22/10/2025
گلگت
ضلعی پولیس گلگت کی جانب سے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت، اشتعال انگیز اور فرقہ وارانہ مواد پھیلانے والے عناصر کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائی جاری ہے۔ ایسے تمام افراد جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو نفرت، انتشار اور بدامنی پھیلانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں، ان کے خلاف سائبر کرائم قوانین کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ضلعی پولیس گلگت نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر مذہبی جذبات کو بھڑکانے، کسی مسلک کی دل آزاری، یا ریاستی اداروں کے خلاف نفرت آمیز مواد شیئر کرنا ایک سنگین جرم ہے، جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایسے عناصر کو قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے ۔
عوام الناس سے پُرزور اپیل ہے کہ سوشل میڈیا کو مثبت مقاصد کے لیے استعمال کریں، افواہوں، من گھڑت خبروں اور اشتعال انگیز پوسٹس سے اجتناب برتیں، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
کسی بھی مشکوک یا قابلِ اعتراض سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔
جاری کردہ:
ترجمان ضلعی پولیس گلگت