
30/05/2025
ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو سے غریب بریانی فروش طالبعلم کی فریاد
محترم جناب ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو آپ ایک دردمند اچھے آفیسر ہیں میں یاسر ولد اصغر سکنہ گلشن حالی روڈ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں حالی روڈ پر صبح سے رات گئے تک بریانی کا اسٹال لگاتا ہوں تاکہ اپنی فیملی کا سہارا بن سکوں میں نے اسی سال میٹرک کا امتحان دیا ہے اور میرے ٹیچر نے کہا کہ حکومت آن لائن بہت سے کورس فری کرواتی ہے تمارے پاس ٹائم نہیں ہے تو اسٹال پر ہی موبائل کی مدد سے تعلیم جاری رکھو میں نے رمضان المبارک میں کمائی کر کے عید کے چند دن بعد نیا موبائل 45 ہزار روپے کا خریدا جو تین دن بعد میرے اسٹال سے رش میں کسی نے اٹھا لیا تھانہ حالی روڈ پر شکایت بھی درج کروائی میری آپ سے اور ایس ایچ او حالی روڈ سے درخواست ہے کہ برائے مہربانی میرے موبائل کی بازیابی فرمائیں اللہ تعالیٰ اس کا صلہ دیں گے۔۔