Baidar TV GB

Baidar TV GB Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Baidar TV GB, News & Media Website, Office Ali Plaza skardu, Skardu.

بیدار ٹی وی جی بی
گلگت بلتستان کی آواز — ہر خبر، ہر پہلو۔
ہماری ترجیح: حقائق، شفافیت اور بروقت اطلاع۔
عوام کی آنکھ، خطے کی زبان۔
حالاتِ حاضرہ، سیاست، سماج، ثقافت — سب کچھ، بغیر کسی پردے کے۔

 #گلگت کشروٹ یوتھ ویلفئیر اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کامیاب یوتھ سمٹ کا انعقاد۔کشروٹ یوتھ ویلفئیر اینڈ ڈویلپ...
16/11/2025

#گلگت کشروٹ یوتھ ویلفئیر اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کامیاب یوتھ سمٹ کا انعقاد۔
کشروٹ یوتھ ویلفئیر اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے گلگت میں ایک شاندار یوتھ سمٹ کا کامیاب انعقاد کیا۔ اس تقریب کا مقصد گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو مستقبل کی سمت دینا، سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینا اور انہیں جدید دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا تھا۔تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان مشتاق احمد تھے، جنہوں نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور شرکاء میں یادگاری شیلڈز تقسیم کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی۔سمٹ میں مولانا عطاء اللہ شہاب، گلگت بلتستان اسمبلی کے رکن جمیل احمد، معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ، سیکریٹری سوشل ویلفئیر ظفر وقار تاج، سیکریٹری اطلاعات دلدار احمد ملک اور شہید سیف الرحمان ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر افضل سراج سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب میں تعلیمی ماہرین، ڈاکٹرز، خواتین یوتھ اراکین، افراد باہم معذوری کی یوتھ تنظیموں کے نمائندے، سکولوں اور کالجز کے طلباء و طالبات، یوتھ لیڈ انٹرپرینرز اور مختلف سٹارٹ اپس کے بانیان موجود تھے۔ شرکاء کی تفریح و تواضع کے لیے فوڈ سٹالز بھی قائم کیے گئے۔یوتھ سمٹ کے کلیدی مقاصد،جن میں کشروٹ یوتھ آرگنائزیشن کی گزشتہ سالوں کی کارکردگی پیش کرتے ہوئے نوجوانوں کو مستقبل کی منصوبہ بندی کا موقع فراہم کرنا،جدید دور کے مسائل سے آگاہ کرنا اور ان کے حل کے لیے اجتماعی کاوش کی ترغیب دینا،
مختلف یوتھ تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر گلگت شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے متحد آواز بنانا،نوجوانوں کو تعلیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دستیاب مواقع سے روشناس کرانا شامل ہیں۔اس موقع پر کشروٹ یوتھ آرگنائزیشن نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے یوتھ لیڈرز، علماء کرام، سیاسی اور سماجی شخصیات کو اعزازی شیلڈز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا۔ ماہرین نے اپنے شعبوں سے متعلق معلوماتی سیشنز منعقد کیے، جن سے شرکاء نے بھرپور استفادہ کیا۔یوتھ سمٹ نہ صرف نوجوانوں کے لیے ایک یادگار دن ثابت ہوا بلکہ گلگت بلتستان کی ترقیاتی سفر میں ایک اہم سنگِ میل بھی قرار پایا۔
کشروٹ یوتھ ویلفئیر اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر معاذ رحمت نے یوتھ سمٹ کے کامیاب انعقاد پر تمام رضاکاروں اور عہدیداروں کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جن کی دن رات محنت اور کوشش سے یہ شاندار ایونٹ ممکن ہوا۔

16/11/2025

#شگر: پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ ن کے مضبوط ہوم گراؤنڈ میں شاندار شمولیتی پاور شو
گلاپ پور اور وزیر پور سے ایک بڑا ہم خیال پینل پیپلز پارٹی میں شامل ہو کر عمران ندیم کے قافلے کا حصہ بن گیا۔
شمولیتی جلسے میں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد ایڈوکیٹ نے خصوصی شرکت کی اور نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کو خوش آمدید کہا۔
جلسے میں کارکنوں اور مقامی معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جسے علاقے میں پیپلز پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت قرار دیا جا رہا ہے۔

14/11/2025

گلگت: اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عادل کی زیر نگرانی شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق جن افراد نے سرکاری یا نجی زمینوں پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا تھا، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ انسداد تجاوزات آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا اور کسی بھی بااثر شخصیت کو رعایت نہیں دی جائے گی۔ تمام متعلقہ افراد کو پیشگی نوٹس جاری کر دیے گئے تھے۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ تجاوزات سے باز رہیں اور اس مہم میں انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ شہری منصوبہ بندی اور عوامی سہولیات کی بحالی ممکن ہو سکے۔

ٹیگز:
#گلگت #نیوز

 #دیامر کیپٹن (ر) سردار محمد شہریار خان (PSP) کو ایس ایس پی دیامر تعینات کیا گیا ہے۔
13/11/2025

#دیامر کیپٹن (ر) سردار محمد شہریار خان (PSP) کو ایس ایس پی دیامر تعینات کیا گیا ہے۔

13/11/2025

بلتستان کے کسان متحد! آر ایف سی او کے زیر اہتمام پہلا کسان کنونشن شاندار انداز میں منعقد

