
12/07/2025
10 محرم الحرام کا جلوس روندو میں پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوا
روندو (نامہ نگار) 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس روندو میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ نکالا گیا، جس میں ضلع بھر کے عزاداروں نے بھرپور شرکت کی۔ جلوس کی نگرانی کے لیے اے ڈی سی جناب غلام علی صاحب، اے سی محمد حسین بٹ صاحب، ایس پی حسن صاحب، اے ڈی ایچ او ڈاکٹر ابراہیم صاحب، ریسکیو 1122 کے ای ایم ٹی نثار حسین اور آئی ایس او کے جوان موجود رہے۔
ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو اور صحت کے عملے نے جلوس کے دوران سیکیورٹی، طبی امداد اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ جلوس کے تمام راستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور ایمبولینس و دیگر سہولیات ہمہ وقت موجود رہیں۔
آئی ایس او کے نوجوانوں نے نظم و ضبط قائم رکھنے میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا، جب کہ شرکاء جلوس نے پرامن طریقے سے عزاداری کی اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