5CN TV

5CN TV News update and media center
(2)

19/06/2026

حقیقت






























18/06/2026

فرزند بلتستان وزیر حسنین رضا کو گلگت میں عدالت کے سامنے پیش ہونے میں چند سیکنڈ تاخیر ہونے پر گرفتار کرنا۔۔۔
عدالت کی فرعونیت اور اس حکومت کی فسطائیت کو ظاہر کرتا ہے ۔۔
وزیر حسنین رضا کو گرفتار کر کے عوام کے توانا آواز کو دبانے کی کوشش ہے۔۔
عوام کا مطالبہ ہے کہ وزیر حسنین کو فوری رہا کیا جائے

18/06/2026

وزیر حسنین رضا کو گلگت عدالت میں پیشی کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے گلگت بلتستان جنرل الیکشن میں جیتنے والے 4 آزاد امیدواروں کی ملاقاتجی بی اے 23...
17/06/2026

صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے گلگت بلتستان جنرل الیکشن میں جیتنے والے 4 آزاد امیدواروں کی ملاقات

جی بی اے 23 گانچھے 2 سے ممبر اسمبلی انور علی ، جی بی اے 24 گانچھے 3 سے اسد شفیق پارٹی میں شامل

جی بی اے 15 دیامیر 1 سے محمد دلپذیر اور جی اے 21 غزر 3 سے امان علی نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

علیم خان نے شامل ہونے والے امیدورں کو ہار پہنا کر ویلکم کیا

شگر پولیس نے کنسٹیبل محمد اسلم قتل کیس کی تفتیش میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے مزید دو مطلوب ملزمان کو گرفتار, ت...
13/06/2026

شگر پولیس نے کنسٹیبل محمد اسلم قتل کیس کی تفتیش میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے مزید دو مطلوب ملزمان کو گرفتار, تفیش میں اہم انکشافات

urdu news Shigar Police Achieve Another Major Breakthrough

13/06/2026

آن لائن پینگچر سروس اسکردو ۔ اسکردو کے گردونواح میں اگر آپ کا گاڑی یا موٹر سائیکل پینگچر ہو جائے تو برادر کا سروس حاصل کر سکتے ہیں ۔۔

12/06/2026
سکردو نیوزسکردو سے اسلام آباد جانے والی پرواز کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازع پر پی آئی اے سکردو انتظامیہ نے اپنا مؤقف ...
11/06/2026

سکردو نیوز
سکردو سے اسلام آباد جانے والی پرواز کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازع پر پی آئی اے سکردو انتظامیہ نے اپنا مؤقف جاری کر دیا ہے۔
پی آئی اے حکام کے مطابق سکردو سے اسلام آباد جانے والی پرواز کے تمام مسافروں کو فلائٹ کے وقت میں تبدیلی کے بارے میں فون کالز اور ایس ایم ایس کے ذریعے پیشگی اطلاع دی گئی تھی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بعض مسافروں کے موبائل نمبر بند ہونے کی وجہ سے ان سے رابطہ ممکن نہ ہو سکا، جبکہ متعدد مسافروں کو براہِ راست کال کرکے نئی ٹائمنگ سے آگاہ کیا گیا تھا۔
پی آئی اے سکردو کے ذمہ داران کے مطابق اطلاع فراہم کرنے کے باوجود بعض مسافر مقررہ وقت پر ایئرپورٹ نہ پہنچ سکے، جس کے باعث وہ پرواز سے محروم ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بروقت اطلاع کے باوجود تاخیر سے پہنچنا مسافروں کی اپنی کوتاہی اور نااہلی ہے۔

شاہدہ خورشید کے حلقے GBA-13 استور-1 میں انتخابی دھاندلی. جی ایم ایڈوکیٹ
11/06/2026

شاہدہ خورشید کے حلقے GBA-13 استور-1 میں انتخابی دھاندلی. جی ایم ایڈوکیٹ

urdu news Electoral Rigging Allegations in GBA-13 Astore

شگر میں 2026 کے انتخابات پُرامن ماحول میں اختتام پذیر، انتظامیہ کی کارکردگی قابلِ ستائششگر: ضلع شگر میں 2026 کے انتخابات...
08/06/2026

شگر میں 2026 کے انتخابات پُرامن ماحول میں اختتام پذیر، انتظامیہ کی کارکردگی قابلِ ستائش

شگر: ضلع شگر میں 2026 کے انتخابات پُرامن اور منظم انداز میں اپنے اختتام کو پہنچ گئے۔ مقامی عوام اور مبصرین کے مطابق شگر کی تاریخ میں یہ پہلا انتخابی مرحلہ ہے جو کسی بڑے تنازعے، تصادم یا ناخوشگوار واقعے کے بغیر مکمل ہوا۔
انتخابی عمل کے دوران عوام نے بھرپور سیاسی شعور اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوری عمل میں حصہ لیا۔ ضلع بھر میں قائم پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز نے پُرامن ماحول میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔
انتخابات کے شفاف اور پُرامن انعقاد میں ضلعی انتظامیہ کا کردار نمایاں رہا۔ بالخصوص اسسٹنٹ کمشنر شگر جناب فیصل حیات گوندل نے اپنی ذمہ داریاں نہایت احسن انداز میں انجام دیتے ہوئے انتخابی انتظامات کی مؤثر نگرانی کی۔ ان کی قیادت میں انتظامیہ نے حساس مقامات پر خصوصی توجہ دی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا۔
حسینی چوک، گلاب پور اور دیگر حساس علاقوں میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے، جس کے نتیجے میں پورا انتخابی عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہوا۔ پولیس، سیکیورٹی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کی مربوط حکمتِ عملی نے ممکنہ ناخوشگوار واقعات کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا۔
عوامی و سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتخابی عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس کامیاب اور پُرامن انتخابی عمل کو شگر کے لیے ایک مثبت اور تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔
رپورٹ: خصوصی نمائندہ، شگر

Address

Skardu Shigar, Baltistan
Skardu
00000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 5CN TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share