Expose Gilgit Baltistan

  • Home
  • Expose Gilgit Baltistan

Expose Gilgit Baltistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Expose Gilgit Baltistan, News & Media Website, .

30/10/2025

Take your best friend

18/10/2025

ایک بار ضرور سنئے ❤️

پینے کے پانی کی قلت شدت اختیار کر لیا دس دنوں سے شاملچو عوام پینے کے پانی سے محروم تھوار پائن شاملچو یوتھ احتجاج کرنے پہ...
01/09/2025

پینے کے پانی کی قلت شدت اختیار کر لیا
دس دنوں سے شاملچو عوام پینے کے پانی سے محروم
تھوار پائن شاملچو یوتھ احتجاج کرنے پہ مجبور
وزیر منصوبہ بندی راجہ ناصر علی خان صاحب اس وقت تھوار پائن پانی کی شدید قلت کا سامنا کر رہا ہے
سب سے بڑی ضرورت پانی پراجیکٹ کے لیے فنڈز کی ہے
امید کرتا ہوں آپ اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اضافی فنڈز اور فنڈز ریووائیس کو یقینی بنائیں گے

14/08/2025

روندو
یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب

14/08/2025

تمام اہل وطن کو یوم آزادی مبارک ہو

Send a message to learn more

⚠️ فوری اطلاع ⚠️طورمیک کے رہائشی ابراہیم ولد یوسف جو بھیڑ بکریاں لے کر پہاڑ پر گئے تھے، پچھلے دو دن سے لاپتہ ہیں۔مقامی ل...
10/08/2025

⚠️ فوری اطلاع ⚠️

طورمیک کے رہائشی ابراہیم ولد یوسف جو بھیڑ بکریاں لے کر پہاڑ پر گئے تھے، پچھلے دو دن سے لاپتہ ہیں۔
مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کر رہے ہیں لیکن ابھی تک کوئی پتہ نہیں چل سکا۔

ہم روندو انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو 1122 سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کریں اور اس نوجوان کو ڈھونڈنے میں مدد کریں۔

📢 برائے مہربانی اس اطلاع کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ جلد سے جلد مدد پہنچ سکے۔

سکردو عوام الناس مطمٸن رہے قانون کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بناٸیں گے ۔ اسسٹنٹ کمشنر سکردو احسان الحق کسی کو قانون ہا...
07/08/2025

سکردو
عوام الناس مطمٸن رہے قانون کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بناٸیں گے ۔ اسسٹنٹ کمشنر سکردو احسان الحق

کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہوگی نہ ہی کسی پر زیادتی برداشت کرینگے۔ اسسٹبٹ کمشنر سکردو

اسسٹنٹ کمشنر / اسسٹنٹ کلکٹر سکردوکی ہدایت پر تجاوأت کے خلاف مہم جاری ہے آج تحصیلدار سکردو محفوظ علی کی سربراہی میں نماٸندہ ایس ڈی اے و میونسپل کارپوریشن سکردو اور ریونیو فیلڈ سٹاف نے ریونیو ریکارڈ کی روشنی میں آغا ہادی جوک سکردو تا کلفٹن پل تک سرکاری روڈ میں تجاوزات کی نشاندہی کی گٸی ۔ جس کو تمام تر قانونی کارواٸی کے بعد تجاوزات ہٹایا جاٸیں گےا۔ عوام الناس مطمٸن رہے ۔ اور تجاوزات کے خلاف مہم میں ضلعی انتظامیہ سکردو کے ساتھ اپنی تعاون جاری رکھے۔

روندو:ایڈیشنل چیف سیکرٹری گلگت بلتستان جناب وحید شاہ نے وزیر منصوبہ بندی و ترقیات راجہ ناصر علی خان سے روندو میں جاری تر...
06/08/2025

