Hupafeist

Hupafeist Humanist Pacifist Feminist. Writer, Speaker, Human Rights Activist. Liberal, Secular, Critical Thinker. I believe, truth is everything in this universe.

That's why I always prefer the truth, whether the matter is small or big, whatever the result, regardless of profit or loss, I always stand by the truth.

Elegance is when personality speaks louder than appearance.
14/05/2026

Elegance is when personality speaks louder than appearance.

ارتقاء (Evolution) دنیا میں جب بھی “ارتقاء” یا Evolution کا نام لیا جاتا ہے تو اکثر لوگ اسے صرف انسان کے بندر سے بننے وا...
09/05/2026

ارتقاء (Evolution)

دنیا میں جب بھی “ارتقاء” یا Evolution کا نام لیا جاتا ہے تو اکثر لوگ اسے صرف انسان کے بندر سے بننے والی بحث سمجھتے ہیں، حالانکہ ارتقاء اس سے کہیں زیادہ وسیع، گہرا اور حیرت انگیز سائنسی نظریہ ہے۔
یہ دراصل زندگی کی اُس مسلسل تبدیلی کا نام ہے جو کروڑوں اربوں برسوں سے زمین پر جاری ہے۔
آج زمین پر موجود ہر جاندار، چاہے وہ ایک ننھا جرثومہ ہو، سمندر کی دیوہیکل وہیل ہو، اڑتا ہوا عقاب ہو یا سوچنے والا انسان، سب ایک طویل حیاتیاتی ارتقائی سفر کا نتیجہ ہیں۔

ارتقاء کیا ہے؟
“جانداروں میں وقت کے ساتھ آنے والی بتدریج تبدیلی کو ارتقاء کہتے ہیں۔”

یہ تبدیلیاں اتنی آہستہ آہستہ ہوتی ہیں کہ ایک انسان اپنی زندگی میں انہیں محسوس نہیں کر پاتا، مگر ہزاروں اور لاکھوں نسلوں کے بعد یہی معمولی تبدیلیاں نئی خصوصیات، نئی اقسام اور کبھی مکمل نئی انواع پیدا کر دیتی ہیں۔

ارتقاء کیسے کام کرتا ہے؟
ہر جاندار اپنی اولاد کو اپنی خصوصیات منتقل کرتا ہے۔
لیکن ہر نئی نسل اپنے والدین جیسی بالکل نہیں ہوتی۔ معمولی فرق ہمیشہ موجود رہتا ہے۔
مثلاً کسی ہرن کی ٹانگیں تھوڑی زیادہ مضبوط ہوں، کسی پرندے کے پر زیادہ بہتر ہوں، کسی جانور کی نظر زیادہ تیز ہو، تو ایسے جاندار کے زندہ رہنے اور نسل آگے بڑھانے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
اسی عمل کو سائنس میں
قدرتی انتخاب (Natural Selection)
کہا جاتا ہے۔
یعنی فطرت خود اُن خصوصیات کو “منتخب” کرتی ہے جو ماحول کے مطابق بہتر ہوں۔
ارتقاء کے نظریے کو سب سے زیادہ مشہور کرنے والا نام
Charles Darwin
ہے۔

1859ء میں اس نے اپنی مشہور کتاب:
On the Origin of Species
میں یہ وضاحت دی کہ تمام جاندار ایک مشترکہ حیاتیاتی تاریخ رکھتے ہیں اور وقت کے ساتھ تبدیل ہوتے رہے ہیں۔
ڈارون نے یہ نظریہ محض اندازوں پر نہیں بلکہ مشاہدات، فوسلز، جانوروں، پرندوں اور جغرافیائی تحقیق کی بنیاد پر پیش کیا تھا۔

ارتقاء کے ثبوت
سائنس میں کوئی نظریہ صرف خیال سے قبول نہیں کیا جاتا، بلکہ اس کے لیے ثبوت درکار ہوتے ہیں۔ ارتقاء کے حق میں بے شمار شواہد موجود ہیں۔

1. فوسلز (Fossils)
زمین کی تہوں میں دفن قدیم جانداروں کی باقیات اس بات کا ثبوت ہیں کہ ماضی میں زندگی آج سے مختلف تھی۔
قدیم انسانوں، ڈائناسورز اور دیگر جانداروں کے فوسلز یہ دکھاتے ہیں کہ زندگی مسلسل بدلتی رہی۔

2. جینیات (Genetics)
تمام جانداروں کے DNA میں حیرت انگیز مماثلت پائی جاتی ہے۔
مثلاً انسان اور چمپینزی کے DNA میں تقریباً 98 فیصد مماثلت موجود ہے۔
یہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ کبھی ماضی میں ان کا کوئی مشترک آباؤ اجداد رہا ہوگا۔

3. انسانی جسم کی ساخت
انسانی جسم میں کئی ایسی چیزیں موجود ہیں جو ارتقائی تاریخ کی نشانی سمجھی جاتی ہیں۔
مثلاً:
Wisdom teeth
Appendix
Goosebumps
یہ وہ خصوصیات ہیں جو ماضی میں شاید مفید تھیں مگر آج مکمل طور پر ضروری نہیں رہیں۔

