Ishaq khoso with sukkur 071city news

Ishaq khoso with sukkur 071city news news and documentry and other isues and comedy funy and intertainment videos and live streaming some isues

10/08/2024
کل سے دو دن کے لیے  27 اور 28 سکھر میونسپل اسٹیڈیم میں ہیلتھ کے حوالے سے سکھر کی عوام کے لیے فری میڈیکل کیمپ جا انعقاد ک...
26/07/2024

کل سے دو دن کے لیے 27 اور 28 سکھر میونسپل اسٹیڈیم میں ہیلتھ کے حوالے سے سکھر کی عوام کے لیے فری میڈیکل کیمپ جا انعقاد کیا جا رہا ہے

26/07/2024

سید ناصر حسین شاہ / میڈیا ٹاک / ترگھاٹی

** جوبھی میرٹ پر آیا ہے، پیپلزپارٹی نے انہیں روزگار دیا ہے، سید ناصر حسین شاہ

** باوجود کے ہمیں رکاوٹوں کا سامنہ کرنا پڑھا اور عدالتوں میں جواب دینا پڑھا، لیکن ہم میرٹ پر نوکریاں دیتے آئے ہیں، سید ناصر حسین شاہ

** آئی بی اے پاس کرنے والے امیدواروں سے کوئی نا انصافی نہیں ہوگی، ان پروسیس ہے وہ جاری ہے، سید ناصر حسین شاہ

** ان کو احتجاج کی کوئی ضرورت نہیں ہے، سندھ حکومت ان کے لیے کام کر رہی ہے، سید ناصر حسین شاہ

** ان کو کچھ لوگ احتجاج کرنے کے لیے اکساتے ہیں، صوبائی وزیر توانائی، منصوبہ بندی

** بجلی کا ٹیرف عام آدمی کے لیے ناقابل برداشت ہے، سید ناصر حسین شاہ

** ایکسیسو بلنگ کا بڑا مسئلہ ہے، محکمہ توانائی میں سیل قائم کیا ہے، تاکہ عام صارف کے بجلی کے بلوں کی ریکنسی لییشن ہوسکے، صوبائی وزیر توانائی، منصوبہ بندی

*بجلی کے ٹیرف ٹیرف کے معاملے پر صدر آصف علی زرداری اور چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے بات چیت کی ہے، سید ناصر حسین شاہ

** میں پر امید ہوں کہ اس معاملے کو حل کریں گے تاکہ عام آدمی پر بوجھ نہ پڑھے، سید ناصر حسین شاہ

** اگر آئی ایم ایف کی شرط ہے تو وفاقی حکومت کو متبادل فراہم کرنا چاہے، سید ناصر حسین شاہ

** ملک میں ایمرجنسی کی کوئی صورتحال نہیں، اس قسم کی باتیں چلتی رہتی ہیں، صوبائی وزیر توانائی منصوبہ بندی

** ہم ہمیشہ جمھوریت کو سپورٹ کرتے ہیں، اور انشاءاللہ ملک میں جمھوریت ہی رہے گی، سید ناصر حسین شاہ

** پی ٹی آئی کو انتشار کی سیاست سے کنارہ کش ہونا پڑے گا، سید ناصر حسین شاہ

* بنوں کنٹونمنٹ پر شرپسندوں نے حملہ کیا، فائرنگ ہوئی۔ سید ناصر حسین شاہ

*ڈی جی آئی ایس پی آر نے بنوں واقعہ کے حقائق عوام کے سامنے رکھے، سید ناصر حسین شاہ

*پی ٹی آئی نے طرز سیاست بدلنا ہے، تو 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگے، صوبائی وزیر توانائی، منصوبہ بندی

*یہ ڈیجیٹل دھشتگرد ہیں، اس عمل سے کنارہ کشی کرنا پڑے گی، سید ناصر حسین شاہ

18/07/2024

سکھر۔روہڑی میں 10محرم الحرام کا ماتمی جلوس لاکھوں عزادار شریک

18/07/2024

ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر / میڈیا بریفنگ

ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کا سکھر شہر میں ماتمی جلوسوں کی گذرگاہوں اور مرکزی جلوس کا دورہ، پولیس کنٹرول کا بھی جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو، ایس ایس پی سکھر ڈاکٹر امجد شیخ بھی ان کے ہمراہ تھے

