10/08/2026
An Important Message for Daughters by Ayatullah Syed Ali Khamenei :
* *آیت اللہ خامنائی سے ایک لڑکی کا سوال* ❓❓
* *مردوں کے مقابلے میں اسلام نے عورتوں پر اتنی پابندی کیوں لگائی ہے* ؟؟
*
* ایک مرتبہ ایک لڑکی نے رہبر معظم سید علی خامنہ ای سے عرض کیا:
آغا : ایک سوال پوچھنا چاہتی ہوں۔
**رہبر معظم نے فرمایا* :
بیان کرو بیٹی۔*
کہا ہمارے معاشرے میں لڑکوں کو ہر طرح کی آزادی حاصل ہوتی ہے۔ وہ کہیں بھی جائیں کچھ بھی کریں۔ ان پر زیادہ روک ٹوک نہیں ہوتی۔
*لیکن* !
لڑکیوں کو بات بات پر روکا جاتا ہے۔
یہ مت کرو ، یہاں مت جاؤ، رات کو گھر سے باہر نہ جاؤ وغیرہ وغیرہ۔
*رہبر معظم مسکرائے اور کہا* :
بیٹی کیا تم نے کبھی لوہے کی دکان کے باہر لوہے کی چیزیں دیکھی ہیں۔ وہ سردی، گرمی، دھوپ ، بارش اور رات دن وہیں پڑی رہتی ہیں۔ لیکن! ان کی قیمت میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
*لیکن* !
ایک سنار کی دکان کا تصور کرو۔ ایک مضبوط تجوری ، اس کے اندر ایک خوبصورت ڈبا اس کے اندر انتہائی خوبصورت ریشم کے کپڑے میں رکھا ہوا ایک ہیرا۔ 💠
*جوہری جانتا ہے کہ اگر اس ہیرے کو معمولی سے بھی خراش لگ گئی تو اس کی قیمت متاثر ہو سکتی ہے۔ اس لیے وہ اس کو سنبھال کر رکھتا ہے۔*
بیٹی:
اسی طرح اسلام میں بیٹیوں کی عزت اور اہمیت ہے۔ بیٹیاں گھر کی رونق اور رحمت ہوتی ہیں، اسی لیے ان کی حفاظت اور عزت کا خیال رکھا جاتا ہے۔
*بس یہی فرق ہے کہ قیمتی چیز کی حفاظت زیادہ کی جاتی ہے* ۔
یہ بات سن کر مجلس میں خاموشی چھا گئی۔ اس بیٹی کی آنکھیں نم تھیں😭 ۔ اور حاضرین مجلس کے جذبات صاف بتا رہے تھے کہ عزت اور قدر کی اہمیت کیا ہے۔