15/09/2025
ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد سے ٹیم راہِ خدا ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ملاقات کی۔
گلگت: ٹیم راہِ خدا بلڈ ڈونیشن کے نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر گلگت سے ملاقات کی اور ڈپٹی کمشنر گلگت کے عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔
اس موقع پر ڈی سی گلگت نے ٹیم راہِ خدا بلڈ ڈونیشن کی خدمات کو سراہا اور ہر ممکن تعاون اور سپورٹ فراہم کرنے کا اعادہ کیا۔
ٹیم راہِ خدا بلڈ ڈونیشن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی انسانیت کی خدمت کے مشن کو مزید آگے بڑھاتے رہیں گے۔
ڈپٹی کمشنر گلگت نے ٹیم راہ خدا بلڈ ڈونیشن سے مزید کہا کہ راہ خدا بلڈ ڈونیشن کی رجسٹریشن کرائیں