Mazhar Ali Sabri

Mazhar Ali Sabri اِذَا جَآءَ نَصۡرُ اللّٰہِ وَ الۡفَتۡحُ

There is Only One Leader in My Life And I love him Very much and he is Agha Janam Hazrat Ayatollah Syed Ali Khamenei♥️. ...
08/07/2025

There is Only One Leader in My Life And I love him Very much and he is Agha Janam Hazrat Ayatollah Syed Ali Khamenei♥️.




Zulfiqar Sabri
Mazhar Ali Sabri
Sabri Brothers

21/06/2025

السلام علیک یا بقیة الله فی ارضه 🌍🤍
`سلام ہو آج کے دنِ مباہلہ پر!
اے فرزندِ علیؑ و فاطمہؑ،
آج وہ دن ہے جب پنجتنؑ نے حق کی سربلندی کے لیے باطل کے مقابلے میں میدانِ مباہلہ میں قدم رکھا اور آسمان نے دیکھا کہ کیسے صداقت، محبت، اور نور کی طاقت نے جھوٹ کو شکست دی۔

`یا صاحب الزمان!
ہم جانتے ہیں کہ تم ہی وارث ہو اس نورانی کاروان کے،اور تم ہی وہ ہو جس کے ظہور سے باطل ہمیشہ کے لیے مٹ جائے گا۔

🏳️ آج کے دن ہم تجھ سے عہد کرتے ہیں
کہ تیرے دین، تیرے راہ، اور تیرے مقصد پر قائم رہیں گے اور دعا کرتے ہیں کہ جلد تمہاری آمد ہو…

بحق زینب عَجِّلْ لِوَلِيِّكَ الْفَرَج 🥀❤‍🩹
Mazhar Ali Sabri

واٹس ایپ گروپ : ♻️ نور القرآن واسلام ♻️

┄┄┄┅┅𑁍🤍𑁍┅┅┅┄┄
https://chat.whatsapp.com/EgtCyQxqogz89URTn51kTq
┄┄┄┅┅𑁍🤍𑁍┅┅┅┄┄

19/06/2025

رہبرِ انقلاب:
ٹی وی کی خاتون میزبان کا خوبصورت اور با معنی اقدام ایک تاریخی اور نہایت قیمتی واقعہ تھا۔

حضرت آیت‌ الله خامنه‌ ای نے ایک ٹیلیویژن پیغام میں فرمایا:

🔸 میں اُس خوبصورت اور پرمعنی حرکت کا ذکر ضروری سمجھتا ہوں جو اس خاتون ٹی وی میزبان نے دشمن کے حملے کے مقابلے میں انجام دی۔

🔸 اس کا تکبیر کہنا اور ملت کی قوت کی علامت کو پوری دنیا کے سامنے پیش کرنا، ایک تاریخی اور بے حد قیمتی واقعہ تھا۔

🚀ایک بار پھر ایران سے اصــ رائیل پر میزائل داغے گئے۔🇮🇷 ایران نے مقبوضہ فلصــ طینی علاقوں پر میزائل حملوں کے ایک نئےمرحلے...
18/06/2025

🚀ایک بار پھر ایران سے اصــ رائیل پر میزائل داغے گئے
۔🇮🇷 ایران نے مقبوضہ فلصــ طینی علاقوں پر میزائل حملوں کے ایک نئےمرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔

آج ایرانی میزائل خطرناک لگ رہے ہیں 💥🚀

🌐 حضرت آیت‌ الله خامنہ‌ای کی تقریر کا اردو ترجمہ: امریکی یہ جان لیں کہ ایرانی قوم کو جھکایا نہیں جا سکتا، اور ان کی کسی ...
18/06/2025

🌐 حضرت آیت‌ الله خامنہ‌ای کی تقریر کا اردو ترجمہ:
امریکی یہ جان لیں کہ ایرانی قوم کو جھکایا نہیں جا سکتا، اور ان کی کسی بھی فوجی مداخلت کا یقینی طور پر ناقابل تلافی نقصان ہوگا / اُسے دھمکی دو جو دھمکی سے ڈرتا ہو