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو اور ایس ایس پی سکھر امجد شیخ نے ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر کو انتظامات سے متعلق بریفنگ دی

سکھر میں ۱۰ محرم کا ماتمی جلوس صبح ۱۰ بجے شکارپور پھاٹک سے برآمد ہوا، ایس ایس پی

۱۲ بجے مرکزی امام گاہ خیر آفت سے پہنچ گیا ہے ۔ امجد شیخ

رات ۱۲ بجے تک شام غریباں ہو گی ، امجد شیخ

2.7 کلو میٹر پر جلوسوں کے روٹس محیط ہے۔ ایس ایس پی

جلوسوں کی سیکیورٹی کے لئے 783 پولیس اہلکار تعینات ہیں، امجد شیخ

جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمرون اور ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، ایس ایس پی کی ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر کو بریفنگ

ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر/میڈیا بریفنگ:

سکھر میں ۹ اور ۱۰ محرم الحرام کو بڑے جلوس برآمد ہوتے ہیں، ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر

امن و امان کی صورتحال بہت بہتر رہی ہے، بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ

50 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرون سے مانیٹرنگ ہو رہی ہے، ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر

800 سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، جو تین شفٹوں میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں، بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ

کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کےلئے پاک فوج اور رینجرز کے جوان آن بورڈ اور آن گرائونڈ ہیں، ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر

مرکزی جلوس میں 50 ہزار سے زائد عز اداروں کی شرکت متوقع ہے، بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ

گرمی بہت زیادہ ہے، ہم نے 30 سے زائد بڑی سائز کے انڈسٹریل پنکھے لگائے ہیں تاکہ حبس سے عز اداروں کو بچایا جائے، بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ

25 ڈیواٹرنگ گنس بھی فراہم کی گئی ہیں، بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ

تمام اداروں نےایک ٹیم کے طور پر کام کیا ہے تاکہ عز اداروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کر سکیں، بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ
یکم محرم الحرام سے ۹ عاشورہ تک مجموعی طور پر انتظامات بہتر رہے ہیں، ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر

امید ہے کہ 10 محرم الحرام کو تمام جلوس اور مجالس خیروآفیت سے گذر جائیں گے، ترجمان

سکھر سیف سٹی پروجیکٹ کی باتیں کی جا تی ہیں، اس قسم کا کوئی پروجیکٹ نہیں تھا۔ ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر

ماضی میں ایم این اے فنڈز اور اے ڈی پی اسکیم کے تحت کیمرے نصب کئے گئے تھے، ترجمان

ہمارے اداروں میں چیزیں بنانے کی صلاحیت ہے، لیکن ان کو چلانے کا کوئی نظام نہیں ہے، ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر

جس کے باعث سکھر شہر میں لگائے گئے کیمرے نان فنکشنل ہو گئے،، ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر

ہم نے سکھر شہر کے لیے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت سی سی کیمرے لگانے کی منصوبہ بندی کی ہے، ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر

جس کی جلد منظوری دے دی جائے گی، بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ

17/07/2024

سکھر یوم عاشور کا ماتمی جلوس اور سیکیورٹی

17/07/2024

سکھر۔روہڑی 9محرم الحرام ماتمی جلوس

16/07/2024

سکھر۔روہڑی۔وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی میڈیا گفتگو؛ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان پیپلزپارٹی کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کی حمایت کبھی نہیں کرتی؛ مراد علی شاہ

پی ٹی آئی کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ایک سیاسی جماعت ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ

پی ٹی آئی اپنے کرتوتوں کی خود ذمہ دار ہے؛ مراد علی شاہ

کوئی سیاسی جماعت ڈائیلاگ سے انکاری نہیں ہوسکتی؛ وزیراعلیٰ سندھ

کوئی سیاسی جماعت اپنے ہی اداروں کے خلاف مہم بھرپانہیں کرتی؛ وزیراعلیٰ سندھ

سیاست میں غلیظ زبان کا استعمال پی ٹی آئی ہی کی دین ہے؛ مراد علی شاہ

اگر انہیں ہماری مدد درکار ہے تو پہلے انہیں خود کو ایک سیاسی جماعت ثابت کرنا ہوگی ؛ وزیراعلیٰ سندھ

