AHYA TV

AHYA TV نظر ہر خبر پر
احیا ٹی وی آپ کی طاقت، سبسکرائب، فالو اور لائک کرنا مت بھولیں۔

27/06/2025

کربلا کا واقعہ ترمیم کے ساتھ کوئی مائی کا لعل بیان نہیں کر سکتا اگر کوئی ایسا کرے تو وہ مرتد ہے۔ نوحہ خوان اور مرثیہ خواں حضرات پوری تیاری کے ساتھ مجلس میں آئیں، فرش عزا پر ادب کے ساتھ بیٹھے رہیں، مجالس کے تبرکات میں بخل سے کام نہ لیں
مقرر: حجۃالاسلام شیخ غلام مرتضیٰ حیدری / پہلی مجلس محرم الحرام 1447ہجری

26/06/2025

پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور اتوار 6 جولائی کو ہوگا
کوئٹہ: پاکستان میں محرم الحرام1447 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں سپارکو اور محکمہ موسمیات کے حکام بھی موجود تھے۔اس کے علاوہ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں ہوئے۔اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے محرم الحرام کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق کل بروز جمعہ 27 جون کو ہجری سال کا پہلا دن یعنی یکم محرم الحرام ہوگا۔9 محرم الحرام 5 جولائی بروز ہفتہ اور یوم عاشور 10 محرم 6 جولائی بروز اتوار کو ہوگا۔مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق مختلف علاقوں سے چاند نظر آنےکی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

26/06/2025

محرم کا چاند نظر آگیا ہے
اب مجھے مجلس میں تنگ نہ کرنا
کوئی فرمائش نہیں کرنا
مجھے مجلس سکون سے کرنے دینا
ماں نے بچوں کو سمجھانا شروع کیا
اور ساتھ شوہر کو کال ملا کر گھر کا کچھ سامان لانے کا کہا
شوہر نے اسی طرح جواب دیا
اب جو بھی لانا ہے ابھی بتا دینا
دس محرم تک مجھے بار بار فون کرکے پریشان نہ کرنا
میں بہت مصروف ہوگا مجلسوں میں
سوچو تو
کیسا غم ہے جس کے آگے نہ اولاد پیاری لگتی ہے نہ فرائض نہ روز مرہ کی مصروفیات
سوچو تو دل کرتا ہے بس مجلس کا فرش ہو اور حسین ع سے رابطہ بحال رہے کوئی شے کوئی رشتہ کوئی ضرورت بیچ میں حائل نہ ہو
#سلام
#لبیک

26/06/2025

سکردو پاکستان: مقامی ثقافتی تنظیم تبت آرٹس کونسل کے فنکار تلوار رقص پیش کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی جیت کا جشن منا رہے ہیں

22/06/2025

استقبالِ محرم

قبلہ شیخ مہدی جوادی صاحب کی زبانی میں نے یہ واقعہ پہلی بار سنا ہے۔ اسے سنتے ہوئے میں پھوٹ پھوٹ کر روتا رہا۔ میں ہی کیا پورا مجمع دھاڑیں مار کر روتا رہا۔ آپ دیکھیں زمانہ جسے دیوانہ کہتا ہے وہ امام کا شاگرد ہے۔ وہ جب مکہ مکرمہ جاتے ہیں تو کس انداز میں خدا کا شکر ادا کرتے ہیں اور نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روضہ اقدس پر پہنچتے ہیں تو کیسا جملہ ارشاد فرماتے ہیں۔ وہ نجف اشرف پہنچ کر مولائے کائنات سے معذرت کرتے ہیں اور حسین ابن علی علیہ السلام کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اور سید الشہدا حضرت ابا عبد اللہ الحسین کے روضے پر حاضری دے کر کہتے ہیں۔ مولا آپ نے عظیم قربانی دے کر دین مبین اسلام کو بچایا لیکن آپ کی بہن زینب نہ ہوتیں تو آپ کی قربانی رائیگاں جاتی۔
یہ مختصر کلپ ہے لازمی سنئیں اور محرم الحرام میں حضرت زہرا علیہا السلام کے لعل پر رونے کے لیے خود کو آمادہ کریں۔

20/06/2025

نہایت ہی سبق آموز واقعہ شیخ موسی علی مبشری کی زبانی

17/06/2025

غیروں کی روایت اپنا کر اپنی روایات ترک کرنے پر مولانا سیخ پا ہو گئے۔

16/06/2025

حق و باطل کے معرکے میں پاکستان نے حق کا ساتھ دیا
یہودی کبھی مسلمانوں کا دوست نہیں ہو سکتا
سکردو کے نواحی علاقے میں منعقدہ مولود کعبہ کی ایک محفل میں حق کا ساتھ دینے پر حکومت پاکستان اور پاک افواج کی سلامتی و استحکام کے لیے دعائیں، ام ریکہ و اس رائیل مردہ باد کے نعرے

16/06/2025

بلتستان والو!
آدابِ محفل صرف رسم نہیں، ہماری تہذیبی وراثت ہے۔
یہی وہ خُلق ہے جس نے ہمیں عزت بخشی،
یہی وہ شائستگی ہے جس نے ہمیں دوسروں سے ممتاز کیا۔
اس ورثے کو ہاتھ سے نہ جانے دینا،
کیونکہ یہی آداب ہماری اصل پہچان ہے۔
یہ آداب فقط رسمی جملے نہیں،
یہ ہمارے بزرگوں کی دی ہوئی تربیت کا عکس ہیں،
یہ وہ روشنی ہے جو ہر محفل کو وقار بخشتی ہے،
یہی اندازِ گفتگو، یہی اندازِ نشست،
ہمیں دوسروں سے ممتاز کرتے ہیں۔

بلتستان کی پہچان صرف پہاڑوں، وادیوں اور زبان سے نہیں،
بلکہ اس شرافت، تمیز اور تہذیب سے ہے
جو ہماری ہر مجلس، ہر محفل اور ہر مجلسِ عزاء کا حصہ ہے۔

آئیے!
اس ورثے کی حفاظت کریں،
اور آنے والی نسلوں کو بھی سکھائیں کہ
آدابِ محفل فقط روایت نہیں، ہماری عزت ہے۔

16/06/2025

میک اپ نہ کرنے والی لڑکیوں کو یہ سننا چاہئیے

Address

Skardu Baltistan
Skardu
AHYATV

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AHYA TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to AHYA TV:

Share