کیا انسان بندر سے بنا؟
یہ ارتقاء کے بارے میں سب سے زیادہ غلط سمجھی جانے والی بات ہے۔
سائنس یہ نہیں کہتی کہ آج کا بندر آہستہ آہستہ انسان بن گیا۔ بلکہ سائنس کہتی ہے کہ انسان اور موجودہ بندروں کا کوئی قدیم مشترک آباؤ اجداد تھا۔
یعنی دونوں ایک ہی قدیم شاخ سے نکلنے والی الگ الگ شاخیں ہیں۔

ارتقاء اور جدید سائنس
آج حیاتیات، میڈیکل سائنس، جینیات، اینٹی بایوٹکس کی تحقیق، وائرسز کی تبدیلیاں، سب ارتقاء کے اصولوں پر کام کرتی ہیں۔
مثلاً:
بیکٹیریا وقت کے ساتھ اینٹی بایوٹکس کے خلاف مزاحمت پیدا کر لیتے ہیں۔
یہ بھی ارتقاء کی ایک عملی مثال ہے۔

ارتقاء ہمیں کیا سکھاتا ہے؟
ارتقاء انسان کو عاجزی سکھاتا ہے۔
یہ بتاتا ہے کہ انسان کائنات کا مرکز نہیں بلکہ فطرت کے ایک طویل سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
ہم بھی اسی زمین، اسی حیاتیاتی نظام اور اسی قدرتی تاریخ کا حصہ ہیں جس کا حصہ باقی تمام جاندار ہیں-

ارتقاء محض ایک سائنسی نظریہ نہیں بلکہ زندگی کو سمجھنے کی ایک کھڑکی ہے۔
یہ ہمیں بتاتا ہے کہ زندگی جامد نہیں، بلکہ مسلسل بدلنے والا سفر ہے۔
زمین پر موجود ہر جاندار اپنے اندر اربوں سال کی تاریخ چھپائے ہوئے ہے۔
انسان بھی اسی طویل داستان کا ایک باب ہے- ارتقائی وجہ سے بہت ذہین، مگر پھر بھی فطرت کے عظیم درخت کی صرف ایک شاخ!
تحریر: Hupafeist
#ارتقاء #جانور #انسان #زندگی
Aqeela Kabeer NASA Earth Fundación Charles Darwin Preguntale al biologo

انسان کو خوشی اور سکون کیسے ملتی ہے؟انسان کی خوشی کوئی ایک لمحاتی کیفیت نہیں، بلکہ یہ دماغ اور جسم کے اندر چلنے والے ایک...
28/04/2026

انسان کو خوشی اور سکون کیسے ملتی ہے؟

انسان کی خوشی کوئی ایک لمحاتی کیفیت نہیں، بلکہ یہ دماغ اور جسم کے اندر چلنے والے ایک نہایت خوبصورت اور پیچیدہ نظام کا نتیجہ ہے۔ یہ نظام اُن کیمیکلز پر قائم ہے جنہیں ہم ہارمونز یا نیورو ٹرانسمیٹرز کہتے ہیں۔ جب یہ متوازن انداز میں پیدا ہوتے ہیں تو انسان نہ صرف خوشی محسوس کرتا ہے بلکہ سکون، اطمینان اور زندگی کے معنی بھی سمجھنے لگتا ہے۔

ان میں سب سے نمایاں نام Dopamine کا ہے۔ یہ وہ کیمیکل ہے جو انسان کو کسی کام کے بعد “انعام” کا احساس دلاتا ہے۔ جب آپ کوئی ہدف حاصل کرتے ہیں، کوئی پسندیدہ کھانا کھاتے ہیں، یا آفس، گھر یا سوشل میڈیا پر تعریف پاتے ہیں تو یہی ڈوپامائن آپ کے اندر خوشی کی ایک چمک پیدا کرتا ہے۔ ورزش، نئی چیز سیکھنا، یا چھوٹے چھوٹے مقاصد حاصل کرنا اس کی افزائش کا بہترین ذریعہ ہیں۔ یہی وہ قوت ہے جو انسان کو آگے بڑھنے، کچھ کرنے اور کامیاب ہونے کی ترغیب دیتی ہے۔

لیکن محض جوش اور انعام ہی زندگی نہیں۔ انسان کو سکون بھی چاہیے، ایک اندرونی ٹھہراؤ، جو اسے بے چینی سے بچائے۔ یہاں Serotonin اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ یہ وہ کیمیکل ہے جو انسان کے موڈ کو متوازن رکھتا ہے۔ صبح کی دھوپ میں بیٹھنا، فطرت کے قریب رہنا، شکرگزاری کا احساس، اور دوسروں کے ساتھ اچھا برتاؤ، یہ سب سیروٹونن کو بڑھاتے ہیں۔ جب یہ مناسب مقدار میں ہو تو انسان خود کو مطمئن اور پُرسکون محسوس کرتا ہے، جیسے دل کے اندر کوئی ہلکی سی روشنی جل رہی ہو۔

