمپ کے نزدیک خوفناک موٹر سائیکل حادثہ--- موٹر سائیکل سوار ...
15/09/2025

افسوسناک حادثہ---😞
سلانوالی سرگودھا روڈ چک 125 شمالی پی ایس او پمپ کے نزدیک خوفناک موٹر سائیکل حادثہ---

موٹر سائیکل سوار 40 سالہ بشری زوجہ عنصر محمود اور 16 سالہ مدثر عباس ولد عنصر محمود اور عنصر محمود سکنہ سلطان آباد شدید زخمی ہوگئے،

عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل حادثہ اوور اسپیڈ کے باعث پیش آیا ہے، موٹر سائیکل سوار اوور اسپیڈ کی وجہ سے بے قابو ہوکر خود ہی گرگئے-

موٹر سائیکل سوار فیملی بچے کا ڈائلسز (کڈنی واش) کرواکر سرگودھا سے سلانوالی آرہی تھی-

سلانوالی ریسکیو 1122 ٹیم نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سلانوالی منتقل کردیا-

حالت تشویشناک ہونے پر تینوں کو سرگردھا ڈی ایچ کیو ریفر کیا گیا، بعدازاں بشریٰ کی حالت زیادہ سیریس ہونے پر اسے لاہور ریفر کیا گیا ہے-

افسوسناک واقعہ آج شام 4 بجے کے قریب پیش آیا-

دعا ہے اللہ پاک زخمیوں کو جلد از جلد صحت یاب کرے آمین 🤲🏻

15/09/2025

افسوسناک حادثہ 😞
سلانوالی سرگودھا روڈ 125 شمالی کے نزدیک موٹر سائیکل حادثہ، حادثے میں 3 افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل-

15/09/2025

احسن اقدام----💯
وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کے ماہ اگست کے بل معاف کر دیے۔
جو لوگ بل جمع کروا چکے ہیں ان کی رقم اگلے ماہ کے بل میں ایڈجسٹ کردی جائے گی-

15/09/2025

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف میانوالی میں آج الیکٹرک بسز کا افتتاح کریں گی---

تھانہ سلانوالی پولیس کی کارروائی- بدنامہ زمانہ 2  منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، 2880 گرام چرس برآمدتھانہ سلانوالی پولی...
15/09/2025

تھانہ سلانوالی پولیس کی کارروائی- بدنامہ زمانہ 2 منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، 2880 گرام چرس برآمد

تھانہ سلانوالی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر منگوانہ بنگلہ پر چھاپہ مار کر بدنامہ زمانہ منشیات فروش امان اللہ ولد محمد عبداللہ دھولکا سکنہ 124 شمالی کو دھر لیا،

جبکہ دوسرا منشیات فروش عامر سجاد عرف اچھی ولد محمد افضل 124 جنوبی کے قریب سے گرفتار کیا گیا اس کے قبضے سے 1600 گرام چرس برآمد ہوئی-

دونوں منشیات فروشوں سے مجموعی طور پر 2880 گرام چرس برآمد ہوئی-

دونوں منشیات فروشوں کے خلاف ایس ایچ او تھانہ سلانوالی رانا اسد اویس، سب انسپکٹر زاہد اقبال کی مدعیت میں الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے-

ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او رانا اسد اویس، ASI فیصل اعجاز، سب انسپکٹر زاہد اقبال اور انکی ٹیم کو شاباش دی-

15/09/2025

سلانوالی بڑانہ روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، روڈ کی ازسر نو تعمیر کی جائے،عوامی مطالبہ

Address

Sargodha
Sillanwali
40010

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Sillanwali - VOS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice Of Sillanwali - VOS:

Share