Gilgit Baltistan Update

Gilgit Baltistan Update GB NEWS, Educaton Info, Jobs and Health tips.

کرپشن کا ٹیکنالوجیا:نو لاکھ ٹھیکہ کسی کو دو اور کام سرکاری ملازمین سے کروا لو۔ ٹیکنالوجیہ
25/10/2025

کرپشن کا ٹیکنالوجیا:
نو لاکھ ٹھیکہ کسی کو دو اور کام سرکاری ملازمین سے کروا لو۔ ٹیکنالوجیہ

پاکستانی شہید سپاہیوں کو ننگا کر کے گھسیٹنے والے افغانی بہادر کیا پاک افغان بارڈر  پر مجبور پڑے افغانیوں کا حال پوچھیں گ...
20/10/2025

پاکستانی شہید سپاہیوں کو ننگا کر کے گھسیٹنے والے افغانی بہادر کیا پاک افغان بارڈر پر مجبور پڑے افغانیوں کا حال پوچھیں گے؟
کہا تھا نا کہ افغان سائیڈ سے جو کچھ کیا گیا یا کرنے کا ارادہ ہے، اس کا منفی اثر سب سے زیادہ افغانستان پر ہی ہوگا اور یہاں پاکستان میں موجود لاکھوں افغانوں پر ہو گا۔ یہ افغانستان سائیڈ کا طورخم بارڈر کلِپ ہے, صرف ایک طورخم پوائنٹ پر دس ہزار سیب کے کنٹینر کھڑے ہیں اور لاتعداد افغانی دونوں اطراف بیٹھے ہیں۔ بڑی تعداد میں مریض پشاور اور پاکستان کے دیگر شہروں میں علاج کے لیے بیٹھے ہیں؛ حالیہ افغان سائیڈ کے حملوں کے بعد تکلیف کی صورت میں نتائج بھگت رہے ہیں۔ ایسے حالات تمام پاک افغان بارڈر گیٹس پر ہیں۔ کسی بھی ملک کے چیک پوسٹ پر موجود سپاہی کو مار کر ان کے کپڑے اتار کر گھسیٹنا بہت آسان ہے۔ سرکاری طور پر ان شہداء کی شلواریں کابل کی سڑکوں پر ریلی کی صورت میں لہرانا بھی کوئی مشکل کام نہیں، لیکن اس کے نتائج کتنے سنگین ہوتے ہیں اس کا ادراک کرتے ہوئے ممالک ایک دوسرے پر حملے نہیں کرتے۔ خاص کر افغانستان جیسا ملک جس کا سارا بوجھ پاکستان اٹھا رہا ہے, ان کی جنگوں سے لے کر مہاجرین، صحت، تعلیم، سفارتی دفاع، مقامی و قومی تجارت تک سب کچھ پاکستان پر انحصار کرتا ہے؛ یہاں تک کہ بھارت کے ساتھ بھی افغانستان کی کئی بلین ڈالر تجارت پاکستان کے راستے بارڈر تھرو جاتی ہے۔ میں تو حیران ہوں بظاہر سنجیدہ دکھنے والے افغان طالبان حکمرانوں سے کہ یہ بلنڈر کیسے سرزد ہوا؟ کیسے اتنا اوپن جا کر بھارت میں پاکستان کے خلاف سخت لہجہ اپنا سکتے ہیں اور آپ وہاں موجود ہیں اور یہاں حملے شروع ہو جاتے ہیں۔ کیسے؟ مطلب کیسے؟
یہ کوئی نادانی نہیں، بلکہ جرم ہے، اور میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ افغان حکومت ہم سے زیادہ ان افغانیوں کی مجرم ٹھہرتی ہے جو آج پاکستان کے مختلف گیٹس پر اپنے بھاری بھرکم مسائل لے کر یہ امید لیے کھڑے ہیں کہ کب راستہ کھلے تاکہ وہ پاکستان کے اندر جا کر اپنے مسائل حل کر کے واپس آ جائیں۔
نوٹ: ہم پاکستانیوں کے دل بہت نرم اور ذہن وسیع ہیں کہ اب بھی مسائل میں گِھرے ہوئے افغانیوں کے لیے ہمدردی رکھتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ حالیہ کاروائیوں کے بعد ایک دوسرے پر دل اور بارڈر کے دروازے بند کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا۔ رب کریم دونوں ممالک کا حامی و ناصر ہو—آمین۔

گانچھے کے نمائندے تو عوام پر عذاب بن کر نازل ہوے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ بھی کام چوری اور لا پرواہی کے سستے نشے میں مست ہ...
19/10/2025

گانچھے کے نمائندے تو عوام پر عذاب بن کر نازل ہوے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ بھی کام چوری اور لا پرواہی کے سستے نشے میں مست ہیں

