Balti TV

Balti TV Official Balti TV page. Follow, share and like

بھارتی فضائیہ کی واحد رافیل پائلٹ شیوانگی سنگھ پر خاموشی، سنجیدہ سوالات جنم لینے لگےبھارتی فضائیہ کی تاریخ میں شیوانگی س...
17/09/2025

بھارتی فضائیہ کی واحد رافیل پائلٹ شیوانگی سنگھ پر خاموشی، سنجیدہ سوالات جنم لینے لگے
بھارتی فضائیہ کی تاریخ میں شیوانگی سنگھ وہ واحد خاتون ہیں جنہیں جدید ترین رافیل طیارہ اُڑانے کا اعزاز حاصل ہے۔ تاہم "آپریشن سندور" کے بعد بھارتی میڈیا میں اُن کی مکمل غیر موجودگی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ نے اس آپریشن کے دوران خواتین اہلکاروں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا اور تینوں افواج میں خدمات انجام دینے والی خواتین کو خصوصی کوریج دی، لیکن حیران کن طور پر شیوانگی سنگھ کا نام تک کہیں نظر نہیں آیا۔ اس خاموشی نے ماہرین کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ آخر بھارت اپنی واحد رافیل پائلٹ کے بارے میں حقائق چھپانے کی کوشش کیوں کر رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس غیر معمولی غیبت کا ایک ہی مطلب نکلتا ہے: یا تو شیوانگی سنگھ کسی بڑے حادثے یا ناکامی کا شکار ہو چکی ہیں، یا پھر وہ پاکستان کی حراست میں ہیں، جس حقیقت کو بھارت ہر ممکن کوشش سے چھپانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
Content Copied

یہ تصویر بابوسر ٹاپ پاکستان کے شمالی علاقہ جات کا ایک دلکش مقام ہے جو سطح سمندر سے تقریباً 13,700 فٹ کی بلندی پر واقع ہے...
16/09/2025

یہ تصویر بابوسر ٹاپ پاکستان کے شمالی علاقہ جات کا ایک دلکش مقام ہے جو سطح سمندر سے تقریباً 13,700 فٹ کی بلندی پر واقع ہے اور ناران کاغان کو گلگت بلتستان سے ملاتا ہے۔ یہ چوٹی اپنے برف پوش پہاڑوں، ٹھنڈی ہواؤں اور سبز وادیوں کے حسین مناظر کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہاں ایک تاریخی یادگار مینار بھی موجود ہے جو اس علاقے کی پہچان ہے۔

اس مقام تک پہنچنے والی زِگ زَگ روڈ اپنی خوبصورتی اور انجینئرنگ کے شاہکار ڈیزائن کے باعث سیاحوں کو بے حد متاثر کرتی ہے۔ پہاڑ کی ڈھلوان پر بل کھاتے ہوئے یہ موڑ ہر قدم پر نیا منظر دکھاتے ہیں، کبھی دریائے کنہار کا بہاؤ، کبھی بادلوں کی آغوش اور کبھی برف پوش چوٹیاں۔ تاہم اس سڑک پر ڈرائیونگ احتیاط طلب ہے۔

یہ راستہ عموماً جون سے ستمبر تک کھلا رہتا ہے جبکہ باقی مہینوں میں برفباری کی وجہ سے بند ہو جاتا ہے

سلمان علیہ السلام کےلئے جنات کے کھودے کنویںسعودی عرب کا ایک دور افتادہ گاﺅں ”لینہ“ عہد قبل از تاریخ کے کئی عجائبات پر مش...
16/09/2025

