02/09/2025
💔
دل واقعن اداس ہے ، اداسی کی وجہ ذکر سکون کے تسلسل کا ٹوٹ جانا ہے ۔ گیدرنگ ضرور ہے مگر چائے کے ہوٹل پر بیٹھنے میں ،فضول گوئی سے ، وقت بربادی سے کوئی دل چسپی نہیں اگر دلچسپی ہے تو اس ذکر سے ۔
ایام عزا تو مسلسل ہے مگر سوا دو ماہ کا مسلسل عزائے شاہ میں رہنا اور پھر ربط کا ٹوٹ جانا دل ٹوٹ جانے کے مترادف ہے۔ ایام عزا گویا مجلسوں کا ، جلوس کا ، ماتم داری کا ، تبرکات حسینی کا مسلسل جاری رہنا مگر 8 تاریخ کے بعد مجلسوں کا وہ سلسلہ جو تسلسل کے ساتھ جاری تھا اس میں وقفہ آجائے گا ،ہم تو 10 11 سے پھر مجلسوں کی تلاش میں ہو جائیں گے مگر کئ کئی آپشنز نہیں ہونگے کہ جب دو تین مجالس اور پھر ماتم داری اور پھر نیاز کا سلسلہ ہوتا تھا۔
لوگوں کے پاس مجھے نہیں معلوم سکون کے کیا کیا زرائع ہیں مگر ہمارے پاس سب سے کارآمد ذریعہ سکون یہ ذکر ہے جسے مجلس حسین ع کہتے ہیں اس مجلس کی زینت یعنی ذکر علی ع ہی ہماری زندگی کی زینت ہے اس کے علاؤہ تو ہماری زندگی بڑی بے رونق ہے۔
ہمارے گھر کی رونق کی وجہ بھی مجلس آل محمد ع ہے ، ہماری زندگی کے رونق کی وجہ بھی یہ ہی ذکر ہے ، ہمارے قبر کے رونق کی وجہ بھی یہ ہی ذکر ہوگا اور ہماری آخرت کی رونق کی وجہ بھی یہ ذکر ہوگا ، اس ذکر میں صرف خیر ہی خیر ہے اور یہ ہی خیر زندگی کا بھی خیر ہے اور آخرت کا بھی۔
ایام عزا بہت سے لوگوں کے لئے شاید 10 دن ہو ، کچھ کے لئے چہلم تک مگر ہمارے لئے 8 ربیع الاول تک ہے اور یہ ہی وہ پروٹوکول ہے جو بزرگوں کی روایات ہیں کہ جب کوئی آئے تو بصد احترام استقبال کیا جائے اور کوئی جائے تو بصد احترام رخصت کیا جائے گویا کیا خوب پروٹوکول ہے تاکہ اہمیت کا احساس رہے کیونکہ اگر اختتام نہیں ہوتا تو تو زندگی کے بہت سے معاملات انجام نہیں دئیے جاسکتے تھے۔
بہرحال بحضور مولا عباس ع درخواست و التجا ہے کہ ہماری ان آنکھوں میں مولا حسین ع کے نام پر آنسو کا سلسلہ روزانہ جاری رہے تاکہ سکون میں زندگی رہے ۔
کسی کو کیسے بتائیں کہ کتنا مشکل ہے
عزائے شاہ کے معمول سے جدا ہونا
۔۔۔تحریر : شیعہ کہانی۔۔۔