28/10/2025
سکھر ہول سیل فروٹ اینڈ ویجیٹیبل کمیشن ایجنٹس ایسوسی ایشن سکھر کے انتخابات اتحاد پینل بلا مقابلہ منتخب
سکھر ہول سیل فروٹ اینڈ ویجیٹیبل کمیشن ایجنٹس ایسوسی ایشن سکھر کے انتخابات الیکشن کمشنر حاجی نواب خان اور کرم خان کی نگرانی میں مکمل ہوئے جس میں اتحاد پینل کے تمام امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے۔منتخب عہدیداران میں صدر حاجی محمد کاشف کمبوہ، نائب صدر حاجی محمد عمران مینگل،جنرل سیکریٹری آغا محمد ہارون،جوائنٹ سیکریٹری حاجی نوشاد احمد، فنانس سیکریٹری جہانگیر خان اور پریس سیکریٹری محمد منیر شیخ شامل ہیں۔نتائج کے اعلان پر دفتر میں خوشی کا سماں، پھولوں کے ہار،مٹھائی کی تقسیم اور ڈھول کی تھاپ پر جشن منایا گیاالیکشن کمشنر حاجی نواب خان نے میڈیا سے گفتگو ٹاک کررھے ھے