Daily Kharmang گلگت بلتستان

Daily Kharmang گلگت بلتستان Informatiom About Culture, Tourism, Sports and Highlighting the people problems. ( Daily Kharmang GB)
عوام کی آواز

Cont. for Paid Content
+923554296756

01/11/2025

یکم نومبر یوم آزادی گِلگِت بلتستان کے مُناسبت سے شاندار تقریب اِنٹر کالج کھرمنگ میں مُنعقد ہوئی۔ جس میں ڈِپٹی کمشنر کھرمنگ معراج عالم، تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اور عسکری حکام سمیت طلبہ و طالبات اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کیں

Daily Kharmang گلگت بلتستان

HAPPY INDEPENDENCE DAY OF GILGIT BALTISTANGilgit Baltistan people is celebrating on 1 November every year as independenc...
01/11/2025

HAPPY INDEPENDENCE DAY OF GILGIT BALTISTAN

Gilgit Baltistan people is celebrating on 1 November every year as independence from Dogra Raj in 1947 Every 1 November is a holiday in Gilgit-Baltistan, the flag hoisting ceremony is attended by the Governor, Chief Minister, Force Commander Northern Areas along with civil and military officials and war veterans of GB.

Daily Kharmang گلگت بلتستان

کھرمنگ آج بروز جمعرات 30 اکتوبر کو  علمائے کرام، عمائدین، عوام اور سرکردگانِ علاقہ طولتی، كمنگو، پاری، كمنگو گونس، عظیم ...
30/10/2025

کھرمنگ
آج بروز جمعرات 30 اکتوبر کو علمائے کرام، عمائدین، عوام اور سرکردگانِ علاقہ طولتی، كمنگو، پاری، كمنگو گونس، عظیم آباد و کسورو کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت حجۃ الاسلام و المسلمین قبلہ شیخ عابد حسین حافظی امام جمعہ والجماعت طولتی نے کیں۔ اجلاس میں سول ہسپتال طولتی کی موجودہ صورتحال سمیت دیگر عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

27/10/2025

کھرمنگ
27 اکتوبر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارتی قبضے کیخلاف احتجاج کے دن کے موقع پر بھارتی قبضے کیخلاف ملک بھر کی طرح ضلعی انتظامیہ کھرمنگ کی جانب سے مہدی آباد بازار میں بھر پور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتجاجی واکس اور یکجہتی ریلی منعقد کی گئی۔

Daily Kharmang گلگت بلتستان

کھرمنگ مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام ضلعی ہیڈکوارٹر سادات گوہری میں ضلعی کابینہ کے تقریب حلف برداری تقریب منعقد ہوئیا...
26/10/2025

کھرمنگ
مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام ضلعی ہیڈکوارٹر سادات گوہری میں ضلعی کابینہ کے تقریب حلف برداری تقریب منعقد ہوئی
اس تقریب میں معزز علماء کرام ایم ڈبلیو ایم کے سینئر ممبران، اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی میثم کاظم، رهنما عوامی تحریک وزیر حسنین، شیخ اکبر رجائی، امام جمعہ ہیڈکوارٹر ایریا سید علی الموسوی، شیخ باقر دانش ، صدر مجلس وحدت المسلمین ضلع کھرمنگ سمیت پورے ضلع کھرمنگ سے معززین عوام اور مختلف تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کیں۔
صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع کھرمنگ شیخ جعفر دانش نے نو منتخب ضلعی کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔

Daily Kharmang گلگت بلتستان

26/10/2025

کھرمنگ طولتی میں پاکستان پیپلز پارٹی کا پاور شو | صدر پاکستان پیپلز پارٹی جی بی امجد حسین ایڈوکیٹ خصوصی انٹرویو
Daily Kharmang گلگت بلتستان

Amjad Hussain Advocate

کھرمنگ پی ٹی آئی ضلع کھرمنگ کے متحرک سیاسی رہنما راجہ جاوید اختر پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل  ھوگئے  اس سلسلے  میں آج کھ...
26/10/2025

کھرمنگ
پی ٹی آئی ضلع کھرمنگ کے متحرک سیاسی رہنما راجہ جاوید اختر پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ھوگئے اس سلسلے میں آج کھرمنگ طولتی راجہ ہاؤس میں ایک شمولیتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ، وزیر تعلیم شہزاد حسین آغا اور دیگر پارٹی معززین نے شرکت کیں۔

Daily Kharmang گلگت بلتستان

کھرمنگدوسرا سالانہ گلگت بلتستان فٹ بال ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم کھرمنگ کے کوالیفائینگ میچز کا آغاز  ٹورنامنٹ میں ٹیم کھرمنگ ک...
25/10/2025