#کورو
وزیربرقیات مشتاق حسین کے پانچ سالہ کارکردگی اور عوامی خدمات کے چرچوں سے تو سوشل میڈیا بھرا پڑاہے۔۔۔ چلیں ہم ذرا دیگر سیاسی بلکہ عوامی نماٸندگی کے دعویداروں ابراہیم ثناٸی، رضاالحق مدنی، محمدجعفر، مبشرحیدر، شکورنبی، کاچواخترخان اور غلام رسول بلغاری کی توجہ اہلیان کورو کی بنیادی اور دیرینہ مسٸلہ معلق پل کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں۔۔۔۔ اگر کسی نے سچ میں کچھ کرنا ہے تو انکے لیے یہ پل ٹھیک کرادیں۔

15/10/2025
آئی ایس پی آر کے مطابق 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج نے پاک افغان سرحد پر...
13/10/2025

آئی ایس پی آر کے مطابق 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج نے پاک افغان سرحد پر بلا اشتعال حملہ کیا۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا، جس میں 200 سے زائد افغان طالبان اور خارجی مارے گئے۔
فائرنگ کے تبادلے میں 23 پاکستانی جوان شہید اور 29 زخمی ہوئے۔
بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج نے شہری جانوں کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے، جوابی کارروائی کے دوران افغان سرحد پر دشمن کی 21 پوزیشنز پر قبضہ اور دہشتگردی کے متعدد تربیتی کیمپ تباہ کیے گئے۔

سہیل آفریدی کا خیبر پختونخوا کے اعلیٰ ترین منصب پر فائز ہونا ایک تاریخی لمحہ ہے۔ یہ ایک ایسے رہنما کا انتخاب ہے جو حقیقی...
13/10/2025

سہیل آفریدی کا خیبر پختونخوا کے اعلیٰ ترین منصب پر فائز ہونا ایک تاریخی لمحہ ہے۔ یہ ایک ایسے رہنما کا انتخاب ہے جو حقیقی جمہوریت اور میرٹ کی بنیاد پر سامنے آیا ہے اور جو روایتی سفارشوں اور جاگیردارانہ اثر و رسوخ کے نظام کو چیلنج کرتا ہے۔ آفریدی جو ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور کسی مضبوط مالی یا جاگیر دارانہ پس منظر کے حامل نہیں، ان کی بطور وزیر اعلیٰ تقرری اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی میں نچلی سطح کے باصلاحیت افراد کے لیے مواقع کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔ پارٹی کے بانی عمران خان کی جانب سے ان کی نامزدگی اس امر کی غمازی کرتی ہے کہ یہ فیصلہ پارٹی کے اندر ایک شعوری اور جمہوری عمل کے ذریعے کیا گیا ہے۔

اطلاع برائے گاڑی مالکان
08/10/2025

اطلاع برائے گاڑی مالکان

08/10/2025

موٹروے پر سفر کرنے والوں کے لیئے اہم پیغام۔
موٹروے پرکسی ریسٹ ایریا میں کھانے یا دیگر خریدیں گئی چیزوں کی قیمت اگر کوئی زائد چارج کررہا ہے تو بل وصول کرکے پیسے دیں اور اس ہوٹل یا دکان کی تصویر اور بل کی تصویر ہمیں واٹس ایپ سینڈ کریں اور کال کریں۔اپ کو فوراً زائد دیئے گئے پیسے بھی واپس ملیں اور کاروائی بھی ہو گی ان ڈاکوؤں کے خلاف آگاہی مہم چلائیں اور سفر خوشگواربنائیں۔

03305259201
کرنل شوکت بھیرہ انٹرچینج آفس
03305259203
سید عثمان ایف ڈبلیو کمپلینٹ آفس موٹروے چکری

حضرت مولانا صاحب کو اس حادثے کا پہلے  ہی اندازہ ہو گیا تھا۔
07/10/2025

حضرت مولانا صاحب کو اس حادثے کا پہلے ہی اندازہ ہو گیا تھا۔

07/10/2025

مشتاق احمد خان صاحب اس رائیلی جیل سے رہا ہو کر اردن پہنچ گئے۔
ان کا پیغام ہے کہ اڈیالہ سے لے کر اس رائیلی جیل تک مزاحمت جاری رہے گی ۔

Adresse

Democratic Republic Of The

Heures d'ouverture

Lundi 09:00 - 17:00
Mardi 09:00 - 17:00
Mercredi 09:00 - 17:00
Jeudi 09:00 - 17:00
Samedi 09:00 - 17:00
Dimanche 12:00 - 17:00

Site Web

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque Gilgit Baltistan Update publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Partager