سلمان علیہ السلام کےلئے جنات کے کھودے کنویں
سعودی عرب کا ایک دور افتادہ گاﺅں ”لینہ“ عہد قبل از تاریخ کے کئی عجائبات پر مشتمل ہے۔ یہاں حضرت سلیمان علیہ السلام کے لشکر کیلئے جنات کے کھودے ہوئے 300 کنوئیں بھی ہیں۔
ان میں سے بیشتر اگرچہ ناکارہ ہو چکے ہیں، مگر 20 کنوﺅں سے اب بھی لوگ میٹھا پانی حاصل کرتے ہیں۔ جنات نے یہ کنوئیں زمین کے بجائے سخت ترین چٹانوں کو توڑ کر بنائے تھے،
جس پر اب بھی ماہرین حیران ہیں
ان عجائبات کو دیکھنے کیلئے دور دور سے
سیاح اس علاقے کا رخ کرتے ہیں۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کا یہ تاریخی گاﺅں ”لینہ“ مملکت کے شمالی شہر رفحا سے100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے
یہ قدیم علاقہ اسٹرٹیجک اہمیت کے ساتھ متعدد آثار قدیمہ کی وجہ سے ملک بھر میں شہرت رکھتا ہے۔ یہاں ایک قدیم قلعہ بھی ہے۔ پرانے زمانے میں بیت المقدس اور یمن کے مابین پیدل سفر کا مشہور راستہ اسی گاﺅں سے گزرتا تھا۔ عدن سے عراق جانے والا ملکہ زبیدہ کا بنائی ہوئی مشہور سڑک ”درب زبیدہ“ بھی یہیں سے ہو کر جاتی تھی
اب بھی سیر و تفریح کے شائقین بڑی تعداد میں
اس علاقے کا رخ کرتے ہیں۔
سعودی محقق حمد الجاسر کا کہنا ہے کہ یہ قدیم گاﺅں میں حضرت سلیمان علیہ السلام کا لشکر بھی اترا تھا۔ سلیمان علیہ السلام جب اپنا لشکر لے کر یمن جا رہے تھے تو یہاں ٹھہرے تھے۔ اس بے آب و گیاہ علاقے میں لشکر کو پانی کی ضرورت آئی تو حضرت سلیمان علیہ السلام نے جنات کو حکم دیا کہ وہ ہنگامی طور پر کنوئیں کھودیں تو جنات نے چٹانوں پر مشتمل اس سخت ترین زمین میں 300 کنوئیں کھود دیئے تھے۔ یہ انتہائی گہرے کنوئیں اب بھی اصلی حالت پر موجود ہیں۔ جنہیں زمین پر اب بھی اپنا وجود رکھنے والا معجزہ قرار دیا جاتا ہے۔ جنات نے چٹانوں کو کاٹنے کیلئے ڈرل مشین کی طرح کوئی آلہ استعمال کیا تھا، جس کے نشانات اب بھی کنوﺅں کی چاروں اطراف واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
ماہرین اس پر تحقیق کر رہے ہیں کہ جنات نے آخر کس طرح ان سخت ترین چٹانوں کو 60 سے 80 میٹر گہرائی تک کاٹا تھا اور انہوں نے کونسے آلات کی مدد حاصل کی تھی۔ اگرچہ ان 300 میں سے اس وقت صرف 20 کنوئیں ہی کارآمد رہ گئے ہیں، تاہم سارے کنوﺅں کے نشانات اب بھی یہاں موجود ہیں۔ ان کنوﺅں کو دیکھنے والا ہر شخص حیرت زدہ ہو کر رہ جاتا ہے۔
تاریخی روایات کے مطابق جب حضرت سلیمان علیہ السلام اپنے لاﺅ لشکر سمیت یمن جا رہے تھے تو وہ یہاں دوپہر کے کھانے کےلئے اترے تھے۔ لشکر میں جنات کی فوج بھی شامل تھی۔ جب لوگ پیاسے ہوئے تو حضرت سلیمان علیہ السلام نے جنات کی فوج کے کمانڈر ”سبطر“ کی طرف دیکھا تو وہ ہنس رہا تھا۔ حضرت سلیمان علیہ السلام نے اس سے ہنسنے کی وجہ پوچھی تو اس نے کہا کہ آپ لوگ پیاس سے تڑپ رہے ہیں، مگر میٹھا پانی آپ کے قدموں کے نیچے ہی ہے۔ حضرت سلیمان علیہ السلام نے سبطر کو پانی نکالنے کا حکم دیا تو تھوڑی دیر میں ہی اس نے اپنی فوج کی مدد سے 300 کنوئیں کھود دیئے اور سیدنا سلیمانؑ کا پورا لشکر سیراب ہو گیا۔
معروف مورخ یاقوت حموی کے دور تک یہ سارے کنوئیں میٹھے پانی سے لبالب بھرے ہوئے تھے۔ یاقوت حموی نے اپنی مشہور کتاب ”معجم البلدان“ میں لکھا ہے کہ ”لینہ“ عراق کے شہر واسط سے مکہ مکرمہ جاتے ہوئے ساتویں منزل پر آتا ہے۔ یہ علاقہ اپنے میٹھے پانی کے کنوﺅں کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔ ان کنوﺅں کی وجہ سے یہ علاقہ بعد میں ایک تجارتی مرکز بن گیا تھا۔ جہاں عراق اور عرب کے تاجر منڈیاں لگاتے۔ نجد سمیت سعودی عرب کے شمالی علاقوں کے لوگ یہاں آکر خریداری کرتے۔ تاجر اپنے سامان تجارت کو یہیں اگلے سیزن تک محفوظ کیلئے پہاڑوں پر بنے بڑے بڑے گوداموں میں رکھتے۔ جنہیں ”سیابیط“ کہا جاتا ہے۔ یہ گودام اب بھی وہاں موجود ہیں۔
علاوہ ازیں یہ علاقہ مختلف آثار قدیمہ کی وجہ سے بھی شہرت رکھتا ہے۔ سعودی حکومت نے یہاں ایک شاہی قلعہ بھی تعمیر کرایا ہے۔1354 ھ میں تعمیر ہونے والے اس قلعے کو گارے، پتھروں اور لکڑیوں سے بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کو حق تعالیٰ نے جنات پر بھی حکومت دی تھی۔ جنات نے ان کے حکم سے بیت المقدس کی تعمیر میں حصہ لیا تھا
وہ دور دراز سے پتھر اور سمندر سے موتیاں نکال کر لاتے تھے۔ ان کی تعمیر کردہ عمارتیں اب بھی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ بھی حضرت سلیمان علیہ السلام جنات سے بہت سے کام لیتے تھے۔ جس کا ذکر قرآن کریم میں بھی واضح طور پر کیا گیا ہے۔

