Shigar Media Cell

Shigar Media Cell ملکی و بین الاقوامی خبروں کے علاوہ گلگت بلتستان کے حالات و واقعات سے باخبر رہیں۔

25/03/2025
15/02/2025
11/02/2025

بدنام زمانہ لمسہ روڈ

سالانہ عظیم الشان یوم الحسین علیہ السلام  کانفرنس بمقام حسین آباد سکردو/ غضواپا حسنین آباد ضلع شگرمعروف اہلسنت عالم دین ...
27/01/2025

سالانہ عظیم الشان یوم الحسین علیہ السلام کانفرنس بمقام حسین آباد سکردو/ غضواپا حسنین آباد ضلع شگر

معروف اہلسنت عالم دین علامہ محمد حیدر علوی خصوصی شرکت کریں گے،

شگر کے کاشتکاروں کیلئے خوشخبری،محکمہ زراعت گلگت بلتستان کی طرف سے زمینداروں کو محدود مقدار میں 50 فیصد حصہ کی بنیاد پر م...
24/01/2025

شگر کے کاشتکاروں کیلئے خوشخبری،

محکمہ زراعت گلگت بلتستان کی طرف سے زمینداروں کو محدود مقدار میں 50 فیصد حصہ کی بنیاد پر مصدقہ بیج (سرٹیفائیڈ بیج) کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔

خواہشمند کسانوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جلد ازجلد محکمہ زراعت شگر سے رابطہ کریں۔

ذاکر حسین فاچو ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت ضلع شگر

شگر: دریائی کٹاؤ سے کٹ جانے والی تسستون روڈ کو ایمرجنسی بنیادوں پر بحال کردیا گیا،عوام نے ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ...
22/10/2024

شگر: دریائی کٹاؤ سے کٹ جانے والی تسستون روڈ کو ایمرجنسی بنیادوں پر بحال کردیا گیا،
عوام نے ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی اور محکمہ مواصلات و تعمیرات کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شگر: محکمہ پولیس کے انتہائی فرض شناس،ایماندار پولیس اہلکار امتیاز حسین راٹھور مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد سبکدوش ہوگئے،ڈ...
17/10/2024

شگر: محکمہ پولیس کے انتہائی فرض شناس،ایماندار پولیس اہلکار امتیاز حسین راٹھور مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد سبکدوش ہوگئے،

ڈپٹی کمشنرشگر ولی اللہ فلاحی اور ایس ایس پی شگر شیراحمد نے کانسٹیبل رینک لگا کر رخصت کیا،
اس موقع پر عزیز و اقارب نے پروقار انداز میں انہیں رخصت کیا۔

ژھے تھنگ کمیٹی کا اجلاس،
25/09/2024

ژھے تھنگ کمیٹی کا اجلاس،

بریکنگ نیوز/ شگر لینڈ سکینڈلشگر( رجب قمر) ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے شگر میں 1200 سے زائد کنال زمینوں کے انتقالات ...
15/09/2024

بریکنگ نیوز/ شگر لینڈ سکینڈل

شگر( رجب قمر) ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے شگر میں 1200 سے زائد کنال زمینوں کے انتقالات اور لین دین کو جعلی قرار دیتے ہوئے منسوخ کردیے ہیں،

تمام بڑے ہوٹلز جو عوامی مشترکہ اراضیات پر تعمیر ہوئے ہیں،غیر قانونی طریقے سے خریدو فروخت کیا گیا تھا،جن میں محکمہ مال کے لوگ بھی ملوث تھے ان کے خلاف کاروائی ہورہی ہے،ولی اللہ فلاحی ڈپٹی کمشنر شگر

شگر میں 80سے زائد بڑے ڈیل ہوئے ان اراضیات میں عوامی مشترکہ حقوق/ بیوہ/یتیم اور غریب لوگوں کے حقوق شامل تھے،ولی اللہ فلاحی ڈپٹی کمشنر شگر

شگر میں بطور ڈپٹی کمشنر چارج سنبھالنے کے بعد میرے پاس لوگوں کی درخواستیں آئی، اور ایک سال سے زمینوں سے متعلق شکایات پر انکرائری کررہا تھا،ولی اللہ فلاحی ڈپٹی کمشنر شگر

ریونیو ریکارڈ میں سنگین بے ضابطگیاں کی گئی،بڑے انسوسٹر کے ساتھ دھوکہ کیا گیا اور عوامی انتقالات شدہ چراگاہیں اور مشترکہ حقوق والی زمینیں فراڈ طریقے سے فروخت کیا گیا،جس کی ہم نے انتہائی باریک بینی سے تحقیقات کی، ولی اللہ فلاحی ڈپٹی کمشنر شگر

