گوہر نایاب پروڈکشن

گوہر نایاب پروڈکشن Voice of Baltistan اسلامی ثقافت کو اجاگر کرنے میں گوہر نایاب پروڈکشن میڈیا ٹیم کا ساتھ دیں

11/07/2025

جلوسِ عزا ١٣ محرم الحرام ١٤٤٧ ھ ٢٠٢٥ 🚩
بولی سکینۂ روکر اے بابأ تو کہاں ہے
کلام ؛ علامہ شمس جعفری
دستہ عباسیہ فرول مہدی آباد

11/07/2025

عاشورا ١٤٤٧ ھ ٢٠٢٥ 🚩
مرفو سونگسید کھڑاغیکھا غدونگ نہ کھسو لے اکبر😭
دستہ سجادیہ خپلو

#جلوس #عاشورا #عزاداری #مجلس #ماتمداری #خپلو #ڈنس

10/07/2025

قابل تحسین و قابل تقلید عزاداری 🚩
یونین کونسل کتی شو طولتی بروق کے نوجوانوں نے عزاداری میں ایک قابلِ تقلید مثال قائم کی ہے۔ گزشتہ دو سالوں سے مجلسِ عزا میں بغیر قمیص اتارے، نہایت مہذب اور پروقار طریقے سے ماتم داری کر کے انہوں نے نہ صرف اپنی عقیدت کا اظہار کیا ہے بلکہ معاشرے کو ایک مثبت پیغام بھی دیا ہے۔

یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ عزاداری کے آداب اور احترام کو برقرار رکھتے ہوئے بھی امام حسینؑ سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا جا سکتا ہے۔ نوجوانوں کا یہ طرزِ عمل لائقِ تحسین ہے، کیونکہ یہ عزاداری کو مزید باوقار بناتا ہے اور اس کے روحانی پہلو کو اجاگر کرتا ہے۔

ان باہمت اور بااصول نوجوانوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ روایت اور جدید سوچ کا حسین امتزاج کس طرح ممکن ہے۔ ان کا یہ عمل یقیناً دیگر علاقوں کے نوجوانوں کے لیے بھی مشعلِ راہ ثابت ہوگا۔ ہمیں ان نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ یہ نیک روایت مزید پروان چڑھ سکے۔

ویڈیو : ایم عسکری شمائل
Azadari Imam Hussain a.s

10/07/2025

جلوس عزاء بمناسبت دفن شہدائے کربلا🚩
١٣ محرم الحرام ١٤٤٧ ھ ٢٠٢٥
شمائل طولتی بروق کھرمنگ
شام تک زندہ رہوں تو یہ بہت ہے بابا 😭

التماس سورہ فاتحہ برائے ایصال ثواب مرحوم شیخ محمد شریف



10/07/2025

جلوس عزاء بمناسبت دفن شہدائے کربلا🚩
١٣ محرم الحرام ١٤٤٧ ھ ٢٠٢٥
شمائل طولتی بروق کھرمنگ
شامی یولینگ سنینگ ژھیرین گوید لے نی مینگمو حسین خدائی فقرینگ زیرین
کلام : مرتضی ابن حسین
طرز نگار : سید محمد موسوی (مشہد پارٹی)

التماس سورہ فاتحہ برائے ایصال ثواب مرحوم شیخ محمد شریف



سکردو ایئرپورٹ پر معروف مذہبی رہنما علامہ آغا علی رضوی کے ساتھ کیا گیا ناروا اور توہین آمیز سلوک قابلِ شدید مذمت ہے۔یہ و...
09/07/2025

سکردو ایئرپورٹ پر معروف مذہبی رہنما علامہ آغا علی رضوی کے ساتھ کیا گیا ناروا اور توہین آمیز سلوک قابلِ شدید مذمت ہے۔
یہ واقعہ نہ صرف بلتستان کے عوام کی دل آزاری کا سبب بنا ہے بلکہ ایئرپورٹ انتظامیہ کی پیشہ ورانہ ساکھ پر بھی سوالیہ نشان بن گیا ہے۔
علامہ آغا علی رضوی جیسی باوقار اور باعزت شخصیت کے ساتھ ایسا غیر شائستہ رویہ کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ہم اس واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات اور ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ہم علامہ آغا علی رضوی سمیت تمام علماء کرام کی عزت و حرمت کے تحفظ کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں
گوہر نایاب پروڈکشن میڈیا ٹیم