#بلتستان #زراعت #کسان

:انتظامیہ کمپلیکس سکردو میں زرعی فنانسنگ (Agri Financing) کے حوالے سے اسٹیک ہولڈر مشاورت اور فوکس گروپ ڈسکشن (FGD) کا ان...
12/11/2025

:
انتظامیہ کمپلیکس سکردو میں زرعی فنانسنگ (Agri Financing) کے حوالے سے اسٹیک ہولڈر مشاورت اور فوکس گروپ ڈسکشن (FGD) کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں کسان تنظیموں، محکمہ زراعت، ای ٹی آئی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) اور کمرشل بینکوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

سیشن کے دوران زرعی قرضوں کے حصول، بینکنگ سہولیات، اور کسانوں کو درپیش مالی مشکلات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اجلاس کے اختتام پر کمشنر بلتستان ڈویژن نے اپنے اختتامی کلمات میں زرعی فنانسنگ کے نظام میں موجود کولیٹرل (ضمانت) اور سروس سے متعلق مسائل کو نمایاں کرتے ہوئے کہا کہ ان چیلنجز کے حل کے لیے مربوط حکمتِ عملی ضروری ہے۔



#سکردو #بلتستان #کسان

سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے نئے چیف جج سردار محمد شمیم خان نے اپنے عہدے کا باضابطہ حلف اٹھا لیا۔تقریبِ حلف برداری ...
12/11/2025

سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے نئے چیف جج سردار محمد شمیم خان نے اپنے عہدے کا باضابطہ حلف اٹھا لیا۔
تقریبِ حلف برداری میں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ان سے حلف لیا

:اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم کی زیرِ صدارت نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کے حوالے سے متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلا...
12/11/2025

:
اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم کی زیرِ صدارت نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کے حوالے سے متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس جی بی ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کنوینیئر سید سہیل عباس، ترجمان متحدہ اپوزیشن جاوید علی منوا، سینئر سیاستدان نواز خان ناجی، خواتین اراکین کلثوم فرمان اور کنیز فاطمہ نے شرکت کی، جبکہ وزیر محمد سلیم، شیخ اکبر علی رجائی اور کرنل عبیداللہ بیگ نے آن لائن شرکت کی۔

اجلاس میں وزیرِ امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام کی جانب سے بلائے گئے باضابطہ اجلاس میں شرکت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔

طویل مشاورت کے بعد متحدہ اپوزیشن نے آج کے اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر اراکین نے اپوزیشن لیڈر کی مشاورتی اور جمہوری کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپوزیشن کا کردار موثر، متحرک اور عوامی امنگوں کا ترجمان رہا ہے۔

اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کی سیاسی کونسل اور متحدہ اپوزیشن کی آراء میں اتفاق ایک مثبت اور جمہوری پیش رفت ہے، جسے آگے بڑھایا جائے گا۔



ٰ

11/11/2025

اناہر فیملی کی اہم پریس کانفرنس 🚨
اناہر فیملی نے ایک بار پھر اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ طاہر شِگری کے ساتھ تھیں، ہیں اور ان شاء اللہ کل بھی ساتھ رہیں گی۔ 🤝💪
#طاہرشِگری

گلگت بلتستان ہاؤس اسلام آباد میں بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن (بی ایس ایف) کے مرکزی صدر احتشام شگری اور پنجاب ڈویژن کے صدر ع...
10/11/2025

گلگت بلتستان ہاؤس اسلام آباد میں بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن (بی ایس ایف) کے مرکزی صدر احتشام شگری اور پنجاب ڈویژن کے صدر عون بلتستانی کی سابق وزیراعلیٰ و صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے پانچ گھنٹے طویل ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں مشیر وزیراعظم، مشیر وزیراعلیٰ، معروف صحافی ولی الرحمان اور کالم نگار ڈاکٹر شاہد گلگتی بھی شریک تھے۔
گفتگو میں نگراں سیٹ اپ میں بلتستان کے نوجوانوں کی نمائندگی، طلباء کے تعلیمی و روزگار مسائل، اسکالرشپس، بلا سود قرضوں اور وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم میں جی بی کے طلباء کو ترجیح دینے جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

حفیظ الرحمن نے کہا کہ بلتستان یونیورسٹی، شاہراہِ قراقرم کی بحالی اور کمشنری و اضلاع کے قیام میں بی ایس ایف کا نمایاں کردار رہا ہے۔
انہوں نے آئندہ بھی بی ایس ایف کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
















10/11/2025

“ہر لحظہ مومن کی نئی شان، نئی آن!” ✨
علامہ اقبال کے پیغامِ خودی کی خوبصورت ترجمانی علامہ اقبال پبلک سکول کی باصلاحیت طالبہ نے پیش کی۔
قوم کے مستقبل کے یہ نونہال اقبال کے خواب کی تعبیر ہیں 🌸�














سکردو میں آج بے نظیر چوک کے قریب ایک کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا۔حادثے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان رپ...
10/11/2025

سکردو میں آج بے نظیر چوک کے قریب ایک کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا۔
حادثے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا، تاہم موٹر سائیکل اور کار کو معمولی نقصان پہنچا۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔










Address

Office Ali Plaza Skardu
Skardu
16100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baidar TV GB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Baidar TV GB:

Share