یہ فقط ایک تصویر نہیں ہے ہمارے بخل اور ہمارے رویوں کی مجموعی داستان ہے ، آج سے بہت سال پہلے بھی ایک ایسا فنکار گزرا ہے ج...
15/09/2025

یہ فقط ایک تصویر نہیں ہے ہمارے بخل اور ہمارے رویوں کی مجموعی داستان ہے ، آج سے بہت سال پہلے بھی ایک ایسا فنکار گزرا ہے جسے طنز و تنقید کی مثال بنا دیا گیا تھا ہم ذکر کر رہے ہیں محمد سعید خان المعروف رنگیلا کی کبھی اسے گھوڑے کے منہ والا کہا گیا کبھی بدشکل کا خطاب دیا گیا یہاں تک کہ لوگ ایک دوسرے کی تذلیل کرنے کیلئے دوسروں کو کہتے تھے کہ رنگیلے کے منہ والا لیکن وہ بھی ایک صبر کرنے والا انسان رنگیلا نے اپنی انتھک محنت اور خداداد صلاحیتوں سے خود کو منوایا اور وہ بڑے بڑے اداکار جو رنگیلا کو بڑی حقارت سے دیکھتےتھے اسی کی فلموں میں کام کرنے کی حسرت کرنے لگے اور رنگیلا صاحب نے بھی بڑی شاندار فلمیں پروڈیوس کیں گیت بھی گائے جن میں بعض اتنے بے مثال گیت ہیں جنہیں آج بھی لوگ سن کر کھو جاتے ہیں ۔ اب آتے ہیں شفاعت فتح علی خان پر جو کہ ان کا نک نیم ہے یہ شخص کبھی کسی کو برا بھلا نہیں کہتا ہر شو میں ہر ایک پروگرام میں تذلیل کی حد تک اس پر طنز کیا جاتا ہے لیکن یہ شریف النفس انسان ہنس کر برداشت کرلیتا ہے ۔ جب بھی یہ کسی پروگرام میں شرکت کرتا ہے تو آمد کے ساتھ ہی حال میں قہقہے گونجنے لگتے ہیں سب کو معلوم ہے کہ اس کو گانا گانا نہیں آتا پھر بھی لوگ اس کو چاہتے ہیں پسند کرتے ہیں اب چند روز قبل کچھ ناعاقبت اندیش لوگوں نے اس پر انڈے دے مارے اس حرکت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ دوسروں پر رشک کریں حسد نہیں

بشکریہ تحریر اشتیاق محمود

راوی کی کہانیمغل دور میں لاہور کے شاہی قلعے لاہور قلعہ / شاہی محل سے دریائے راوی نظر آتا تھا۔ اس وقت دریائے راوی قلعے کے...
15/09/2025