💠 رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج دوپہر ایک ٹی وی پیغام میں حالیہ صیہونی دشمن کی احمقانہ اور خباثت آمیز جارحیت کے واقعے میں ایرانی قوم کے باوقار، بہادرانہ اور بروقت رویے کی تعریف کرتے ہوئے اسے قوم کی بلوغت، عقلانیت اور روحانیت کی علامت قرار دیا اور فرمایا: ایرانی قوم مسلط کی گئی جنگ کے سامنے مضبوطی سے کھڑی ہے، اور جبری صلح کے خلاف بھی ایسے ہی ڈٹی رہے گی، اور یہ قوم کسی بھی طرح کے جبر کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائے گی۔

💠 حضرت آیت‌الله خامنہ‌ای نے امریکی صدر کے دھمکی آمیز اور گھٹیا بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: وہ لوگ جو ایران، ایرانی قوم اور اس کی تاریخ کو جانتے ہیں، کبھی دھمکی کی زبان استعمال نہیں کرتے کیونکہ ایرانی قوم تسلیم ہونے والی نہیں۔ امریکی جان لیں کہ ان کی کسی بھی فوجی مداخلت کا نتیجہ یقیناً ان کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

💠 رہبر انقلاب نے اپنی تقریر کے آغاز میں عید غدیر کی ریلیوں اور نماز جمعہ کے بعد حالیہ دنوں میں منعقدہ اجتماعات میں ایرانی قوم کی عظیم شرکت کی تعریف کی اور دشمن کے حملے کے مقابلے میں ایک خاتون ٹی وی اینکر کے باوقار ردعمل کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: اس کا تکبیر کہنا اور ایرانی قوم کی طاقت کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ایک تاریخی اور نہایت قیمتی واقعہ ہے۔

💠 حضرت آیت‌الله خامنہ‌ای نے اس وقت کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا جب صیہونی حکومت نے احمقانہ اور خبیثانہ حملہ کیا: یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہمارے حکام امریکہ سے بالواسطہ مذاکرات میں مصروف تھے، اور ایران کی جانب سے کسی بھی سخت اور فوجی ردعمل کا کوئی نشان نہیں تھا۔

💠 آپ نے فرمایا: ابتدا سے ہی اندازہ تھا کہ امریکہ صیہونی حکومت کے اس خبیثانہ اقدام میں ملوث ہے، اور امریکی حکام کے حالیہ بیانات سے یہ اندازہ روز بروز تقویت پا رہا ہے۔

💠 رہبر انقلاب نے زور دے کر فرمایا: ایرانی قوم مسلط کی گئی جنگ، صلح اور ہر قسم کے جبر کے مقابلے میں مضبوطی سے کھڑی ہے۔ میں اہلِ فکر، قلم اور میڈیا سے توقع رکھتا ہوں کہ وہ ان حقائق کو دنیا کے سامنے واضح کریں اور دشمن کو جھوٹے پروپیگنڈے سے حقیقت کو مسخ کرنے کی اجازت نہ دیں۔

💠 حضرت آیت‌ الله خامنہ‌ای نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صیہونی دشمن نے سنگین غلطی اور بڑا جرم کیا ہے، فرمایا: صیہونی دشمن کو سزا ملنی چاہیے اور اسے سزا دی جا رہی ہے۔ وہ سزا جو ایرانی قوم اور مسلح افواج نے دی ہے، اور جو آئندہ بھی دی جائے گی، ایک سخت سزا ہے جو اسے کمزور کر رہی ہے۔

💠 آپ نے فرمایا: یہی کہ امریکہ کے دوست میدان میں اُتر آئے ہیں، صیہونی حکومت کی کمزوری اور ناتوانی کی علامت ہے۔

