Gamba STAR TV

Gamba STAR TV Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Gamba STAR TV, TV Channel, 759 S Main St, Skardu.

زندہ باد ایران
04/04/2026

زندہ باد ایران

27/08/2025

از قلم سید قمر کاظمی ۔ گلگت بلتستان لینڈ ریفارمز ایکٹ 2025 کے نفاذ کے بعد سب سے بڑی بحث اس سوال کے گرد گھومتی ہے کہ زمینوں پر قبضہ کیسے چھڑایا جائے گا اور ان زمینوں کا کیا بنے گا جن پر لوگ برسوں سے آباد ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ گلگت بلتستان میں زمینیں پہلے ہی تقسیم در تقسیم ہیں ریکارڈ کی پیچیدگیاں الگ ہیں اور طاقتور طبقے نے بڑی حد تک اپنی گرفت مضبوط کر رکھی ہے۔ ایسے میں یہ سمجھنا ضروری ہے کہ قانون اس صورتحال سے کیسے نمٹے گا اور عام آدمی کے حقوق کو کیسے محفوظ کرے گا۔

ایکٹ کی دفعہ 15 کلکٹر کو یہ اختیار دیتی ہے کہ وہ پندرہ دن کا نوٹس جاری کرکے کسی بھی غیر قانونی قابض کو بے دخل کرے۔ اگر نوٹس کے باوجود زمین خالی نہ کی جائے تو ریاستی مشینری بشمول ریونیو عملہ اور پولیس کی مدد سے قبضہ ختم کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایکٹ کے سخت ترین پہلوؤں میں سے ایک ہے اور اسی پر عملدرآمد کے ذریعے طاقتور افراد کو پیچھے دھکیلا جا سکتا ہے۔ تاہم یہ اختیار صرف اس وقت موثر ثابت ہوگا جب ویلیج کمیٹی کی تصدیق کے بعد یہ طے کیا جائے کہ قبضہ واقعی ناجائز ہے یا نہیں۔

یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ بہت سے لوگ دہائیوں سے زمینوں پر مکانات یا کھیت بنا کر آباد ہیں۔ ان کے بارے میں قانون نسبتا نرم رویہ اختیار کرتا ہے۔ دفعہ 12 کی ذیلی شق 9 کے مطابق کلکٹر اور اسسٹنٹ کلکٹر ویلیج کمیٹی کے مشورے سے ایسے بے زمین اور ضرورت مند لوگوں کے لیے حصے مخصوص کریں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جن لوگوں نے مجبوری کے تحت رہائش اختیار کی ہے انہیں باضابطہ حق ملکیت دیا جا سکتا ہے۔ لیکن جو لوگ طاقت یا سرمائے کے زور پر زمین پر قابض ہیں وہ اس رعایت کے اہل نہیں ہوں گے اور انہیں غیر قانونی قابض تصور کیا جائے گا۔

انتقال یعنی زمین کی ملکیت کے اندراج کا مسئلہ گلگت بلتستان میں ہمیشہ ایک بڑی رکاوٹ رہا ہے۔ ریکارڈ پرانے یا ادھورے ہیں اور کئی جگہوں پر بالکل موجود ہی نہیں۔ اس ایکٹ کے تحت اب ہر زمین کا جی آئی ایس نقشہ بنایا جائے گا اور حق داران کی فہرست ویلیج کمیٹی کی مدد سے تیار ہوگی۔ جو قبضے رسم و رواج اور مقامی قوانین کے مطابق جائز ثابت ہوں گے انہیں قانونی شکل دی جائے گی جبکہ جعلی انتقالات اور غیر قانونی خرید و فروخت کو باطل قرار دے کر زمین دوبارہ تقسیم کی جائے گی۔