روندو:ایڈیشنل چیف سیکرٹری گلگت بلتستان جناب وحید شاہ نے وزیر منصوبہ بندی و ترقیات راجہ ناصر علی خان سے روندو میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ملاقات کی اور مختلف جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہرپوہ پاور پروجیکٹ کی سائٹ کا بھی وزٹ کیا جہاں منصوبے کے ذمہ داران نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔ زمین کی الاٹمنٹ سمیت دیگر رکاوٹوں پر فوری ایکشن لیتے ہوئے انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر روندو کو ہدایت دی کہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے جلد از جلد کام کا باقاعدہ آغاز یقینی بنایا جائے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے گرلز ڈگری کالج روندو کے تعمیری کام اور میندی روڈ کی میٹلنگ کا بھی جائزہ لیا، جہاں انہوں نے متعلقہ افسران کو کام کی رفتار تیز کرنے اور منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی سخت ہدایات جاری کیں۔

دورے کے دوران جی ایس آر تریکو بازار میں اسٹرکچر ڈیمیجز کے حوالے سے متاثرین نے اپنے مسائل اور مطالبات ایڈیشنل چیف سیکریٹری کے سامنے پیش کیے، جن پر فوری نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو ہدایات جاری کیں کہ ان مسائل کا جلد از جلد حل یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر ڈپٹی چیف پلاننگ جبار صاحب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر روندو جناب غلام علی، اسسٹنٹ کمشنر روندو، ایکسین بی اینڈ آر یاور صاحب، ایکسین پی ایچ ای اشرف صاحب اور دیگر متعلقہ ذمہ داران بھی موجود تھے۔

کچورا چیک پوسٹ پر شراب برآمد، دو گرفتارکچورا چیک پوسٹ  پولیس کی بڑی کارروائی  دوران چکینگ کے دوران ایک گاڑی سے  10 بوتل ...
05/08/2025

کچورا چیک پوسٹ پر شراب برآمد، دو گرفتار

کچورا چیک پوسٹ پولیس کی بڑی کارروائی دوران چکینگ کے دوران ایک گاڑی سے 10 بوتل شراب (200 ملی لیٹر فی بوتل) برآمد ہوئیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں اے ایس آئی غلام محمد اور ایف سی عادل حسین نے شاعر بیگ ولد شیر طلہ اور طفیل کریم سقات خان کو گرفتار کر لیا۔ مقدمہ علت نمبر 12/2025 دفعہ 3/4 حکم امتناعی منشیات 1979 کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔ دونوں ملزمان کے خلاف قانون کی کاروائی جاری ہے۔۔

05/08/2025

**روندو میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی کا انعقاد**

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ روندو میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر انتظامیہ کے زیر اہتمام ایک پرجوش ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ریلی اے سی آفس روندو سے شروع ہو کر مین بازار ڈمبوداس تک جاری رہی، جس میں ضلع بھر کے عوام، علما کرام، سرکردہ شخصیات اور سرکاری محکموں کے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ریلی میں تقریباً 100 سے 150 افراد نے حصہ لیا، جن میں اے ایس پی روندو حسن میر، روندو کے معروف عالم دین مولانا صادق اور ایس ایم مبارک سمیت دیگر مقامی رہنما بھی شامل تھے۔ شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے تھامے ہوئے تھے، جبکہ ہاتھوں میں کشمیر کی آزادی سے متعلق پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے دوران "کشمیر بنے گا پاکستان"، "ہم لے کر رہیں گے آزادی" اور "تیرا باب بھی دے گا آزادی" جیسے نعرے لگاتے ہوئے شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔

ریلی کے اختتام پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کی آزادی کے حوالے سے اہم بات چیت کی۔

اس موقع پر شرکاء نے یکجہتی کشمیر کے پیغام کو عام کرنے کا عزم دہرایا اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا۔ ریلی کے اختتام پر خصوصی دعا کی گئی جس میں کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی سلامتی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اس قسم کے پروگراموں کا انعقاد ملک بھر میں کیا جارہا ہے، جس کا مقصد کشمیر کے مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Expose Gilgit Baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share