💠 رہبر انقلاب نے امریکی صدر کے دھمکی آمیز اور گھٹیا بیانات کی طرف دوبارہ اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکی صدر نے غیر منطقی انداز میں ایرانی قوم سے کہا کہ وہ تسلیم ہو جائے، تو ہم کہتے ہیں: اولاً، دھمکی ان کو دی جاتی ہے جو دھمکی سے ڈرتے ہوں، جبکہ ایرانی قوم اس آیت پر یقین رکھتی ہے: "وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ" اور دھمکی کبھی بھی ایرانی قوم کے طرزِ عمل اور سوچ پر اثر نہیں ڈالتی۔

💠 حضرت آیت‌ الله خامنہ‌ ای نے فرمایا: ثانیاً، ایرانی قوم سے یہ کہنا کہ "آؤ اور تسلیم ہو جاؤ" ایک بے عقلی کی بات ہے، اور جو لوگ ایران اور اس کی تاریخ کو جانتے ہیں وہ کبھی ایسا کلمہ زبان پر نہیں لاتے کیونکہ ایرانی قوم تسلیم ہونے والی نہیں ہے اور کسی بھی جارحیت کے سامنے جھکنے والی نہیں ہے۔

💠 آپ نے فرمایا: امریکی اور وہ لوگ جو خطے کی سیاست سے واقف ہیں، جانتے ہیں کہ اس معاملے میں امریکہ کی مداخلت یقینی طور پر اس کے اپنے نقصان میں ہوگی اور وہ ضرور زخمی ہوگا، اور یہ نقصان اس نقصان سے کہیں زیادہ ہوگا جو ایران کو پہنچ سکتا ہے۔

💠 رہبر انقلاب نے صراحت سے فرمایا: امریکہ کی فوجی مداخلت یقیناً اس کے لیے ناقابل تلافی نقصان کا باعث بنے گی۔

💠 حضرت آیت‌الله خامنہ‌ای نے ایرانی قوم کو پھر سے اس آیہ شریفہ کی طرف توجہ دلائی: "وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ" اور فرمایا: اپنی زندگی کو مضبوطی کے ساتھ جاری رکھو، خصوصاً وہ لوگ جو خدماتی امور میں مشغول ہیں یا تبلیغی اور تبیینی کاموں میں مصروف ہیں، اپنے کام کو قوت کے ساتھ انجام دیں اور خدا پر توکل رکھیں کہ "وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ"

💠 آخر میں آپ نے تاکید فرمائی: خداوند متعال یقینی طور پر ایرانی قوم، حق اور حقیقت کو فتح عطا فرمائے گا۔

🌐 رہبر معظم انقلاب: امریکہ کی اس معاملے میں مداخلت یقینی طور پر اس کے اپنے نقصان میں ہوگی اور اسے ضرور ضرب لگے گی۔

💠 ایسی ضرب جو اس نقصان سے کہیں زیادہ ہوگی جو ایران کو پہنچے گا۔

🌐 رہبر انقلاب کی ایرانی قوم کو حوصلہ افزا نصیحت:

💠 رہبر انقلاب اسلامی: اپنی زندگی کو مضبوطی کے ساتھ جاری رکھیں۔ خاص طور پر وہ لوگ جو عوامی خدمات کے امور پر مامور ہیں یا تبلیغی و تبیینی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں، وہ اپنے کام کو مضبوطی سے جاری رکھیں اور خدائے متعال پر توکل کریں، کیونکہ "اور مدد صرف اللہ، زبردست، حکمت والے کی طرف سے ہے"۔

💠 خدائے متعال، ایرانی قوم، حق اور حقیقت کو یقیناً اور قطعاً فتح عطا کرے گا۔

♻️ نور القرآن واسلام ♻️

17/06/2025

ایک بڑا تیل پیدا کرنے والا ، معدنیات اور افرادی قوت سے مالا مال ملک ہونے کے باوجود ایران 46 برس سے جس بنیادی نکتے کی وجہ سے معاشی مشکلات کا شکار ہے وہ اس ویڈیو میں ہے۔ایران کی ایک دن کی زندگی امت مسلمہ کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے۔

Mazhar Ali Sabri

Address

Skardu

Telephone

+923408823792

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mazhar Ali Sabri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share