RTN Sukkur

RTN Sukkur Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from RTN Sukkur, Media/News Company, Humdard Housing Society Airport Road Sukkur, Sukkur.

ایس ایس پی سکر اظهر خان مغل کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ سلطانپور کی کامیاب کاروائی - کینٹ تھ...
21/01/2026

ایس ایس پی سکر اظهر خان مغل کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ سلطانپور کی کامیاب کاروائی -

کینٹ تھانے کی حدود میں کچھ روز قبل پیر سائیں پاگارا کی دعوت سے ایڈووکیٹ گلشیر مھر کی چوری شدہ کار قادن واری کے علاقے کے قریب برآمد کرلی گئی ہے - برآمد کار اصل مالکان حوالے کردی گئی ہے، چوری میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں - ایس ایچ او سلطانپور ایاز علی

اناللہ وانا الیہ راجعونپنوعاقل کے علاقے روپھر کے رہائشی نوجوان طاہر خان مھر کو اسلام آباد میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ...
25/12/2025

اناللہ وانا الیہ راجعون
پنوعاقل کے علاقے روپھر کے رہائشی نوجوان طاہر خان مھر کو اسلام آباد میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں

سکھر: ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی وزیرِ اعلیٰ سندھ سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ، کارکردگی پر شاباشایس ایس ...
23/11/2025

سکھر: ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی وزیرِ اعلیٰ سندھ سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ، کارکردگی پر شاباش

ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سے ملاقات کی جس میں ضلع سکھر کی امن و امان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ملاقات کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشن، قبائلی تنازعات کے خاتمے اور عوام کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات پر وزیرِ اعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور ہدایت کی کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اسی حکمت عملی کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ تحفظ اور سکون میسر ہو۔

سندھ بار کونسل کی کندھ کوٹ اور جیکب آباد کی نشست پر عبدالغنی بجارانی 861 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہو گئے، جبکہ احمد رضا سند...
01/11/2025

سندھ بار کونسل کی کندھ کوٹ اور جیکب آباد کی نشست پر عبدالغنی بجارانی 861 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہو گئے، جبکہ احمد رضا سندرانی 716 ووٹ حاصل کر سکے۔

تھانہ مبارکپور کی حدود میں بھٹی برادری کا زمین پر قبضے کے خلاف احتجاجمظاہرین کا کہنا ہے کہ بااثر شخص نورالدین بھٹی نے ہم...
01/11/2025

تھانہ مبارکپور کی حدود میں بھٹی برادری کا زمین پر قبضے کے خلاف احتجاج
مظاہرین کا کہنا ہے کہ بااثر شخص نورالدین بھٹی نے ہماری 6 ایکڑ زمین پر قبضہ کر رکھا ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

اعلیٰ حکام سے اپیل: قبضہ ختم کرایا جائے اور انصاف دیا جائے۔ #ٹھکراٹھو #احتجاج #انصاف

“اتنا پیسہ تمہارے پاس کہاں سے آیا؟کراچی میں کلینک کا سامان خریدنے کے لیے جانے والے خیرپور کے رہائشی ڈاکٹر مہمیر تنیو کو ...
31/10/2025

“اتنا پیسہ تمہارے پاس کہاں سے آیا؟
کراچی میں کلینک کا سامان خریدنے کے لیے جانے والے خیرپور کے رہائشی ڈاکٹر مہمیر تنیو کو کراچی پولیس نے مبینہ مقابلے میں مار دیا۔
ورثا کے مطابق، ڈاکٹر مہمیر 10 سے 15 لاکھ روپے لے کر کلینک کا سامان خریدنے کراچی گیا تھا، لیکن پولیس نے رقم چھیننے کے بعد اسے جعلی مقابلے میں قتل کر دیا۔

پنوعاقل میں ڈکیتی کی واردات!ریلوے پھاٹک کے قریب تیل ایجنسی کے مالک اللّٰہ بخش چوہان سے لاکھوں روپے نقدی اور دو موبائل فو...
30/10/2025

پنوعاقل میں ڈکیتی کی واردات!
ریلوے پھاٹک کے قریب تیل ایجنسی کے مالک اللّٰہ بخش چوہان سے لاکھوں روپے نقدی اور دو موبائل فون چھین کر ملزمان فرار
علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس، شہریوں کا مطالبہ — ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے

پنوعاقل کے قریب پولیس کی جانب سے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو مارنے  کا دعویٰدادلوئی لنک روڈ پر پنوعاقل پولیس نے مب...
16/10/2025

پنوعاقل کے قریب پولیس کی جانب سے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو مارنے کا دعویٰ
دادلوئی لنک روڈ پر پنوعاقل پولیس نے مبینہ طور پر ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران ایک ملزم کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے
ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت جھانگیر جکھرو کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش کو تعلقہ اسپتال پنوعاقل منتقل کر دیا گیا۔۔ پولیس
شام کے وقت موٹر سائیکل چھینے جانے کی اطلاع پر ملزمان کا پیچھا کیا گیا دادلوئی کے قریب مقابلہ ہوا — ایس ایچ او پنوعاقل
مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے — ایس ایچ او پنوعاقل
ہلاک ملزم کی لاش کو تعلقہ اسپتال پنوعاقل منتقل کر دیا گیا

سکر کی عدالت نے 11 گھریلو افراد کے قتل کیس میں وہاب اللہ انڈھڑ سمیت دو ملزمان کو 11، 11 بار عمر قید اور جرمانے کی سزا سن...
15/10/2025

سکر کی عدالت نے 11 گھریلو افراد کے قتل کیس میں وہاب اللہ انڈھڑ سمیت دو ملزمان کو 11، 11 بار عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی، جبکہ تین ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا گیا۔

پنوعاقل: ہندو برادری کے روحانی پیشوا سائیں چانڈو رام انتقال کر گئےپنوعاقل – سخی بابا آسودارام دربار کے گدی نشین اور ہندو...
15/10/2025

پنوعاقل: ہندو برادری کے روحانی پیشوا سائیں چانڈو رام انتقال کر گئے
پنوعاقل – سخی بابا آسودارام دربار کے گدی نشین اور ہندو برادری کے معزز روحانی پیشوا سائیں چانڈو رام بھارت کے شہر لکھنؤ میں انتقال کر گئے ہیں۔

Address

Humdard Housing Society Airport Road Sukkur
Sukkur
65200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RTN Sukkur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share