طاقتور طبقے کا سوال سب سے مشکل ہے۔ لیکن ایکٹ اس حوالے سے تین قانونی راستے فراہم کرتا ہے۔ پہلا یہ کہ سیکشن 15 کے تحت فوری بے دخلی کی جائے۔ دوسرا یہ کہ غیر قانونی فروخت کرنے والے اور خریدنے والے دونوں کو قانون کے تحت مجرم تصور کیا جائے اور ان پر مقدمات قائم ہوں۔ تیسرا یہ کہ دفعہ 14 اور دفعہ 16 کے تحت متبادل تنازعہ حل کے طریقے استعمال کیے جائیں جیسے جرگہ یا کمیونٹی مذاکرات تاکہ بڑے تنازعات کا پرامن حل نکل سکے۔

اس پورے عمل میں سب سے اہم کردار ویلیج کمیٹی کا ہے۔ اگر یہ کمیٹی شفاف اور غیر جانبدار رہی تو نظام عوامی اعتماد حاصل کر لے گا۔ لیکن اگر کمیٹی بااثر افراد کے دباؤ میں آ گئی تو یہ پورا عمل مزید تنازعات کو جنم دے گا۔ اس لیے ضروری ہے کہ زمین کے تمام نقشے فہرستیں اور فیصلے عوامی سطح پر مشتہر کیے جائیں اور ہر حق دار کو اعتراض اور اپیل کا پورا موقع ملے۔

اس وقت قانونی حکمت عملی یہی بنتی ہے کہ دو الگ زمروں کو واضح طور پر سامنے لایا جائے۔ ایک طرف وہ لوگ ہیں جو غریب بے زمین اور ضرورت کے تحت آباد ہیں۔ انہیں قانونی تحفظ دینا ناگزیر ہے اور انہیں باقاعدہ ملکیت دی جانی چاہیے۔ دوسری طرف وہ لوگ ہیں جو طاقت اور سرمایہ کے زور پر زمینوں پر قابض ہیں۔ ان کے قبضے کو غیر قانونی قرار دے کر فوری بے دخلی اور قانونی کارروائی ناگزیر ہے۔

یہی وہ نکتہ ہے جس پر لینڈ ریفارمز ایکٹ کی کامیابی یا ناکامی کا فیصلہ ہوگا۔ اگر قانون کمزور طبقات کو تحفظ دے اور طاقتور طبقے کی ناجائز گرفت توڑ سکے تو یہ اصلاحات ایک تاریخی قدم ثابت ہوں گی۔ لیکن اگر اس کے نفاذ میں سیاسی مفادات مقامی اشرافیہ یا انتظامی کمزوریاں حائل ہو گئیں تو یہ ایک اور ایسا قانون بن جائے گا جو کاغذ پر تو موجود ہے مگر زمین پر اپنی ساکھ کھو بیٹھتا ہے۔

قمرکاظمی

سکردو | 6 گھنٹے میں پانچ فلائٹ آپریشن | انٹر نیشنل ائیر پورٹ سکردو کی تاریخ میں ایک اور ریکارڈ ۔
22/06/2024

سکردو | 6 گھنٹے میں پانچ فلائٹ آپریشن | انٹر نیشنل ائیر پورٹ سکردو کی تاریخ میں ایک اور ریکارڈ ۔

20/11/2023
04/05/2023
04/05/2023
 #مبارکباد سید مہدی شاہ نے بحثیت گورنر گلگت بلتستان حلف اٹھایا ان سے چیف جسٹس سپریم اپلیٹ کورٹ وزیر شکیل احمد نے حلف لیا
18/08/2022

#مبارکباد
سید مہدی شاہ نے بحثیت گورنر گلگت بلتستان حلف اٹھایا ان سے چیف جسٹس سپریم اپلیٹ کورٹ وزیر شکیل احمد نے حلف لیا

‏بابر اعظم نے اگر نیدرلینڈز کے خلاف سیریز میں ایک سنچری بنا دی تو وہ بطور کپتان انٹرنیشنل کرکٹ میں10سنچریاں بنانے والے پ...
16/08/2022

‏بابر اعظم نے اگر نیدرلینڈز کے خلاف سیریز میں ایک سنچری بنا دی تو وہ بطور کپتان انٹرنیشنل کرکٹ میں10سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بن جائیں گے

#کرکٹ

Address

759 S Main St
Skardu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gamba STAR TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category