
16/01/2025
#ریسکیو1122سکردو
سکردو۔موسم سرما میں گیس لیکج اور آتشزدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر ایک اہم آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم کا مقصد عوام کو ان حادثات سے محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا ہے۔
:
1. *گیس کے آلات کا محفوظ استعمال:* گیس کے ہیٹر اور چولہے وغیرہ استعمال کرنے کے بعد لازمی بند کریں۔
2. *گیس لیکج کی صورت میں اقدامات:*
گیس کی بو محسوس ہونے پر فوراً کھڑکیاں اور دروازے کھول دیں۔
بجلی کے بٹن یا آگ کو ہرگز نہ جلائیں۔
تمام افراد کو فوری طور پر گھر سے باہر نکالیں۔
3. *رات کے وقت احتیاط:* سونے سے پہلے گیس کے تمام آلات کو چیک کرکے بند کریں۔
4. *گیس کی مناسب وینٹیلیشن:* گیس والے کمروں میں وینٹیلیشن کا خاص خیال رکھیں تاکہ گیس جمع نہ ہو۔
#ریسکیو1122 نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ان ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ قیمتی جانوں اور املاک کو نقصان سے بچایا جا سکے۔
یہ مہم سکردو میں شروع کی گئ ہے، اور ریسکیو ٹیمز مقامی کمیونٹیز کو عملی تربیت بھی فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری ردعمل دے سکیں۔
*میڈیا سیل ریسکیو 1122 سکردو*