پی ٹی آئی کو جمہوری سیاسی کردار ادا کرنا ہوگا بصورت دیگر یہ مشکل میں رہے گی؛ مراد علی شاہ

پولیس پر کافی پریشر ڈالا گیاہے اور امید ہے کہ بچی کو جلد سے جلد بازیات کیا جائےگا؛ وزیراعلیٰ سندھ

چیئرمین بلاول صاحب نے بھی جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری پر بہت زور دیا؛

جیسے جیسے حالات ہمارے کنٹرول میں آ تے جائیں گے ہم جان محمد مہر کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں گے؛ مراد علی شاہ

شکار پور سے10 دنوں کے اندر 8 مغویوں کو بازیات کیاجاچکا ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ

میں آج سکھر ، روہڑی،جیکب آباد ، خیرپور اور شکارپور کے ماتمی جلوسوں کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے نکلاہوں؛ وزیراعلیٰ سندھ

میں سیکوریٹی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لے چکا ہوں؛ وزیراعلیٰ سندھ

عزاداران کو ہر طرح کی سہولت فراہم کی جائےگی؛ وزیراعلیٰ سندھ

صحت و ہر طرح کی صورتحال کے حوالے سے سارے انتظامات مکمل ہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ

فائربریگیڈ یا کسی بھی ناگہانی صورت سے نمٹنے کی بھرپور تیاری ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ

عبدالرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ، وزیراعلیٰ سندھ

16/07/2024

سکھر۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر دھوکی کے انتقال پر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سید قائم علی شاہ ۔ وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ وزیر داخلہ و دیگر رہنماؤں نے ان کے لواحقین سے پیر گوٹھ خیرپور میں دعا تعزیت کی

16/07/2024

ترجمان سندھ حکومت میئر سکھر ارسلان شیخ نے سکھر میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، وزیر اعلی سندھ خود انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں، پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے کسی سیاسی پارٹی پر پابندی کے حق میں نہیں ہے، آصف زرداری نے جہموریت کی خاطر قربانیاں دی ہیں

محرم الحرام میں حکومت سندھ کی جانب سے تمام اقدامات بروقت کئے گئے ہیں تمام ڈسٹرکٹ انتظامیہ بلدیاتی ادارے کے ساتھ مکمل رابطے اور تعاون میں ہے صوبے بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ تمام معاملات کو خود دیکھ رہے ہیں وزیر اعلی سندھ کراچی سمیت مختلف اضلاع میں محرم الحرام کے دوران دورے بھی کر رہے ہیں سکھر بیراج کے ری ہیبلیٹیشن منصوبے کو 2018 سے شروع کیا، فنڈز نا ہونے کے باعث ورلڈ بینک سے تعاون لیا، بیراج ری ہیبلیٹیشن منصوبے میں تمام 56 گیٹس تبدیل کئے جائیں گے منصوبے میں تاخیر کی وجہ کرونا اور 2022 کے سیلاب کا آنا تھا بیراج کے دروازوں کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی بھی بنائی گئی پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف باتیں ہورہی ہیں پی پی پی جمہوری پارٹی ہے، کبھی کسی جماعت پر پابندی کی حمایت نہیں کریگی بشرط کہ سیاسی جماعت کسی قسم کی بھی دہشتگردی کو سپورٹ نا کرتی ہو پی پی کو اس مسئلے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا مشاورت وہ ہوتی ہے جو فیصلے سے پہلے کی جائے نا کہ بعد میں بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سی ای سی میٹنگ میں پارٹی فیصلہ کرے گی آصف علی زرداری نے ہمیشہ مفاہمت کا کردار ادا کیا،جمہوریت کیلئے قربانی دی صدر زرداری نے ہمیشہ مفاہمت اور جمہوریت کے آگے بڑھانے پر زور دیا ہے سمجھتا ہوں کہ صدر زرداری اس مسئلے پر بھی مفاہمتی کردار ادا کریں گے پی پی پی کسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں ہے پاکستان تحریک انصاف کو اپنے قول و فعل ثابت کرنا ہوگا کہ وہ جمہوری پارٹی ہے ۔۔۔

Address

Golimar Sukkur
Sukkur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ishaq khoso with sukkur 071city news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share