21/10/2025
*گرلز ڈگری کالج میں مینا بازار کا انعقاد*
---------------------------------
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو میں "ہفتہ طالبات" کے تیسرے دن خصوصی مینا بازار کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں کالج کی طالبات کے علاوہ باہر سے خواتین نے بھی ملبوسات، زیورات، علاقائی اور روایتی شالوں، دستکاری,میک اپ ، اور روایتی کھانوں کے اسٹالز لگا کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
سکردو شہر سے خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اوت اپنی پسندیدہ اشیاء کی خریداری کی۔ کالج کی طالبات کے علاوہ دیگر کالجز کی طالبات نے بھی اس موقع پر اپنے اسٹالز سجا کر دستکاری،روایتی کھانے اور دیگر اشیاء پیش کیں۔
تقریب کی مہمان خصوصی لاہور سے تشریف لائی ہوئی مہمان محترمہ اسماء رمدے تھیں، جنہوں نے فیتہ کاٹ کر مینا بازار کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ انہوں نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور خوب خریداری بھی کی۔
*مہمانِ خصوصی اسماء رمدے* نے میڈیا ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔
"گرلز ڈگری کالج سکردو میں منعقدہ مینا بازار ایک شاندار اور متاثر کن تجربہ رہا۔ یہاں کی طالبات نے جس محنت اور مہارت سے اسٹالز تیار کیے، وہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں، فن اور ذوق کا عملی مظاہرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ، "ایسے میلوں سے نہ صرف طالبات کو عملی تجربہ حاصل ہوتا ہے بلکہ انہیں خود انحصاری اور معاشی خود مختاری کا شعور بھی ملتا ہے۔ یہ بازار خواتین کے لیے ایک محفوظ، خوبصورت اور مثبت ماحول فراہم کرتا ہے، جس پر کالج انتظامیہ بالخصوص پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ سلیم اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔"
کالج کے مرکزی ہال میں لیکچرار مدیحہ رانی کی قیادت میں سکرین پر طالبات کو موٹوشنل اور کارٹون ٹیلی فلم دکھائی۔