09/07/2025

اسٹوڈیوز کا تعارف پروگرام نمبر 3

🔹سنگ اونگ اسٹوڈیو بلتستان:
جہانِ فن اور روحانیت کا حسین امتزاج ہے!
بلتستان کے معروف اسٹوڈیوز میں سے ایک، سنگ اونگ اسٹوڈیو اپنی انفرادیت اور معیار کے باعث نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔ اس اسٹوڈیو کے بانی اور مالک جناب باسط پاروی صاحب ہیں، جن کی کاوشوں اور بصیرت نے اسے ایک منفرد پہچان دی ہے۔

میزبان : حسین شیخ
پروڈیوسر : شانی بلتستانی
پیشکش : گوہر نایاب پروڈکشن
Sing Ong Studios

09/07/2025

جلوس عزاء بمناسبت دفن شہدائے کربلا
١٣ محرم الحرام ٢٠٢٥
از حسینیہ بلتستانیہ تا حرم مطہر حضرت معصومہ س

08/07/2025

بلتی نوحہ عاشورا ١٤٤٧ ھ ٢٠٢٥🚩
یری شزدے نی غویکھہ شوخسی یانگ لنگسے لے بواژھونژے
عاشورا ٢٠٢٥ طولتی بروق کھرمنگ
کلام : مرتضی ابن حسین
طرز نگار : سید محمد موسوی (مشہد پارٹی)

التماس سورہ فاتحہ برائے ایصال ثواب مرحوم شیخ محمد شریف



08/07/2025

دل دہلا دینے والا منظر: کمسن بچوں کے آنسوؤں میں ڈوبا باپ کا جنازہ 😭😭
آج ایک ایسا منظر دیکھا جس نے دل چیر کر رکھ دیا، ایک ایسا غم جس کی گہرائی الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ باپ کا جنازہ تھا اور ساتھ ہی اس کے دو معصوم، کمسن بچے۔ ان کی آنکھوں میں آنسوؤں کا ایک سمندر تھا جو تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا۔ ان چھوٹے، نحیف کاندھوں پر غم کا اتنا بوجھ تھا جو کسی بڑے کے لیے بھی اٹھانا مشکل ہوتا ہے۔

وہ پھول سے بچے، جن کے ہاتھوں میں کھلونے ہونے چاہیے تھے، آج اپنے باپ کی میت کو تھامے ہوئے تھے۔ ان کی سسکیاں اور دلدوز چیخیں فضا میں ایک کہرام مچا رہی تھیں۔ ہر آہ، ہر آنسو اس حقیقت کا گواہ تھا کہ ان کا سہارا چھن گیا ہے، ان کے سر سے شفقت کا سایہ اٹھ گیا ہے۔ یہ صرف آنسو نہیں تھے، یہ ان کے ننھے دلوں کا درد تھا، ایک ایسی بے بسی جس کا تصور بھی رونگٹے کھڑے کر دیتا ہے۔

زندگی کتنی بے رحم ہو سکتی ہے، اس کا اندازہ آج بخوبی ہوا۔ یہ منظر اس بات کی یاد دہانی ہے کہ زندگی کتنی ناپائیدار ہے اور ہمارے رشتے کتنے قیمتی۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان معصوم فرشتوں کو صبر جمیل عطا فرمائے اور انہیں اس کٹھن گھڑی سے نکلنے کی ہمت دے۔
لایوم کیومک یا ابا عبداللہ 😭

07/07/2025

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُونَ 😭💔
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دیجاتی ہے نجف اشرف میں حصول علوم آل محمد میں مشغول نوجوان عالم دین حجت الاسلام شیخ شریف مختصر علالت کے بعد آج اس دار فانی کو وداع کرکے دار بقاء کی جانب انتقال کرگئے ہیں خدا مرحوم کے تمام گناہوں کو در گذر فرما کر جوار معصومین میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے.
آپ تمام مؤمنین اور علماء کرام سے ان کی مغفرت کےلئے نماز وحشت کی اپیل ہے

بنام: محمد شریف والد حسن

شریک غم : گوہر نایاب پروڈکشن میڈیا ٹیم

07/07/2025

⭕ایرانی ٹیلی ویژن کا مشہور پروگرام "حسینہ معلی" میں پاکستانی عزاداران امام حسین علیہ السلام کی شرکت اور ماتم داری ۔

Address

Skardu

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when گوہر نایاب پروڈکشن posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share