Shamail studio

Shamail studio Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Shamail studio, Video Creator, Skardu.

30/08/2026

Jashn-e-Sadiqain Mubarak ✨
Madine Se Bulawa Aa Raha Hai
🎤 Maisam Abbas

17/08/2026

زنداں ہائے زنداں نہ رہا
😭😭😭

احتجاجی قرارداد گورنمنٹ ہائی سکول طولتی بروق میں بجلی کی طویل بندش، تدریسی عملے کی بار بار تبادلہ و تعیناتی کے خلاف ہم، ...
14/08/2026

احتجاجی قرارداد

گورنمنٹ ہائی سکول طولتی بروق میں بجلی کی طویل بندش، تدریسی عملے کی بار بار تبادلہ و تعیناتی کے خلاف

ہم، گورنمنٹ ہائی سکول طولتی بروق کے طلبہ کے والدین، عمائدینِ علاقہ اور اہلِ علاقہ، اس امر پر شدید تشویش اور احتجاج کا اظہار کرتے ہیں کہ ہمارے سکول میں کئی ہفتوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ اس سنگین مسئلے کے حل کے لیے متعلقہ پاور ڈیپارٹمنٹ کو متعدد بار شکایات اور آگاہی کے باوجود تاحال کوئی مؤثر اور عملی اقدام نہیں کیا گیا، جو نہایت افسوس ناک اور محکمہ کی انتہائی بے حسی کا مظہر ہے۔

بجلی کی مسلسل عدم دستیابی کے باعث سکول میں طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ خصوصاً کمپیوٹر لیب اور اسمارٹ کلاسز مکمل طور پر غیر فعال ہو چکی ہیں، جس سے طلبہ جدید تعلیمی سہولیات سے محروم ہیں اور ان کی تعلیمی استعداد، عملی تربیت اور تعلیمی معیار پر براہِ راست منفی اثر پڑ رہا ہے۔ موجودہ دور میں جب تعلیم میں ٹیکنالوجی کا کردار بنیادی حیثیت اختیار کر چکا ہے، ایسے میں ایک تعلیمی ادارے کو ہفتوں تک بجلی سے محروم رکھنا طلبہ کے مستقبل کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔

ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بجلی کی فراہمی کا مسئلہ فی الفور اور مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے اور سکول کی تعلیمی سرگرمیوں کو معمول پر لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

مزید برآں، ہم اس امر پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہیں کہ سکول میں موجود تدریسی عملے کے بار بار تبادلے، پوسٹنگ اور ٹرانسفر کیے جا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں تدریسی تسلسل متاثر، طلبہ کی تعلیمی کارکردگی میں خلل اور سکول کے مجموعی تعلیمی نظم و نسق پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ایک استاد کی بار بار تبدیلی نہ صرف طلبہ کے لیے تعلیمی نقصان کا باعث بنتی ہے بلکہ ادارے میں تعلیمی استحکام کو بھی متاثر کرتی ہے۔

لہٰذا ہمارا واضح مطالبہ ہے کہ اگر کسی استاد کا تبادلہ یا نئی پوسٹنگ ناگزیر ہو تو اسے محض عارضی یا غیر واضح انتظامی بنیادوں پر نہ کیا جائے بلکہ ایل پی سی LPC سمیت باقاعدہ اور مکمل ٹرانسفر/پوسٹنگ کا عمل یقینی بنایا جائے، تاکہ سکول میں تدریسی عمل متاثر نہ ہو اور طلبہ کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔

ہمارے مطالبات

1. گورنمنٹ ہائی سکول طولتی بروق میں بجلی کی فراہمی فوری طور پر بحال کی جائے۔
2. بجلی کے مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے تاکہ مستقبل میں طلبہ کو ایسی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
3. سکول کے تدریسی عملے کے بار بار تبادلے اور پوسٹنگ کا سلسلہ روکا جائے۔
4. کسی استاد کی تبدیلی ضروری ہو تو ایل پی سی سمیت باقاعدہ ٹرانسفر/پوسٹنگ کی جائے تاکہ تدریسی تسلسل برقرار رہے۔
5. سکول کے تعلیمی معاملات میں مقامی ضرورت، طلبہ کی تعداد اور تدریسی ضروریات کو ترجیح دی جائے۔
6. متعلقہ محکمہ تعلیم اور پاور ڈیپارٹمنٹ اس معاملے کا فوری نوٹس لے کر عملی اقدامات کریں۔