کھوج ہوٹل/ لیکسس سمیت دیگر تعمیر ہونے والے تمام بڑے ہوٹلز کی زمینیں عوامی ملکیت اور مشترکہ چراگاہیں ثابت ہوئے ہیں،ولی اللہ فلاحی ڈپٹی کمشنر شگر

سابق ڈپٹی کمشنر شہریار شیرازی کے دور میں بھی انکوائری ہوئی ہم نے اسی انکوائری کو بھی بیس بنایا اور تحقیقات شروع کیں،ولی اللہ فلاحی ڈپٹی کمشنر شگر

شگر: صوبائی وزیر صحت راجہ اعظم خان کی پریس کلب شگر کے صحافیوں کے ساتھ نشست، صوبائی وزیر کی شگر کے صحافیوں کے مسائل حل کر...
08/09/2024

شگر: صوبائی وزیر صحت راجہ اعظم خان کی پریس کلب شگر کے صحافیوں کے ساتھ نشست،
صوبائی وزیر کی شگر کے صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی،

28/08/2024

شگر لمسہ روڈ کو تاخیر کا شکار بنانے اور غیر ضروری کام کروانے والے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ،زائد کلوٹ بنوانے اور غیر معیاری کام پر ذمہ داروں کو کڑی سزا ملے گی،ذرائع

28/08/2024

ایکسئن مواصلات و تعمیرات شگر زکاوت علی کی کوششوں سے شگر لمسہ روڈ منصوبہ ریویجن منظور،

شگر میں کئی سالوں سے التواء کا شکار 30 میگا منصوبوں کی منظوری بھی مل گئی،

27/08/2024

شگر میں 7 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا مبینہ واقعہ،

پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا،

ایک عظیم شخصیت جن کا علم دوستی کے حوالے سے پورے جی بی میں بڑا نام ہے ۔ شگر کا پشتنی باشندہ ہونے کے باوجود شگر کے بدترین ...
24/08/2024

ایک عظیم شخصیت جن کا علم دوستی کے حوالے سے پورے جی بی میں بڑا نام ہے ۔ شگر کا پشتنی باشندہ ہونے کے باوجود شگر کے بدترین ماحول نے انہیں شگر کے تعلیمی اداروں سے کئی سال تک دور رکھا ۔ جب انٹر کالج شگر کی زبوں حالی اپنے آخری حد کو چھونے لگے تو ان کا پچھلے سال سیشن کے آغاز میں شگر سنٹر کالج میں بحیثیت پرنسپل پوسٹینگ ہوگیا۔
انہوں نے کالج میں چارچ سنبھالتے ہی تدریسی اور انتظامی لحاظ سے بہت سی مثبت تبدیلیاں لے آئیں۔عرصہ دراز سے بند بڑی بس کو مرمت کرکے پھر سے چلایا جس سے چھورکاہ ، ہشوپی اور الچوڑی تک 100 سے زائد طلبا کو کالج تک رسائی میں آسانی پیدا ہوئی۔دور دراز سے آنے والے مجبور طلبا کے لئے ہاسٹل کے طور پر تین کمرے مختص کئے جس سے بالائی علاقوں سے آنے والے طلبا کے رہائشی مسائل احسن طریقے سے حل ہوگئے۔۔
اگر پروفیسر حسن شاد صاحب انٹر کالج شگر میں بطور پرنسپل نہ ہوتے تو یہ کالج اب تک آرمی پبلک سکول بن چکے ہوتے اور ہمارے کالج کے طلبا در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہوتے۔
ایک سال کے مختصر عرصے میں کالج کے طلبا کی ڈسپلن بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ کالج کا رزلٹ بھی تاریخ میں پہلی بار بہت ہی شاندار آیا ہے ۔اس سال سیکنڈ ائیر کا رزلٹ کچھ اس طرح سے آیا ہے۔
پری میڈیکل رزلٹ '''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''' 100 فیصد
پری انجنئیرنگ رزلٹ """"""""""""""""100 فیصد
آرٹس گروپس رزلٹ """""""""""""""""75 فیصد

ویلڈن پروفیسر حسن شاد صاحب پرنسپل کالج
ویلڈن انٹر کالج شگر کے پروفیسر صاحبان

Address

SHIGAR
Skardu
16300

Telephone

+923156688910

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shigar Media Cell posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share