Daily Kharmang گلگت بلتستان

Daily Kharmang گلگت بلتستان Informatiom About Culture, Tourism, Sports and Highlighting the people problems. ( Daily Kharmang GB)
عوام کی آواز

Cont. for Paid Content

27/06/2025

سلام یا حسین
محرم الحرام 🏴🚩🏴 1446ہجری

#2025

اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَاۤ اَبَا عَبْدِ اللهِ 🚩🏴🚩ان شا اللہ مرکزی خانقاہ معلی طولتی سے محرم الحرام کے مجالس اول محرم سے ل...
26/06/2025

اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَاۤ اَبَا عَبْدِ اللهِ 🚩🏴🚩
ان شا اللہ
مرکزی خانقاہ معلی طولتی سے محرم الحرام کے مجالس اول محرم سے لائیو نشر ہوگی۔
مجلس ٹائم: 06:00 بجے صبح

Daily Kharmang گلگت بلتستان

کھرمنگ  ڈپٹی کمشنر کھرمنگ نے ایس پی کھرمنگ کے ہمراہ ضلع کے بالائی علاقوں کا سرکاری دورہ کیا۔ جس کا بنیادی مقصد محرم الحر...
25/06/2025

کھرمنگ
ڈپٹی کمشنر کھرمنگ نے ایس پی کھرمنگ کے ہمراہ ضلع کے بالائی علاقوں کا سرکاری دورہ کیا۔ جس کا بنیادی مقصد محرم الحرام 2025 کے مجالس اور جلوسوں کے لیے انتظامات کا جائزہ لینا اور انہیں حتمی شکل دینا تھا۔ دورے کے دوران ڈی سی اور ایس پی نے محترم علماء کرام، محرم امن کمیٹیاں ، مجالس انتظامیہ ، جلوس اسکاؤٹس اور مقامی معززین اور عمائدین کے ساتھ ملاقاتںں کئے۔
آج ڈپٹی کمشنر کھرمنگ نے ایس پی کھرمنگ کے ہمراہ ضلع کے بالائی علاقوں کا سرکاری دورہ کیا۔ جس کا بنیادی مقصد محرم الحرام 2025 کے مجالس اور جلوسوں کے لیے انتظامات کا جائزہ لینا اور انہیں حتمی شکل دینا تھا۔ دورے کے دوران ڈی سی اور ایس پی نے محترم علماء کرام، محرم امن کمیٹیاں ، مجالس انتظامیہ ، جلوس اسکاؤٹس اور مقامی معززین اور عمائدین کے ساتھ ملاقات کئے۔

Daily Kharmang گلگت بلتستان

کھرمنگ غاسینگ میں پائپ بچھانے کا غیر معیاری طریقہ کار اور عوامی تشویش ایک اہم پینے کے پانی کی سکیم، جو گزشتہ تین سال سے ...
24/06/2025

کھرمنگ غاسینگ میں پائپ بچھانے کا غیر معیاری طریقہ کار اور عوامی تشویش
ایک اہم پینے کے پانی کی سکیم، جو گزشتہ تین سال سے تکمیل کا انتظار کر رہی ہے، میں ٹھیکیدار کی مبینہ ہٹ دھرمی اور غیر معیاری طریقہ کار نے لوگوں میں شدید تشویش اور بے چینی پیدا کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، پائپ بچھانے کا کام روایتی طریقے (یعنی کھدائی اور زمین میں پائپ بچھانے) کے بجائے لکڑی کے ڈنڈے اور تاروں کی مدد سے کول (آب پاشی کی نالی) کے اوپر لٹکا کر کیا جا رہا ہے۔ اس نئے طریقے نے پینے کے پانی کی فراہمی کو غیر محفوظ اور ناقابل بھروسہ بنا دیا ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس پراجیکٹ کی تکمیل میں مسلسل تاخیر اور ناقص طریقہ کار کی وجہ سے پینے کا پانی گھروں تک نہیں پہنچ پا رہا،
عوام کا مطالبہ ہے کہ ٹھیکیدار کی غیر معیاری کارکردگی کا فوری نوٹس لیا جائے۔پائپ بچھانے کا طریقہ کار معیار اور حفاظتی اصولوں کے مطابق کرایا جائے۔تین سال سے التوا کا شکار اس منصوبے کو فوری طور پر مکمل کرایا جائے۔ذمے دار عناصر کا محاسبہ کرتے ہوئے علاقے میں پینے کے پانی کا دیرینہ مسئلہ حل کیا جائے۔:
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر اس معاملے کا فوری سدباب نہ کیا گیا تو عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
ایکسن محکمہ واٹر بی اینڈ آر اور ڈپٹی کمشنر کھرمنگ اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیں اور اس کا مستقل اور پائیدار حل یقینی بنائیں تاکہ لوگوں کو پینے کا صاف اور محفوظ پانی دستیاب ہو سکے۔

