12/09/2023
تحریر: کنول زہرا
لوگوں کو بتانا یہ تھا کہ ڈالر، سونے اور خوردنوش کی اشیا کا ریٹ اور یوتھیوں کا مورال ایک ساتھ کم ہو رہا ہے، سپہ سالار نے ڈالر مافیا، زخیرہ اندوزوں, منعشیات فروشوں اور اسمنگلر مافیا کے خلاف کریک ڈاون کرنے کی سخت ہدایات جاری کی جس پر عمل ہوتے ہی معاشی بہتری کے ثمرات نظر آرہے ہیں، آرمی چیف تجارتی معاملات پر بھی نظر رکھیں ہیں، وہ تجارت کے فروغ کے لئے پڑوسی ممالک کے سرمایہ کاروں کی توجہ پاکستان کی جانب مرکوز کرانے کے لئے سرگرم ہیں، جس کے سلسلے میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے 20 اجلاس ہوچکے ہیں، عمران خان کے دور میں سرد خانے کا شکار ہو جانے والا سی پیک پروجیکٹ متحرک ہوچکا ہے انشااللہ بہت جلد مکمل ہوکر پاکستان کی معشیت کی ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوگا.
پاکستان دشمنوں سے ملک کا درست سمت میں جانا برداشت نہیں ہو رہا ہے، اس لئے وہ پاکستان مخالف پروپگنڈہ کرنے سے ذرا نہیں چک رہے ہیں، ملک کی معشیت ٹھیک کرنے اور پاکستان مخالف کو کھڈے لائن لگانے کے لئے حافظ صاحب نے ڈنڈا اٹھا لیا ہے، پاک فوج کے سربراہ کی بہترین کاوشوں پر پاکستانی ان کے شکرگزار ہیں، اس لئے
ُن_کے_رکھو
ہم آپ کے ساتھ ہیں۔