Shigar Media Cell

Shigar Media Cell ملکی و بین الاقوامی خبروں کے علاوہ گلگت بلتستان کے حالات و واقعات سے باخبر رہیں۔

24/06/2025
24/06/2025

نئی موٹروے 240 کلومیٹر مانسہرہ-ناران-جلکھڈ-چلاس بابوسر ٹنل کے ساتھ: بجٹ 2024-25 میں فزیبلٹی اسٹڈی

پروجیکٹ کی تجویز: مانسہرہ سے چلاس تک 240 کلومیٹر موٹر وے ناران، جلکھڈ اور بابوسر ٹنل کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی 2024-25 کے بجٹ میں شامل ہے۔

سیاحت کو فروغ: یہ موٹروے موسم گرما اور سردیوں کے لیے سال بھر سیاحتی راہداری ہوگی۔

وقت کی بچت: سفر کا وقت 7 گھنٹے سے کم ہو کر صرف 2:30 گھنٹے ہو جائے گا۔

اقتصادی اثر: اس منصوبے کا مقصد مقامی معیشت کو فروغ دینا، ملازمتیں پیدا کرنا اور علاقائی رابطوں کو بڑھانا ہے۔

ہر موسم تک رسائی: بابوسر ٹنل اس بات کو یقینی بنائے گی کہ راستہ ہر موسم میں قابل رسائی ہے۔

10/06/2025

شگر( رجب قمر) ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کا بڑا اقدام،لینڈ مافیاز کے خلاف گھیرا تنگ، زمینوں کی ساز باز کرکے مبینہ طور پر بلیک منی کو وائٹ کرنے والے عناصر کی جانب سے شگر کے عوامی چراگاہوں پر بننے والے بڑے ہوٹلوں میں مزید تعمیرات و تجاوزات پر بھی سٹے حاصل کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق ڈسڑکٹ کلکٹر شگر ولی اللہ فلاحی کی جانب سے زمینوں کی نسبت ہونے والی 30 رجسٹریوں کی منسوخی کے لئے مجاز عدالت دیوانی میں مقدمات دائر کی گئی ہے،جن میں کھوج ہوٹل، ہیمل لیکسس، سمیت کئی نامی گرامی بڑے ہوٹلوں کی رجسٹریوں کے خلاف دعوی جات دائر کئے گئے ہیں، اس سے قبل عوامی مشترکہ زمینوں کی غیر قانونی خرید و فروخت کی نسبت ہونے والے انتقالات کو ڈپٹی کمشنر شگر نے کمشنر بلتستان کی ہدایات پر منسوخ کئے تھے،
اس سے قبل جب ڈپٹی کمشنر شگر نے غیر قانونی انتقالات منسوخ کی گئی تو عوامی سطح پر قابضین اور لینڈ مافیاز کے خلاف کاروائی کا مطالبہ زور پکڑ رہا تھا،تاہم مخالف فریق ڈی سی شگر کے خلاف رجسٹریوں کو درست ثابت کرنے کے لیے عدالتوں میں کیسز دائر کر رکھے تھے،تاہم رجسٹریوں کی منسوخی کلکٹر کے دائرہ اختیار میں نہیں تھا جس وجہ سے سول عدالت میں حکومت گلگت بلتستان اور کلکٹر کی مدعیت میں دعوی دائر کیے گئے ہیں،ذرائع کے مطابق حکومت اور کلکٹر شگر کی طرف سے مقدمات کی پیروی ڈسٹرکٹ اٹارنی شگر منصور شہید خاور کریں گے، مزید بھی غیر قانونی رجسٹریوں کی چھان بین کے ساتھ مزید بھی دعوی جات دائر کئے جارہے ہیں، حکومت اور کلکٹر نے عدالت سے رجسٹریوں کی منسوخی سمیت بحق سرکار قبضہ دخلیابی کی استدعا بھی کی ہے، تاکہ لینڈ ریفامز ایکٹ کے تحت زمینوں کا مالک صرف عوام کو بنایا جائے گا جو گاؤں کے ایک غریب سے لے کر بڑے تک برابری میں حصہ دار بنانا ہے،دوسری جانب عوامی حلقوں کی جانب سے کمشنر بلتستان، ڈپٹی کمشنر شگر اور ڈسٹرکٹ اٹارنی شگر کی جانب سے کئے گئے قانونی اقدام کو سراہا جارہا ہے۔

25/05/2025
08/05/2025

شگر: ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے ضلع بھر میں ہر قسم کے ڈرون کیمروں کے استمال پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی،

01/05/2025
25/03/2025
11/02/2025

بدنام زمانہ لمسہ روڈ

شگر: دریائی کٹاؤ سے کٹ جانے والی تسستون روڈ کو ایمرجنسی بنیادوں پر بحال کردیا گیا،عوام نے ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ...
22/10/2024

شگر: دریائی کٹاؤ سے کٹ جانے والی تسستون روڈ کو ایمرجنسی بنیادوں پر بحال کردیا گیا،
عوام نے ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی اور محکمہ مواصلات و تعمیرات کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شگر: محکمہ پولیس کے انتہائی فرض شناس،ایماندار پولیس اہلکار امتیاز حسین راٹھور مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد سبکدوش ہوگئے،ڈ...
17/10/2024

شگر: محکمہ پولیس کے انتہائی فرض شناس،ایماندار پولیس اہلکار امتیاز حسین راٹھور مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد سبکدوش ہوگئے،

ڈپٹی کمشنرشگر ولی اللہ فلاحی اور ایس ایس پی شگر شیراحمد نے کانسٹیبل رینک لگا کر رخصت کیا،
اس موقع پر عزیز و اقارب نے پروقار انداز میں انہیں رخصت کیا۔

Address

Skardo

Telephone

+923156688910

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shigar Media Cell posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share