راوی کی کہانی
مغل دور میں لاہور کے شاہی قلعے لاہور قلعہ / شاہی محل سے دریائے راوی نظر آتا تھا۔ اس وقت دریائے راوی قلعے کے بالکل قریب بہتا تھا، آج کی طرح قلعے سے کافی فاصلے پر نہیں تھا۔
مغل دور (اکبر، جہانگیر، شاہجہان کے زمانے میں راوی کا بہاؤ لاہور قلعہ کے شمالی حصے کے ساتھ ساتھ گزرتا تھا۔ قلعے کے شمالی اور مغربی دیواروں کے ساتھ دریائے راوی کی شاخیں بہتی تھیں، اور قلعے کے کئی مقامات خاص طور پر شیش محل دیوان خاص اور عالمگیری دروازہ سے دریا کا منظر صاف نظر آتا تھا۔
شاہجہان نے لاہور قلعے کی توسیع کرتے وقت دریا کی طرف کھلنے والی نہر اور بالکونیاں بھی بنوائیں تاکہ محل سے سیدھا منظر راوی کا لطف لیا جا سکے۔
وقت کے ساتھ ساتھ دریائے راوی کا بہاؤ بدل گیا اور آہستہ آہستہ اپنی موجودہ پٹی کی طرف ہٹ گیا، اس لیے آج قلعہ اور دریا کے درمیان کافی فاصلہ ہے۔

 #سکردو : غیر ملکی سیاح سے 4 گنا  زائد رقم وصول کرنے والے سیلون مالک کو سٹی پولیس کے عملے نے ایس ایچ او انسپکٹر بہادر عل...
14/09/2025

#سکردو : غیر ملکی سیاح سے 4 گنا زائد رقم وصول کرنے والے سیلون مالک کو سٹی پولیس کے عملے نے ایس ایچ او انسپکٹر بہادر علی کی نگرانی میں پکڑ کر مجسٹریٹ درجہ اول کی عدالت میں پیش کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سات ستمبر کے روز جامع مسجد روڈ سکردو میں واقع بیوٹی سیلون والے نے اپنی دکان میں بال بنوانے فیشل کرانے اور داڑھی بنوانے کے لئے آنے والے اطالوی سیاح ویلیریو بیویڈیٹو سے مارکیٹ ریٹ اور سرکاری نرخ نامے سے زائد پیسہ وصول کیا جس کی اطلاع ملنے پر پر سٹی پولیس نے سیلون کے منیجر مسمی اسداللہ ساکنہ سیالکوٹ کو پکڑ کر عدالت مجسٹریٹ درجہ اول سکردو میں پیش کیا گیا۔ جس پر سماعت کرتے ہوے شخص مذکور کو مبلغ بیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی اور غیر ملکی سے لی گئی زائد رقم بھی واپس کرایاہے۔
مجسٹریٹ درجه اول / تحصلدار سکردو محفوظ کے مطابق بال بنوانے کے سرکاری ریٹ 150، شو کے 100 اور فیشل کے 1500 سے 2000 تک مقرر ہیں، جبکہ باربر شاپ والے نے غیر ملکی سیاح سے 7000 روپے وصول کرلئے تھے ، جس پر باربر شاپ والے پر جرمانه عائد کیا گیا اور غیر ملکی سیاح سے لی گئی زائد رقم ان کو واپس کردی گئی ہے۔
زرائع

وزیر اعظم اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بنوں کا دورہ کیا اور جنوبی وزیرستان آپریشن میں 12 بہادر شہدا...
13/09/2025

وزیر اعظم اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بنوں کا دورہ کیا اور جنوبی وزیرستان آپریشن میں 12 بہادر شہداء کی نماز جنازہ میں بھی شرکت اور بنوں CMH میں زخمیوں کی عیادت کی۔
اس کے بعد انہوں نے دہشت گردی سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس میں بھی شرکت کی جس میں پشاور کے کور کمانڈر نے علاقے کی سیکورٹی صورتحال پر تفصیلاً بریفنگ دی۔
اجلاس میں وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا

دہشت گردی کا بھرپور جواب جاری رہے گا اور اس میں کسی قسم کا کوئی ابہام برداشت نہیں کیا جائے گا

پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے دہشت گردوں کے سرغنہ اور سہولت کار افغانستان میں ہیں اور ان کی پُشت پناہی ہندوستان کر رہا ہے

افغانستان کو واضح کر دیا گیا ہے کہ خارجیوں اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کر لیں

دہشت گردی کے واقعات میں افغان باشندے شامل ہیں جو افغانستان سے پار آ کر پاکستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں۔ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کا جلد انخلا انتہائی اہم ہے

