30/09/2025
حیدرآباد: بارش کے بعد زونگ نیٹ ورک متاثر، صارفین پریشان
رپورٹ( محبوب علی جمالی )
حیدرآباد میں حالیہ بارش کے بعد ٹیلی کام کمپنی زونگ کا نیٹ ورک شدید متاثر ہوا ہے، جس کے باعث صارفین کو فون کالز اور انٹرنیٹ استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شہریوں کے مطابق بارش تھمنے کے بعد بھی زونگ کا سگنل نہ آنے کے برابر ہے، جس کی وجہ سے رابطے کا نظام متاثر ہوا اور طلبہ، کاروباری حضرات اور عام صارفین پریشان ہیں۔ سوشل میڈیا اور آن لائن کلاسز میں شریک نوجوانوں نے بھی شکایت کی ہے کہ نیٹ ورک کی بندش کے باعث ان کا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ دیگر کمپنیوں کا نیٹ ورک کسی حد تک فعال رہا لیکن زونگ نے بالکل ساتھ نہیں دیا۔ عوام نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور سروس کو بحال کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