Sukkur News Update

Sukkur News Update درست اور حقیقی خبریں ہر وقت
نیوز جو حقیقت کے قریب تر ہے

02/09/2026

گاؤں حاجی نہال خان کھوسو کے رہائشی کھوسو برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے معصوم بچوں سمیت 12 سالہ بچی اقرا کے مبینہ اغوا کا الزام عائد کرکے مقدمات درج کیے جانے کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے معاملے کی شفاف تحقیقات، مبینہ جھوٹے مقدمات کے خاتمے، دھمکیوں کا نوٹس لینے اور خاندان کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر احمد کھوسو، عبدالکریم کھوسو، فہد کھوسو، فیصل کھوسو، ثمرین، نجمہ کھوسو اور دیگر مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کسی فریق سے کوئی ذاتی دشمنی یا تنازع نہیں ہے، تاہم اس کے باوجود سبحان کھوسو، مسمات حاجناں کھوسو، قوت علی کھوسو اور دیگر افراد کی جانب سے ان پر کمسن بچی اقرا کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کا الزام عائد کرکے مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان پر عائد الزامات بے بنیاد ہیں اور مقدمات کے اندراج سے ان کے خاندان کی عزت و ساکھ شدید متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ معاملے کی اصل وجہ پرانا زمین کا تنازع ہے، جسے بنیاد بنا کر انہیں مبینہ طور پر دباؤ میں لانے اور زمین سے محروم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔احتجاجی خاندان نے الزام عائد کیا کہ اس سے قبل بھی ان کے خلاف مبینہ طور پر جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی جاچکی ہے، جبکہ ان کے مطابق مخالف فریق نے ان کی زمین پر قبضہ کرکے وہاں گھر بھی تعمیر کرلیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اب دوبارہ اغوا کے مقدمات درج کروا کر انہیں ذہنی اذیت اور قانونی مشکلات سے دوچار کیا جا رہا ہے اور مبینہ طور پر پوری زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔مظاہرین نے مزید کہا کہ انہیں بااثر افراد کی جانب سے اغوا یا کسی بھی قسم کے جانی نقصان کا خدشہ ہے، اس لیے متعلقہ پولیس اور انتظامیہ فوری طور پر ان کے خاندان کی حفاظت یقینی بنائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دھمکیاں دینے اور مبینہ طور پر جھوٹے مقدمات درج کروانے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔کھوسو برادری کے مرد و خواتین نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر رینج اور ایس ایس پی سکھر سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے پرزور اپیل کی کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے زمین کے تنازع کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کرائی جائیں، مبینہ قبضہ ختم کروا کر انہیں ان کی زمین کا حق دلایا جائے اور ان کے خلاف درج مقدمات کی شفاف تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں۔مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر انہیں انصاف اور تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو وہ اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبور ہوں گے۔

31/08/2026

اطلاع برائے گمشدگی*

روہڑی ناکہ کا رہائشی سنجے کمار کے لاپتہ ہونے پر والدہ اپنے بیٹے کی تلاش میں مدد کی اپیل لیے سکھر پریس کلب پہنچ گئیں۔
والدہ نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیتے ہوئے سنجے کمار کی فوری تلاش کا مطالبہ کیا۔اگر کسی کو سنجے کمار کے بارے میں کوئی معلومات ہو تو براہِ کرم درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں۔

03053086520،والدہ

27/08/2026

تھانہ سائٹ ایریا کے علاقے مبارک کالونی کے رہائشیوں کا بااثر افراد کی مبینہ زیادتیوں جھوٹے کیس درج کرانے سمیت علاقہ مکینوں کو حراساں کیے جانے کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

15/08/2026

سکھر گزشتہ رات روڈ حادثے میں جاں بحق ہونے والے دس سالا حسن کے ورثاء کا سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج،

اطلاع نماز جنازہ ہمارے پیارے دوست نوجوان صحافی نعمت اللہ عرف جانی بھٹی کی نماز جنازہ گرم گودی سکھر نزد کندھاری چوک حنفیہ...
12/08/2026

