25/09/2026
2 دن کی ماہانہ چھٹی کے بعد شعبہ حفظ کے طلباءکرام کی واپسی ،،،
ہمارے مدرسہ دارالعلوم قدوسیہ علی پور میں شعبہ حفظ کے مقیم و مسافر طلبا کو ایک مہینہ بعد دو دن کی چھٹی دیجاتی ہے آج جمعہ پڑھا کر واپسی سفر پر تھا تو دیکھا کہ ہمارے طلبا کرام رکشہ پر سوار شرارتوں کے ساتھ افسردہ چہرے لیے مدرسہ کی طرف رواں دواں ہیں ۔۔ پہلے تو مجھے دیکھ کر اچانک پریشان ہوئے میں دیکھ کر مسکرایا تو ان کے چہروں پر بھی مسکراہٹیں آگیں “” ہم بھی ہنسے اور رکشہ کراس کرلیا “”
خدا ہمارے ان طلبا کرام کو کامیاب فرمائے یہی ہمارا ہماری قوم کا اور امت مسلمہ کا مستقبل ہیں یہ مستقبل کے رہبر و رہنما ہیں یہی ہماری پہچان ہیں اور یہی ہماری قبر و آخرت کا سرمایہ وسامان اور صدقہ جاریہ
خدا ان کو سلامت رکھے اور ہمیں ساری عمر نسل در نسل ان کا خادم بنائے آمین