کھرمنگ
دوسرا سالانہ گلگت بلتستان فٹ بال ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم کھرمنگ کے کوالیفائینگ میچز کا آغاز
ٹورنامنٹ میں ٹیم کھرمنگ کے انتخاب کے لیے کوالیفائینگ میچز کا باقاعدہ آغاز ہوگیا افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ کفایت علی اور کیپٹن ارحام تھے۔ کوالیفائینگ مقابلوں میں کھرمنگ بھر سے آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا یہ میچز علاقے میں فٹ بال کے فروغ کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیے جا رہے ہیں منتظمین کے مطابق جو ٹیم ان کوالیفائینگ مقابلوں میں فاتح قرار پائے گی وہ گلگت میں ہونے والے دوسرے سالانہ گلگت بلتستان فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھرمنگ کی نمائندگی کرے گی

Daily Kharmang گلگت بلتستان

(پریس ریلیز)اسلامی تحریک پاکستان ضلع کھرمنگ کے صدر سید اکبرشاہ رضوی ,علمائے کرام  کےوفد کے ہمراہ امام جمعہ والجماعت ہرغو...
24/10/2025

(پریس ریلیز)
اسلامی تحریک پاکستان ضلع کھرمنگ کے صدر سید اکبرشاہ رضوی ,علمائے کرام کےوفد کے ہمراہ امام جمعہ والجماعت ہرغوسل شیخ اصغر علی دعوت پر علاقہ کا دورہ کیا.
جامع مسجد ہرغوسل میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے محاز ایریا کے مسائل کے بارے اظہار خیال کرتے ہو ئے کہا کہ محاز ایریا کے عوام نے دفاع وطن کے لئے بڑی قربانی دی ہےافواج پاکستان کے ساتھ ہر مشکل وقت شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں
محاز ایریا کے مسائل کی حل کے لئے ریاست اور حکومت خصوصی توجہ دینی چاہیے.تعلیم اور صحت کے مسائل کے حل محاز ایریا کے لئے خصوصی گرانٹ کا اعلان کرنا چاہیے.محاذ ایریا کی دوبارہ آبادکاری کے لئے خصوصی پکیج دینا چاہیے.دوبارہ آبادکاری کے لئے انفراسٹیکچر کی طرف توجہ دینا چاہیے
خوشحال محاز ایریا مضبوط دفاع کا ضامن ہے.
انشاءاللہ اسلامی تحریک محاز ایریا کے مسائل کو اجاگر کرنے اور انکی حل کے لئےہمیشہ کوشان اور متحرک رہے گی
Daily Kharmang گلگت بلتستان

17/10/2025

کھرمنگ پاری میں چھٹا سسپلو فیسٹیول کا انعقاد | سیاحوں اور مقامی باشندوں کی کثیر تعداد میں شرکت | مہمانوں اور میزبانوں سے گفتگو

Daily Kharmang گلگت بلتستان

کھرمنگ قومی سسپولو سیب میلہ 2025 بروز جمعرات، 16 اکتوبر 2025  کو بمقام علی آباد پاری ضلع کھرمنگ میں شاندار طریقے سے انعق...
11/10/2025

کھرمنگ
قومی سسپولو سیب میلہ 2025 بروز جمعرات، 16 اکتوبر 2025 کو بمقام علی آباد پاری ضلع کھرمنگ میں شاندار طریقے سے انعقاد کیا جا رہا ہے۔
یہ میلہ نہ صرف علاقے کی مشہور زرعی پیداوار "سسپولو سیب" کو اجاگر کرنے کا ذریعہ ہے بلکہ زراعت، ثقافت، سیاحت اور مقامی معیشت کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش بھی ہے۔
فیسٹول میں شامل سرگرمیاں
🍎 سیب کی مختلف اقسام کی نمائش کی جائے گی
۔🎤 ثقافتی پروگرامز
📸 سیاحتی و فوڈ اسٹالز
🏆 مقامی کسانوں کی حوصلہ افزائی و انعامات
📚 آگاہی سیشن برائے جدید زراعت
عوام الناس سے التماس ہے کہ اس ایونٹ میں بھرپور شرکت فرما کر اپنے علاقے کی ثقافت، پیداوار اور خوبصورتی کو دنیا کے سامنے پیش کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
منجانب
ضلعی انتظامیہ و محکمہ زراعت ضلع کھرمنگ

09/10/2025

پوسٹ آفس طولتی کھرمنگ میں بھی ورلڈ پوسٹ ڈے بہترین انداز میں منایا گیا | انچارچ پوسٹ آفس طولتی اشرف رحمانی


Daily Kharmang گلگت بلتستان

Address

Skardu

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Kharmang گلگت بلتستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share