اطلاع نماز جنازہ
ہمارے پیارے دوست نوجوان صحافی نعمت اللہ عرف جانی بھٹی کی نماز جنازہ گرم گودی سکھر نزد کندھاری چوک حنفیہ مسجد میں بعد نماز عصر وقت 6:00 بجے ادا کی جائے گی۔
تمام دوست وقت کی پابندی کریں۔

11/08/2026

سکھر ضلع کاؤنسل ایمپلائز لیبر یونین کی جانب سے ملازمین کے مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔ مظاہرین عبدالمجید جسکانی، طارق حسین سولنگی، مظفر جونیجو، آصف جھجن، ولی محمد و دیگر نے دفتر کے باہر کام چھوڑ کر احتجاج کیا۔

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ 2012 سے ملازمین کی ڈی پی سی (محکمانہ ترقی کمیٹی) نہیں ہوئی، جس کے باعث ملازمین کی ترقی اور پروموشن رکے ہوئے ہیں، جبکہ مبینہ طور پر سفارشی ملازمین کو نوازا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے مزید کہا کہ ملازمین کو میڈیکل کی سہولیات بھی فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔

ملازمین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ڈی پی سی کر کے ملازمین کو ترقی دی جائے اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے جائز مطالبات پورے نہیں کیے جاتے، احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

سکھر کے علاقے نیو پنڈ اسلام کالونی سے رفیع اللہ شاہ کے گھر سے ایک کم عمر طالب علم موبائل چوری کرکے فرار ہوگیا ہے شہری کے...
10/08/2026

سکھر کے علاقے نیو پنڈ اسلام کالونی سے رفیع اللہ شاہ کے گھر سے ایک کم عمر طالب علم موبائل چوری کرکے فرار ہوگیا ہے شہری کے مطابق متعدد گھروں سے موبائل چوری کی واردات ہوئی ہے جس میں یہ کم عمر طالب علم ملوث ہے علاقہ مکینوں سے اپیل ہے گھروں کے دروازے بند رکھیں اور ایسے چوروں پر نظر رکھیں

09/08/2026

*سکھر پولیس کا فحاشی و عصمت فروشی کے اڈے پر چھاپہ، دس خواتین سمیت 13 ملزمان گرفتار*

*ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایات پر سکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری*

ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن کی لیڈیز پولیس کے ہمراہ مخفی اطلاع پہ حدود میں کامیاب کارروائی، فحاشی و عصمت فروشی کے اڈے پر چھاپے کے دوران تین مرد، دس خواتین ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔
01- مسمات نبیلہ آرائیں
02- مسمات ارشاد بی بی شیخ
03۔ مسمات نواب بی بی کوکھر
04- مسمات سونیہ آرائیں
05- مسمات شمائلہ شیخ
06- مسمات چندا
07- مسمات صبا آرائیں
08- مسمات خدیجہ میراسی
09- مسمات ثانیہ میرانی
10-مسمات سلمیٰ پٹھان

11- الطاف حسین شر
12- سومر خان جمالی
13- محمد بخش کوکھر

تمام ملزمان پر فحش عصمت فروشی کی دفعات کے مطابق تھانہ اے سیکشن پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

فحاشی اور دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف سکھر پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ایسے عناصر جو معاشرے کا ماحول خراب کر رہے ہیں، ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ *ایس ایس پی سکھر اظہر خان*

*ترجمان سکھر پولیس*

04/08/2026

سکھر: چھنچر گلی کی رہائشی حما انصاری نے شوہر جواد رضا کھوکھر کی مبینہ ظلم و زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرہ کرتے ہوئے حما انصاری کا کہنا تھا کہ ان کی شادی کو ڈیڑھ سال ہو چکا ہے، ان کا شوہر مبینہ طور پر شراب کے نشے میں انہیں تشدد کا نشانہ بناتا ہے، جبکہ اہل خانہ بھی انہیں گھر واپس آنے نہیں دے رہے۔

متاثرہ خاتون نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیں تحفظ اور انصاف فراہم کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Address

Sukkur

Telephone

+923133435371

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sukkur News Update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sukkur News Update:

Shortcuts

Share