پھر آتے ہیں Endorphins، جو قدرت کے دیے ہوئے وہ تحفے ہیں جو انسان کے درد کو کم کر کے خوشی کا احساس بڑھاتے ہیں۔ جب آپ دوڑتے ہیں، ہنستے ہیں، یا کوئی جسمانی سرگرمی کرتے ہیں، تو یہ اینڈورفنز خارج ہوتے ہیں۔ اسی لیے ورزش کے بعد انسان خود کو ہلکا اور خوش محسوس کرتا ہے، گویا جسم کا بوجھ کم ہو گیا ہو۔ ایک سچی مسکراہٹ اور دل سے نکلی ہوئی ہنسی بھی ان کے اخراج کا سبب بنتی ہے۔

اور آخر میں وہ ہارمون جس کے بغیر انسان کی خوشی ادھوری ہے: Oxytocin۔ اسے محبت اور تعلق کا ہارمون کہا جاتا ہے۔ جب ایک ماں اپنے بچے کو گلے لگاتی ہے، جب دوست آپس میں خلوص سے ملتے ہیں، یا میاں بیوی ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں تو یہی آکسیٹوسن دلوں میں اعتماد، محبت اور اپنائیت پیدا کرتا ہے۔ یہ صرف جسمانی قربت تک محدود نہیں بلکہ جذباتی تعلق، سچی بات چیت، اور ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے سے بھی پیدا ہوتا ہے۔

اگر ہم غور کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ خوشی کا راز کسی ایک چیز میں نہیں بلکہ ایک متوازن زندگی میں پوشیدہ ہے۔

انسان اگر اپنی روزمرہ زندگی میں ان چھوٹی چھوٹی سرگرمیوں کو شامل کر لے، چلنا، ہنسنا، سیکھنا، کام یا ہدف کی تکمیل، محبت کرنا اور شکر ادا کرنا تو وہ کسی بڑی دولت کے بغیر بھی ایک خوشحال اور مطمئن زندگی گزار سکتا ہے۔ اصل خوشی باہر نہیں، ہمارے اپنے جسم کے اندر ہی ایک مکمل نظام کی صورت میں موجود ہے، بس اسے سمجھنے اور سنبھالنے کی ضرورت ہے۔
تحریر: ہوپافیسٹ Hupafeist

I always try to teach my children; love the nature and embrace whole of it's beauty and sometimes courage to Adventure 😅...
28/04/2026

I always try to teach my children; love the nature and embrace whole of it's beauty and sometimes courage to Adventure 😅😅

Only Chinese are invited to post🙏
21/04/2026

Only Chinese are invited to post🙏

18/04/2026

You can't give birth to a son😥😭😭
18/04/2026

You can't give birth to a son😥😭😭

جن ظالم وحشی قاتلوں نے روبینا جانڈیو کو 'کاو کاری' مطلب سیکس آؤٹ آف میرج کی وجہ سے جانوروں سے بدتر صلوک کرتے ہوئے بھیڑ م...
16/04/2026

جن ظالم وحشی قاتلوں نے روبینا جانڈیو کو 'کاو کاری' مطلب سیکس آؤٹ آف میرج کی وجہ سے جانوروں سے بدتر صلوک کرتے ہوئے بھیڑ میں تماشا کرتے قتل کیا، انھیں قرآن سینوں پر رکھ کر پوچھا جائے کہ انھوں نے کبھی آوٹ آف میرج سیکس نہیں کیا؟
مجھے یقین ہے ان سؤوروں نے کئی بار غیر عورتوں، چکلوں اور یہاں تک کے جیسے دیہی سندھ میں عام ہے جانوروں کہ ساتھ بھی زنا کیا ہوگا-
انھیں دس بار عمر قید بامشقت کی سزا ملنی چاہئے-
#کاروکاری

ہزاروں دن جی لیے، لاکھوں لمحے گزار لیے 💭⏳اور سب سے بڑا سبق یہ سیکھا کہ:سِکّے سے بڑا کوئی ساتھی نہیں 🪙🤝❌دولت سے بڑا کوئی ...
16/04/2026

ہزاروں دن جی لیے، لاکھوں لمحے گزار لیے 💭⏳
اور سب سے بڑا سبق یہ سیکھا کہ:
سِکّے سے بڑا کوئی ساتھی نہیں 🪙🤝❌
دولت سے بڑا کوئی دوست نہیں 💰👤
روپئے سے بڑا کوئی رشتہ دار نہیں 💸🫂

پت جھڑ میں درختوں سے وفا کون کرے گاجو قرض تھا چھائوں کا ، ادا کون کرے گااب کے تو پرندے بھی بڑی دیر سے چپ ہیںموسم کے بدلن...
16/04/2026

پت جھڑ میں درختوں سے وفا کون کرے گا
جو قرض تھا چھائوں کا ، ادا کون کرے گا

اب کے تو پرندے بھی بڑی دیر سے چپ ہیں
موسم کے بدلنے کی دعا کون کرے گا💔💔

سب کھیل سمجھتے ہیں اسے چار دنوں کا
یہ کارِ محبت ہے، سدا کون کرے گا🍂🍁

Address

Sukkur
65200

Telephone

+923417603474

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hupafeist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hupafeist:

Share