10/07/2025
لوگوں کو بلاسفیمی گینگ کے ارکان کی جانب سے ہنی ٹریپنگ کے ذریعے اغوا کیا جاتا تھا جس میں ایسی لڑکیاں شامل ہوتی ہیں جو اس گینگ سے براہ راست منسلک تھیں ان میں مرکزی لڑکی ایمان نامی ہے۔ بلاسفیمی گینگ کا سربراہ ایڈووکیٹ راؤ عبدالرحیم اور اس کا نائب شیراز احمد فاروقی ان وارداتوں میں مرکزی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ شکار کو ایک جگہ بلایا جاتا۔ اس کو راؤ عبدالرحیم کی گاڑی میں زبردستی منتقل کیا جاتا اور وہاں بلیک میلنگ سے پیسے وصول کیے جاتے اور پیسہ نہ دینے کی صورت میں ان پر توہین مذہب کا پرچہ کٹوا دیا جاتا۔
#راوعبدالرحیم