08/08/2025
اگر سول اسپتال صحیح ہو گیا تو؟؟؟
اگر سکھر کا سول اسپتال اپنی اصل حیثیت میں بحال ہو گیا، وہاں علاج کی تمام سہولیات فراہم ہونے لگیں، ڈاکٹروں کی موجودگی یقینی ہو گئی، اور مریضوں کو ایمانداری سے علاج میسر آ گیا، تو سکھر کے دیگر مہنگے اور نجی ہسپتالوں کی حقیقت کھل کر سامنے آ جائے گی۔
آج جو نجی ہسپتال معمولی بیماریوں پر لاکھوں روپے بٹور رہے ہیں، وہ خالی ہونے لگیں گے۔ کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ جب ایک سرکاری ادارہ دیانتداری سے کام کرے تو نہ صرف مفت علاج ممکن ہے بلکہ اعتماد بھی بحال ہوتا ہے۔
سول اسپتال کی بہتری صرف ایک ہسپتال کا مسئلہ نہیں، بلکہ یہ سکھر کے صحت کے نظام کی کایا پلٹنے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ شرط صرف اتنی ہے کہ نیت صاف ہو، عمل مضبوط ہو، اور احتساب سخت ہو۔