Sukkur Updates

Sukkur Updates حقیقت پر مبنی اور بر وقت خبروں کے لیے سکھر اپڈیٹس کو لائک کریں۔۔

روزگار نوجوانوں کے مستقبل کا سوال ہے۔ بھرتیوں پر اعتراضات ہیں تو تحقیقات ہوں، ریکارڈ سامنے آئے اور میرٹ واضح ہو۔میرٹ ہوگ...
11/09/2026

روزگار نوجوانوں کے مستقبل کا سوال ہے۔ بھرتیوں پر اعتراضات ہیں تو تحقیقات ہوں، ریکارڈ سامنے آئے اور میرٹ واضح ہو۔

میرٹ ہوگا تو انصاف ہوگا، انصاف ہوگا تو اعتماد ہوگا۔

Good morning Sukkur 🌺
11/09/2026

Good morning Sukkur 🌺

 مرسوں مرسوں، تعلیم نہ ڈیسوں!سندھ کے بچوں کا مستقبل، سیاست کی نذر کب تک؟ اسکول خستہ حال، تعلیمی نظام بدحال اور نوجوان ڈگ...
10/09/2026


مرسوں مرسوں، تعلیم نہ ڈیسوں!
سندھ کے بچوں کا مستقبل، سیاست کی نذر کب تک؟ اسکول خستہ حال، تعلیمی نظام بدحال اور نوجوان ڈگریاں لیے روزگار کے منتظر ہیں۔ آخر سندھ کے بچوں کو معیاری تعلیم کب ملے گی

10/09/2026

سندھ میں جہاں پڑھے لکھے نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں لیے سالوں سے نوکریوں کے منتظر ہیں، وہاں ایک ان پڑھ خاتون کو مبینہ طور پر سرکاری نوکری ملنے کی خبر نے میرٹ اور بھرتیوں کے نظام پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ اگر واقعی ایسا ہوا ہے تو شفاف تحقیقات ہونی چاہیے اور حقدار نوجوانوں کو ان کا حق ملنا چاہیے۔ نوکری کسی کی سفارش نہیں، عوام کا حق ہے۔

08/09/2026


پاکستان ایک جمہوری ملک ہے، یہاں نظام عوام کی مرضی اور ضرورت کے مطابق ہونا چاہیے۔ آج شاید ہی کوئی اس حقیقت سے انکار کرے کہ ملک کا موجودہ گورننس سسٹم عوام کو مؤثر سروس ڈیلیوری دینے میں ناکام ہوچکا ہے۔

1970 میں جب موجودہ انتظامی ڈھانچہ تشکیل دیا گیا، اُس وقت پاکستان کی آبادی تقریباً ساڑھے 6 کروڑ تھی۔ آج آبادی 25 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے، مسائل کئی گنا بڑھ چکے ہیں، مگر انتظامی ڈھانچہ بڑی حد تک وہی ہے۔

نتیجہ ہمارے سامنے ہے: اسپتال دور، اسکول ناکافی، بنیادی سہولتیں محدود اور ایک معمولی سرکاری کام کے لیے بھی شہریوں کو طویل فاصلے طے کرنا پڑتے ہیں۔

پاکستان جیسے وسیع اور گنجان آباد ملک کو صرف چار بڑے صوبوں کے ذریعے مؤثر انداز میں چلانا ایک بڑا انتظامی چیلنج بن چکا ہے۔ چھوٹی اور مضبوط انتظامی اکائیاں حکومت کو عوام کے قریب، سروس ڈیلیوری کو بہتر اور حکمرانی کو زیادہ جواب دہ بنا سکتی ہیں۔

نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ تقسیم یا کسی صوبے کے خلاف نہیں، بلکہ بہتر گورننس، مؤثر انتظام اور عوامی سہولت کے لیے ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کے انتظامی ڈھانچے پر سنجیدگی سے نظرِ ثانی کی جائے۔

🚨 سندھ کے ورکس اینڈ سروسز میں اربوں روپے کے مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے سوالات اٹھ رہے ہیں، مگر ذمہ دار افسران کے خلاف کار...
07/09/2026

🚨 سندھ کے ورکس اینڈ سروسز میں اربوں روپے کے مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے سوالات اٹھ رہے ہیں، مگر ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کہاں ہے؟ عوام کو جواب چاہیے۔

🚨 سکھر، نوابشاہ اور عمرکوٹ میں اربوں روپے کی مبینہ جعلسازیوں کے باوجود اگر افسران آزاد گھومیں تو پھر احتساب صرف دعویٰ بن کر رہ جاتا ہے۔

40 ارب ایڈوانس، 50 ارب کے مبینہ جعلی اشتہارات اور اربوں کے ٹھیکے—اگر یہ الزامات درست ہیں تو ذمہ داروں کے خلاف فوری تحقیقات کیوں نہیں؟

سندھ کے عوام پوچھ رہے ہیں: اربوں روپے کے مبینہ اسکینڈلز سامنے آنے کے بعد بھی ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کب ہوگی؟

آخر ایسا کیا نظام ہے جہاں اربوں روپے کے مالی الزامات سامنے آئیں، مگر ذمہ دار افسران بدستور اپنے عہدوں پر موجود رہیں؟ شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔

ہمیں بھی یہی فکر ہے کہ یہ "بینظیر کو کیا جواب دیں گے" 🤷😏
07/09/2026

ہمیں بھی یہی فکر ہے کہ یہ "بینظیر کو کیا جواب دیں گے" 🤷😏

Address

Sukkur
65200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sukkur Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sukkur Updates:

Shortcuts

Share