Deosai Times

Deosai Times Voice of the mountains. Bringing you trusted news, regional stories, and authentic perspectives from Gilgit-Baltistan since 2020. SECP Registered.

06/09/2026

Final result Akhter nashad 8040
Wazir saleem 7585
Form 47 issued

05/09/2026

37 پولنگ اسٹیشنز پی پی کے اختر عباس 5,851 ووٹ لے کر پہلے، وزیر سلیم 4,515 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر،اختر عباس ناشاد کو 1,336 ووٹوں کی برتری،غیر حتمی، غیر سرکاری

اسوہ پبلک سکول اینڈ کالج یولتر سکردو میں جشن صادقین کی مناسبت سے پُرنور محفل کا انعقاد ۔
05/09/2026

اسوہ پبلک سکول اینڈ کالج یولتر سکردو میں جشن صادقین کی مناسبت سے پُرنور محفل کا انعقاد ۔

Himalayan Animal Care🐄🩺Online Veterinary Consultancy Across PakistanHimalayan Animal Care is now offering professional o...
02/09/2026

Himalayan Animal Care🐄🩺
Online Veterinary Consultancy Across Pakistan
Himalayan Animal Care is now offering professional online veterinary consultancy services all over Pakistan especially Gilgit Baltistan! Whether you need expert clinical advice, disease diagnosis, treatment plans, or nutritional guidance for large animals, domestic pets, or poultry Dr. Ahtisham (DVM) and Dr. Gh Abbas (DVM) are available to assist you. Get expert veterinary guidance right from the comfort of your home or farm via WhatsApp or call to ensure the health and well-being of your animals.

Services: Large Animals | Small Animals / Pets | Poultry
Coverage: Available all across Pakistan
Book Your Consultation: [03715801803/03437587702]

01/09/2026

سکردو میں المیثم ٹرسٹ کے زیر اہتمام 25جوڑوں کی اجتماعی شادی کی خوبصورت تقریب منعقد ۔ 50گھرانوں کے عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔
المیثم ٹرسٹ نے 2010 سے اب تک 1100 افراد کی اجتماعی شادیاں کروا چکے ہیں ۔
خصوصی رپورٹ

29/08/2026

والدین بننا صرف ذمہ داری نہیں، ایک فن ہے! ❤️

دیوسائی ٹائمز کے خصوصی پوڈکاسٹ میں سومیہ، ماہرِ نفسیات، کے ساتھ والدین کی تربیت، بچوں کی ذہنی و جذباتی نشوونما، والدین اور بچوں کے درمیان تعلق اور جدید دور میں بہتر پرورش کے اہم پہلوؤں پر خصوصی گفتگو کی گئی۔

🎙️ میزبان: مدحت اختر وزیر
👤 خصوصی مہمان: سمیه مخلصی — ماہرِ نفسیات
🎬 ایگزیکٹو ڈائریکٹر: سبطین عباس
📸 ہدایت کارانِ عکاسی: عدنان حسین، دانش عباس
✂️ ایڈیٹنگ: حسنین داغنوی

پیشکش و پروڈکشن: دیوسائی ٹائمز

#پوڈکاسٹ #والدین

27/08/2026

The Pakistan Red Crescent Society (PRCS) Gilgit-Baltistan, with the support of the German Red Cross (GRC) and BMZ, organized an awareness campaign in collaboration with the Forest and Wildlife Department, Baltistan Region, and the Solid Waste Management Department, Skardu. Cloth bags were distributed to tourists at the Deosai entry check posts in Sadpara, Skardu, and Chelum, Astore, to promote responsible and environmentally friendly tourism.

The main purpose of the activity was to create awareness among tourists about the ecological sensitivity of Deosai National Park and encourage them to avoid littering. Tourists were encouraged to carry their waste back from the park and dispose of it at designated waste collection points, helping reduce plastic pollution and protect wildlife, water sources, and the fragile ecosystem.

