Xpose GB

Xpose GB بے نقاب �

Imran Khan
26/04/2025

Imran Khan

گورنمنٹ گرلزہاٸ سکول پکورہ کی دس طالبات کو جبری طور پر” پراٸیوٹ“کردیا گیا،طالبات اور والدین نے سکول انتظامیہ کے خلاف ڈاٸ...
21/04/2025

گورنمنٹ گرلزہاٸ سکول پکورہ کی دس طالبات کو جبری طور پر” پراٸیوٹ“کردیا گیا،طالبات اور والدین نے سکول انتظامیہ کے خلاف ڈاٸریکٹر ایجوکیشن کو درخواست دے دی،شنواٸ نہ ہونے کی صورت میں عدالت جانے کی دھمکی۔
ذراٸع کے مطابق گرلزہاٸ سکول پکورہ اشکومن میں جماعت نہم اوردہم کے دس طالبات کوامتحانی فارم جمع کرواتے وقت پراٸیوٹ کردیا گیا ہے جس سے طالبات اور والدین میں تشویش پھیل گٸ ہے اوراس عمل کے خلاف ڈاٸریکٹر ایجوکیشن کو درخواست دے دی ہے۔درخواست کے مندرجات کے مطابق دوسال تک ریگولرطالب علم رہنے کے بعد امتحانی فارم بحثیت پراٸیوٹ سٹوڈنٹ بھجوانا سمجھ سے بالاتر ہے،مزید ستم ظریفی یہ کہ دس کے دس طالبات ساٸنس گروپ سے تعلق رکھتی ہیں درخواست میں مزیدکہا گیا ہے کہ والدین نے بچیوں کےبہترمستقبل کی خاطر دوسال تک کمیونٹی ٹیچرزکو فیس ادا کی لیکن فارم بطور پراٸیوٹ سٹوڈنٹ کروانا سراسرناانصافی ہے۔طالبات کا تعلق پکورہ،شونس اور اسمبر جیسے دوردراز اور پسماندہ علاقوں سے ہے۔
والدین کا کہنا ہے کہ ڈاٸریکٹر ایجوکیشن نے معاملہ فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرواٸ تھی لیکن تاحال عملدرآمد نہ ہوسکا ہے۔والدین نے فیصلے کے خلاف عدالت جانے کی دھمکی دی ہے:

Address

Singal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Xpose GB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share