Nyf Nym Shigar

Nyf Nym Shigar ابھی بھی ایک ہو جاؤ

07/06/2026
حدیثِ مبارکہ کی روشنی میں دوسروں کے ساتھ، خصوصاً حکمرانوں، سیاست دانوں اور تمام لوگوں کے بارے میں گفتگو کرتے وقت زبان کی...
05/06/2026

حدیثِ مبارکہ کی روشنی میں دوسروں کے ساتھ، خصوصاً حکمرانوں، سیاست دانوں اور تمام لوگوں کے بارے میں گفتگو کرتے وقت زبان کی پاکیزگی اور شائستگی کا حکم دیا گیا ہے۔
مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔
لہٰذا سیاست دانوں یا کسی بھی شخص کے بارے میں تنقید کی جا سکتی ہے، لیکن گالی گلوچ، بہتان، تحقیر اور ناشائستہ الفاظ استعمال کرنا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔ مسلمان کو چاہیے کہ حق بات ادب، انصاف اور اچھے اخلاق کے ساتھ بیان کرے۔
الحاج شیخ محسن اشراقی خطبہ جمعہ بلغار

جانشین پیر طریقت الحاج علامہ سید شمس الدین پیرذادہ صاحب  کی سربراہی میں ایک وفد، جس میں مولانا اعجاز حسین غریبی، غلام حس...
03/03/2026

جانشین پیر طریقت الحاج علامہ سید شمس الدین پیرذادہ صاحب کی سربراہی میں ایک وفد، جس میں مولانا اعجاز حسین غریبی، غلام حسنین خپلوی اور حاجی عبدالرحمن شامل تھے، نے سفارت خانہ جمہوری اسلامی ایران میں حاضری دی اور جناب ڈاکٹر رضا مقدم امیر سے ملاقات کی۔
اس موقع پر وفد نے ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی المناک شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
پیرذادہ صاحب نے اپنے تعزیتی جذبات کو تاثراتی کتاب میں رقم کرتے ہوئے مرحوم کی دینی، فکری اور ملی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
پیر زادہ سید شمس الدین

*پیر  صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کی جانب سے صادر کردہ تعزیتی بیان*بسم اللہ الرحمٰن الرحیم(اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَ...
02/03/2026

*پیر صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کی جانب سے صادر کردہ تعزیتی بیان*

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
(اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُونَ)
ہم نہایت رنج و غم کے ساتھ تمام مسلمانوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبرِ معظم حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ایؒ کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہیں۔
اس عظیم شخصیت کا بلند مقام اور خمینی مشن کو جاری رکھتے ہوئے اسلامی جمہوریہ کے نظام کی طویل عرصے تک قیادت میں ان کا منفرد کردار سب پر عیاں اور واضح ہے۔
ہم اللہ تعالی سے مرحوم کے لیے درجات کی بلندی اور رضائے الٰہی کی دعا کرتے ہیں، اور تمام سوگواروں کے لیے صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم کی درخواست کرتے ہیں۔

پیر نوربخشیہ سید محمد شاہ نورانی

29/11/2025

مولانا رستم علی انجم صاحب کا
سفیر امن جانشین پیر طریقت جناب پیرزادہ سید شمس الدین صاحب
کے ساتھ اظہار محبت کا نرالا انداز
اللہ تعالی دونوں کو سلامت رکھے آمین
Nyf Muzaffarabad NYF Alipur Islamabad NYF Alchori Shigar Sofia Noorbakshia Youth Federation Ladakh (S.N.Y.F.L) Markazi NYF Ghanche NYF Gulabpur Shigar

Noorbakhsh TV Noorbakhshia.com پیر زادہ سید شمس الدین

جناب مفتی علی محمد ہادی صاحب کی جانب سے 'الفقہ الأحوط' کے موضوع پر بارہا کی جانے والی دعوتِ مباحثہ پر استاد العلماء حضرت...
14/11/2025

جناب مفتی علی محمد ہادی صاحب کی جانب سے 'الفقہ الأحوط' کے موضوع پر بارہا کی جانے والی دعوتِ مباحثہ پر استاد العلماء حضرت علامہ شیخ سکندر حسین حفظہ اللہ کے فرزند مولانا لقاء عباس صاحب نے سنجیدہ علمی طرزِ فکر کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس دعوت کو سوشل میڈیا کے ذریعے باقاعدہ قبول کیا ہے۔
مولانا لقاء عباس صاحب کا کہنا ہے کہ "سوشل میڈیا کے توسط سے یہ اطلاع ملی کہ محترم مفتی علی محمد ہادی صاحب بارہا فقہِ أحوط پر مباحثے کی دعوت دے رہے ہیں۔ان کی اس دعوتِ عام کو ہم قدر و تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اسی پلیٹ فارم کے ذریعے ان کی دعوت کو باضابطہ قبول کرتے ہیں۔براہِ کرم مباحثے کے موضوع اور وقت کا تعین فرما دیں تاکہ سنجیدہ اور بامقصد علمی گفت و شنید کا آغاز کیا جا سکے۔
Noorbakhsh TV
Noorbakhshia.com

بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔سبحانک ما شکرنک حق شکرک۔شکر الحمداللہ رب العالمین۔
28/10/2025

بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔سبحانک ما شکرنک حق شکرک۔
شکر الحمداللہ رب العالمین۔

06/10/2025

💔انا للّٰہ و انا الیہ راجعون 💔
انتہائی افسوس اور رنج کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ نہایت خوش اخلاق، ملنسار اور سب کے دلوں میں بسنے والے کفایت علی صاحب، چھورکاہ نالے میں جاتے ہوئے حادثاتی طور پر پہاڑی سے گر کر خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

این-وائی-ایف الچوڑی یونٹ کے فعال کارکن ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی برادری میں مذہبی اور سماجی خدمات کے لیے بھی جانے جاتے تھے۔
ان کی زندگی خدمت، خلوص، اور نیکی سے عبارت تھی۔
زندگی اور موت صرف اسی کے اختیار میں ہے
اور ہم سب نے اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
اللّٰہ تعالیٰ کفایت علی صاحب کی مغفرت فرمائے
ان کے نیک اعمال کو قبول فرمائے،
درجات بلند کرے،
اور اہلِ خانہ و عزیزوں کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے۔
🤲🏼😭آمین یا رب العالمین

28/07/2025

Fiqh_e_Ahwat_ko_Arab_ma_kaise_pohnchaya_jaye__M.Phil_Scholar_Hafiz_Irfan_Al-Azhari_Question

Nyf Muzaffarabad Noorbakhsh TV NYF Alchori Shigar Noorbakhshia.com Nym Pakistan Markazi NYF Ghanche 𝙉𝙔𝙈 𝙎𝙄𝙉𝘿𝙃 𝘿𝙄𝙑𝙄𝙎𝙄𝙊𝙉 Sofia Noorbakshia Youth Federation Ladakh (S.N.Y.F.L) پیر زادہ سید شمس الدین NYF Alipur Islamabad NYF Gulabpur Shigar

Address

Shigar Fort
Skardu

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nyf Nym Shigar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share