پاکستانی قوم دہشت گردی کے معاملے پر سیاست اور گمراہ کن بیانیے کو مکمل طور پر رد کرتی ہے

جو بھی خارجیوں اور ہندوستان کی دہشت گرد پراکسیوں کی سہولت کاری اور معاملہ فہمی کی بات کرتا ہے وہ انہی کا الہ کار ہے اور اُسے بھی اسی زبان میں جواب دیا جائے گا جس کا وہ حق دار ہے

پاکستان اور بالخصوص خیبر پختونخوا کے غیور عوام، ریاست اور افواج پاکستان کے ساتھ ملکر ہندوستان کی ان پراکسیوں کے خلاف بنیان مرصوص کی طرح متحد ہیں

دہشت گردی کے خلاف مزید مؤثر جواب دینے کے لئے جو ضروری انتظامی اور قانونی اقدامات کرنے پڑے وہ فوراً کریں گے۔

مغربی اندرونی منگولیا، چین کے ریگستانوں میں چھپی ہوئی ایک پراسرار جگہ ہے، جسے خارا خوٹو یا "کالی بستی" کہا جاتا ہے۔1032 ...
13/09/2025

مغربی اندرونی منگولیا، چین کے ریگستانوں میں چھپی ہوئی ایک پراسرار جگہ ہے، جسے خارا خوٹو یا "کالی بستی" کہا جاتا ہے۔
1032 میں قائم ہونے والا یہ شہر کبھی ریشم کے راستے پر ایک مصروف تجارتی مرکز تھا۔ لیکن 14ویں صدی کے آخر تک یہ اچانک ویران ہو گیا—وجہ یا تو جنگ تھی یا پانی کے بہاؤ کی تبدیلی۔
صدیوں تک ریت تلے دفن رہنے کے بعد 20ویں صدی کے اوائل میں یہ شہر دوبارہ دریافت ہوا۔ اس کے ساتھ ہی یہاں سے شاندار نوادرات ملے—مذہبی متون، فن پارے اور روزمرہ استعمال کی اشیاء، جو ہمیں اس گمشدہ شہر کی زندگی کی جھلک دکھاتے ہیں۔

سکردو : کچورا ژھوق ویلی میں گزشتہ ماہ رافٹنگ کے دوران کشتی الٹنے کے باعث لاپتہ ہونے والے کراچی کے سیاح کی لاش مل گئی.ریس...
13/09/2025

سکردو : کچورا ژھوق ویلی میں گزشتہ ماہ رافٹنگ کے دوران کشتی الٹنے کے باعث لاپتہ ہونے والے کراچی کے سیاح کی لاش مل گئی.

ریسکیو 1122 سکردو کے اہلکاروں نے متوفی کی لاش کو دریا سے نکالی. متوفی کی لاش کو بینظیر ہسپتال گمبہ سکردو منتقل کیا گیا.

معروف باکسر عثمان وزیر نے ایک کالعدم فیڈریشن کی طرف سے ان کے خلاف جھوٹ پر مبنی خبریں پھیلانے والوں کیخلاف 20 کروڑ روپے ہ...
12/09/2025

معروف باکسر عثمان وزیر نے ایک کالعدم فیڈریشن کی طرف سے ان کے خلاف جھوٹ پر مبنی خبریں پھیلانے والوں کیخلاف 20 کروڑ روپے ہتک عزت کی بنیاد پر ہرجانے کا نوٹس اپنے وکیل کے وساطت سے بھجوایا ہے ۔ پریس کانفرنس
Sources

ہنزہ کریم آباد کبھی ایسا ہوا کرتا تھااب تو کنکریٹ کے ڈھیر ہیں ۔ کریم آباد ہنزہ 1975
11/09/2025

ہنزہ کریم آباد کبھی ایسا ہوا کرتا تھا
اب تو کنکریٹ کے ڈھیر ہیں ۔ کریم آباد ہنزہ 1975

گلگت: سانحہ حولیاں میں جان کی بازی ہارنے والے رضا سلیم اور میثم قاسمی کی نماز جنازہ یرکوٹ امام بارگاہ خومر میں ادا کر دی...
11/09/2025

گلگت: سانحہ حولیاں میں جان کی بازی ہارنے والے رضا سلیم اور میثم قاسمی کی نماز جنازہ یرکوٹ امام بارگاہ خومر میں ادا کر دی گئی۔

Address

Skardu

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balti TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Balti TV:

Share