ہم والدین اور اہلِ علاقہ واضح کرتے ہیں کہ طلبہ کی تعلیم اور ان کے مستقبل پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں ہوگا۔ اگر بجلی کا مسئلہ فوری طور پر حل نہ کیا گیا اور تدریسی عملے کے غیر ضروری تبادلوں کا سلسلہ جاری رہا تو والدین اور اہلِ علاقہ اپنے آئینی و قانونی حق کے تحت پرامن مگر بھرپور احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

ہم امید کرتے ہیں کہ متعلقہ اعلیٰ حکام اس قرارداد کا فوری نوٹس لیتے ہوئے طلبہ کے وسیع تر تعلیمی مفاد میں عملی اور مؤثر اقدامات کریں گے۔

منجانب:
والدین، عمائدینِ علاقہ و اہلِ علاقہ
گورنمنٹ ہائی سکول طولتی بروق

سکردو میں منعقد دس روزہ معلم القرآن الکریم کورس میں پہلی پوزیشن مولانا ذیشان علی نے حاصل کیا ہے ہم ان کے تمام خاندان اور...
12/08/2026

سکردو میں منعقد دس روزہ معلم القرآن الکریم کورس میں پہلی پوزیشن مولانا ذیشان علی نے حاصل کیا ہے ہم ان کے تمام خاندان اور ان کے تمام اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔۔
اللہ پاک اس کاوش کو قبول فرمائے۔ اور مزید کامیابی حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین 🤲
منجانب ۔۔ نوجوانان شمائل 🌹

12/08/2026

بن گئی قبر سکینہ زنداں ہائے زنداں نہ رہا
ملنے کا جو بابا سے تھا ارمان ہائے ارمان نہ رہا
اسد عاشورہ 2026 کتیشو خاص
نوحہ خواں دستہ عباسیہ

12/08/2026

مینگمو حسین لانگسے ہلتوسی چینگسے کھیرید شامی یولینگ گوے کھا دخون مید زینبی
اسد عاشورہ 2026 کتیشو خاص
نوحہ خواں دستہ اصغریہ بلتی کھر

12/08/2026

رسن پہنے ہوئے رونے کو تیرے زخمی سینے پر سکینہ آگئی بابا
اسد عاشورہ 2026 کتیشو خاص
نوحہ خواں دستہ آل عباء شمائل

یونین کونسل کتیشو کے عوام کے ساتھ ناانصافی کیوں؟چیف سیکریٹری کی ہدایت کے مطابق یونین کونسل کتیشو کے لیے فور بائی فور ایم...
07/08/2026

یونین کونسل کتیشو کے عوام کے ساتھ ناانصافی کیوں؟
چیف سیکریٹری کی ہدایت کے مطابق یونین کونسل کتیشو کے لیے فور بائی فور ایمبولینس منظور کی گئی تھی جو تقریباً چار ماہ تک یونین کونسل کتیشو کے پاس موجود بھی رہی مگر بعد ازاں اسے واپس لے کر اس کے متبادل کے طور پر سوزوکی کیری (ڈبہ نما) ایمبولینس فراہم کر دی گئی.
آخر کس بنیاد پر اصل منظوری تبدیل کی گئی؟ کیا سوزوکی کیری ایمبولینس دشوار گزار اور پہاڑی علاقوں میں فور بائی فور ایمبولینس کا متبادل بن سکتی ہے؟
یونین کونسل کتیشو ایک پہاڑی اور دور افتادہ علاقہ ہے جہاں ہنگامی طبی حالات میں فور بائی فور ایمبولینس ہی مؤثر ثابت ہو سکتی ہے
سوزوکی کیری ڈبہ ایمبولینس علاقے کی زمینی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی
ہم چیف سیکریٹری اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اصل منظوری اور ہدایت کے مطابق یونین کونسل کتیشو کو فوری طور پر فور بائی فور ایمبولینس واپس فراہم کی جائے، تاکہ عوام کو ان کا جائز حق مل سکے

Address

Skardu

Telephone

+923555043036

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shamail studio posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category