The activity was led by Mr. Junaid Abbas, Assistant Director – Climate Change Adaptation, PRCS GB, along with PRCS volunteers, Mr. Khadim Abbas, Conservator Forest and Wildlife, Baltistan Region, with his staff, and Mr. Kacho Imran from the Solid Waste Management Department, Skardu. The initiative highlighted the importance of joint efforts and responsible tourism in protecting Deosai’s unique natural environment for future generations

*گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں پروقار محفل میلاد کا انعقاد*-----------------------...
26/08/2026

*گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں پروقار محفل میلاد کا انعقاد*
-------------------------------------
جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو میں ایک پروقار محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں طالبات نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلدستۂ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر کالج ہال درود و سلام اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کی پُرسوز صداؤں سے گونج اٹھا۔

محفل کے دوران طالبات نے سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر ایمان افروز اور فکر انگیز تقاریر پیش کیں۔ مقررین نے حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات، اسوۂ حسنہ اور حیاتِ مبارکہ کے مختلف گوشوں کو اجاگر کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ سیرتِ نبوی ﷺ کو صرف محافل تک محدود رکھنے کے بجائے اسے عملی زندگی کا حصہ بنایا جائے۔

اس موقع پر شعبہ اسلامیات کے زیر اہتمام آل سکردو سرکاری کالجز کی طالبات کے مابین حسنِ قرأت کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا، جس میں پانچ سرکاری کالجز کی طالبات نے شرکت کی۔ مقابلے میں میزبان گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سکردو، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج حسین آباد، گورنمنٹ سٹی کالج سندوس سکردو اور گورنمنٹ گرلز کالج گمبہ سکردو شامل تھے۔

حسنِ قرأت کے مقابلے میں گورنمنٹ سٹی کالج سندوس سکردو کی طالبہ یاسمین زہراء نے پہلی، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو کی طالبہ سیدہ مدیحہ نے دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج حسین آباد کی طالبہ شبانہ بتول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلے میں ججز کے فرائض خواہر زرینہ تبسم، قاریہ سکینہ بتول اور قاریہ حکیمہ منتظری نے انجام دیے۔

معروف قلم کار، افسانہ نگار، سماجی کارکن اور متعدد کتابوں کی مصنفہ نعیم فاطمہ علوی نے بھی محفل میں خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ محض محفل میلاد منعقد کرنے سے ہماری ذمہ داری مکمل نہیں ہوتی بلکہ حقیقی کامیابی اس وقت حاصل ہوگی جب ہم نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔ انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ سیرتِ طیبہ کا باقاعدگی سے مطالعہ کریں، اخلاقِ حسنہ اپنائیں اور اپنے کردار و عمل سے دینِ اسلام کی خوبصورت تعلیمات کو اجاگر کریں۔

محفل سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور سیرتِ رسول ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

تقریب کے اختتام پر پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ پوری انسانیت کے لیے کامل نمونۂ حیات ہے۔ آپ ﷺ کی تعلیمات محبت، اخوت، رواداری، عدل اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہیں۔ انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ سیرتِ رسول ﷺ کا مطالعہ کریں اور آپ ﷺ کے اسوۂ حسنہ کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔

پرنسپل ڈاکٹر عظمیٰ سلیم نے محفل کے کامیاب انعقاد اور حسنِ قرأت کے مقابلے میں بھرپور شرکت پر منتظمین، اساتذہ اور طالبات کو مبارک باد پیش کی۔ تقریب کے آخر میں حسنِ قرأت کے مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

24/08/2026

ایک سال میں پانچ ہزار گاڑیوں کی مرمت / او کٹین موٹرز کو ایک سال مکمل / خصوصی تقریب ۔

24/08/2026

سرکاری ملازمت سے کامیاب کاروبار تک کا سفر!

دیوسائی ٹائمز کے خصوصی پوڈکاسٹ میں کاچو اصغر خان، مالک بزمنگو ریسٹورنٹ، بطور خصوصی مہمان اپنی جدوجہد، اہم فیصلوں اور کامیابی کی داستان شیئر کریں گے۔

🎙️ میزبان:امبرین فاطمہ
خصوصی مہمان:کاچو اصغر خان
ایگزیکٹو ڈائریکٹر:سبطین عباس
ہدایت کارانِ عکاسی:شاہد حسین، علی حسین
ایڈیٹنگ:حسنین داغنوی

پیشکش و پروڈکشن:دیوسائی ٹائمز

#پوڈکاسٹ #کاروبار

Address

Deosai Times Network Sadpara Road Skardu Baltistan (16100)
Skardu
16100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deosai Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Deosai Times:

Shortcuts

Share