District Administration Kharmang

24/06/2025

Kharmang
*Launching Ceremony of BCU Round 3rd 2025 District Kharmang*
The Big Catch-Up Campaign (BCU) Round 3rd 2025 was launched in district Kharmang on October 23, June 2025 at Middle School Ghassing. Assistant Commissioner, DIS Education, WHO representative, notables and media persons participated the launching ceremony. DHO Kharmang said that The Aim of the 12 days BCU campaign is to immunize children under 5 years age who missed essential vaccination due to COVID-19 related disruption or any other reason in the healthcare services. To achieve this goal, 08 teams have been deployed to ensure coverage across the district.
Public Message of DIS Education and Social influencer, Health and Nutrition Manager AKRSP

*اظہار تشکر* جناب اشرف جنید حامدی صاحب  کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ جناب نے محرم الحرام کے مجالس عزا کے لائیو ...
23/06/2025

*اظہار تشکر*
جناب اشرف جنید حامدی صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ جناب نے محرم الحرام کے مجالس عزا کے لائیو کوریج کے حوالہ سے Daily Kharmang گلگت بلتستان کے ساتھ تعاون کیا۔
انشاءﷲ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی اپنے ناظرین کے لیے محرم الحرام کے مجالس فیس بُک پیج پر لائیو نشر کریں گے۔

22/06/2025

شہر سکردو میں بہترین لوکیشن پر موجود پُر سکون گیسٹ ہاؤس | صاف ستھرا ماحول اور دلفریب نظارے، جو کر رہی ہے انتظار آپ کا
خوش اخلاق عملہ، آپ کے خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار
Mountain View Guest House
Booking now
03555229668
تشہیری مواد

Daily Kharmang گلگت بلتستان

کھرمنگ (پ ر)محمدیہ ٹرسٹ پاکستان کے زیر اہتمام جامعہ المحمدیہ سے 18طلباء کی فارغ التحصیل پروگرام سے علمائے کرام ,اراکین ٹ...
21/06/2025

کھرمنگ (پ ر)
محمدیہ ٹرسٹ پاکستان کے زیر اہتمام جامعہ المحمدیہ سے 18طلباء کی فارغ التحصیل پروگرام سے علمائے کرام ,اراکین ٹرسٹ ,عمائدین اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی.
یہ طلباء لمعہ اول کا مرحلہ مکمل کرنے کے بعد اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لئے ٹرسٹ کے زیر اہتمام الحسنین ع اکیڈیمی روات روالپنڈی میں داخلہ لیں گے وہاں جدید تعلیم کے ساتھ اعلی دینی ومروجہ علوم حاصل کریں گے۔
تقریب کے آخر میں فارغ التحصیل طلباء کو سند اور انعامات سے نوازا گیا۔

Daily Kharmang گلگت بلتستان

18/06/2025

خوبصورت کلام ایک نئے انداذ اور جوش کے ساتھ | دیکھنے کو یا محمدؐ



17/06/2025

⭕ہم رہبر معظم کو اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہیں،🚩🇮🇷🇵🇰
🕋اس موقع پر کوئی بھی شیعہ سنی تقسیم کرنے کی کوشش کرے گا وہ اسرائیل و امریکہ کا آلہ کار ہوگا

(امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم)

17/06/2025

دینی تعلیم کی ترویج میں پیش پیش مدرسہ المعصومین کسورو کھرمنگ | منتظم مدرسہ ہذا جناب جعفر عزادار کا اداره سے متعلق گفتگو

Daily Kharmang گلگت بلتستان

کھرمنگ (نمائندہ خصوصی): بوائز ماڈل پرائمری سکول غاسینگ ضلع کھرمنگ میں حالیہ دنوں ہونے والی اساتذہ کی ہڑتال کے باعث تعلیم...
11/06/2025

کھرمنگ (نمائندہ خصوصی):
بوائز ماڈل پرائمری سکول غاسینگ ضلع کھرمنگ میں حالیہ دنوں ہونے والی اساتذہ کی ہڑتال کے باعث تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے کا اندیشہ پیدا ہوا، تاہم مقامی کمیونٹی نے بروقت اور مؤثر اقدام کرتے ہوئے عارضی اساتذہ تعینات کر دیے تاکہ بچوں کی تعلیم کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہ سکے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، ہڑتال کے باعث جب سکول کے مستقل اساتذہ نے تدریسی فرائض انجام دینے سے انکار کیا، تو گاؤں کے باشعور افراد اور والدین نے باہمی مشاورت سے فوری طور پر چند اہل اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بطور عارضی اساتذہ ہائر کیا۔ ان اساتذہ نے سکول کا مکمل چارج سنبھال کر بچوں کو باقاعدگی سے تعلیم دینا شروع کر دی ہے۔

کمیونٹی کے اس اقدام کو والدین اور طلبہ نے بے حد سراہا ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچا لیا گیا ہے اور عارضی اساتذہ کی محنت اور جذبہ قابلِ تحسین ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صرف وقتی حل ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اساتذہ کی ہڑتال کے اسباب کا جلد از جلد نوٹس لے کر مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرے، تاکہ تعلیمی ادارے معمول کے مطابق چل سکیں۔
Daily Kharmang گلگت بلتستان

Address

Skardu

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Kharmang گلگت بلتستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share