
09/07/2025
*حیدرآباد: 10 جولائی 2025*
*ہوسڑی پولیس کا ڈکیت گروہ سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار*
ہوسڑی پولیس کا دوران گشت رکشہ سوار ڈکیت گروہ سے مقابلہ
پولیس مقابلہ گوٹھ خدا بخش خاصخیلی کے قریب اس وقت پیش آیا جب پولیس نے مشکوک رکشہ سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا
ملزمان نے رکنے کے بجائے فائرنگ شروع کردی
پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
گرفتار ملزم کی شناخت اشرف ولد اکرم کالا کے نام سے ہوئی
ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پسٹل بمعہ راؤنڈ، ایک عدد چھینا گیا سازگار رکشا برآمد ہوا
دوران انویسٹیگیشن ملزم نے ڈکیتی و لوٹ مار کی کئی وارداتوں میں ملزم ہونے کا انکشاف کیا
ملزم کا سابقہ ریکارڈ تلاش ڈیوائس سے چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں ملوث/مطلوب/روپوش ظاہر ہوا
ملزم کے خلاف درج سابقہ مقدمات درج زیل ہیں
218/2025 u/s 397,34 PPC
225/2025 u/s 397,34 PPC
226/2025 u/s 397,34 PPC
زخمی ملزم کو علاج معالجے کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا
مزید انویسٹیگیشن جاری
*ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد*
https://whatsapp.com/channel/0029Vb62VnyEAKWL1XEQZR0G