SWABI Gateway

SWABI Gateway Swabi Press Official News Page for Latest News & Updates of District Swabi

07/08/2025
صوابی:پنج پیرمیں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی۔ذرائع کے مطابق شام کے وقت شگئی پنج پیر میں فائرنگ سے دو...
07/08/2025

صوابی:پنج پیرمیں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی۔ذرائع کے مطابق شام کے وقت شگئی پنج پیر میں فائرنگ سے دونوجوان عمر اور واثق شدید زخمی ہوئے جن کو باچاخان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور منتقل گیا۔تاہم ان میں سے ایک نوجوان واثق ولد ابرار استادسکنہ کمال خیل پنج پیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرےاور زخمی عمر نامی نوجوان کو اللہ تعالی شفاء دے۔آمین (ذرائع).

ڈاگئی صوابی کا ہونہار طالبعلم – داؤد جمال 🌟ڈسٹرکٹ صوابی کے علاقے ڈاگئی سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت طالبعلم داؤد جمال ولد...
06/08/2025

ڈاگئی صوابی کا ہونہار طالبعلم – داؤد جمال 🌟
ڈسٹرکٹ صوابی کے علاقے ڈاگئی سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت طالبعلم داؤد جمال ولد سید جوہر علی نے قائداعظم اسکول صوابی سے مردان بورڈ کے تحت میٹرک (جماعت نہم و دہم) کے سالانہ امتحانات 2025 میں 1107 نمبرات حاصل کیے۔
اس شاندار کارکردگی سے داؤد جمال نے نہ صرف اپنے اسکول بلکہ اپنے علاقے اور والدین کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
داؤد جمال نے اس کامیابی کو والدین کی دعاؤں، اساتذہ کی راہنمائی اور اپنی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا۔

05/08/2025

صوابی: پولیس تھانہ چھوٹا لاھور کی حدود کھنڈہ میں فٹ بال گروانڈ میں ملزم کی فائرنگ سےراہگیر بچے سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ تین بچے زخمی ہوگئے۔جاں بحق اور زخمیوں کو باچاخان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور منتقل کر دیا گیا ۔(ذرائع)

ممبر قومی اسمبلی شہرام خان ترکئی نے صوابی موٹروے پر پاکستان تحریک انصاف کے ایک بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا۔عوام کی جم...
05/08/2025

ممبر قومی اسمبلی شہرام خان ترکئی نے صوابی موٹروے پر پاکستان تحریک انصاف کے ایک بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا۔
عوام کی جم غفیر نے اس موقع پر "رہا کرو رہا کرو عمران خان کو رہا کرو" کے فلک شگاف نعرے لگائیں۔ایم این اے شہرام خان ترکئی نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے لیڈر کو ناحق قید میں اج 2 سال پورے ہوگئے۔ اور ان پر ہر قسم کا ظلم ڈھایا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو بھی ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔ انکی غیر قانونی گرفتاریاں ہورہی ہے اور ہمارے لوگوں کی استحقاق مجروح کررہے ہیں جبکہ ان کی فیملیز کو بھی ہراساں کیا جاتا ہے۔انھوں نے صوابی کے عوام اور کارکنان کی بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کیا ۔

آج میں آپ کی توجہ ایک خطرناک جڑی بوٹی کی طرف دلانا چاہتا ہوں جو پاکستان میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اسے گاجر بوٹی کہا جاتا ...
03/08/2025

آج میں آپ کی توجہ ایک خطرناک جڑی بوٹی کی طرف دلانا چاہتا ہوں جو پاکستان میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اسے گاجر بوٹی کہا جاتا ہے اور یہ صحت، فصلات، اور ماحول کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔ انسانوں اور جانوروں میں جلدی الرجی، دمہ، اور سانس کی بیماریاں فصلات کی پیداوار میں کمی چراگاہوں کی تباہی (آسٹریلیا میں 70٪ چراگاہیں ختم کر چکی ہے) مفید پودوں کو مارنے والا زہریلا مادہ خارج کرتی ہے۔ (Allelopathic Effect)
پھیلاؤ کا طریقہ ایک پودا 28,000 تک بیج پیدا کر سکتا ہے۔
بیج پانی، ہوا، جانوروں، اور سیلاب کے ذریعے دور دور تک پھیل جاتے ہے ۔پاکستان میں 2009 کے سیلاب میں گندم کے ساتھ آیا
اپریل سے نومبر کے دوران تیزی سے اگتی ہے، برسات میں قد 1.5 میٹر تک پہنچ جاتا ہے۔
روک تھام کیسے کریں۔
1. ثقافتی طریقہ (Cultural Control)
پودے کو جڑ سے اکھاڑ دے کریں
احتیاطاً دستانے اور ماسک ضرور پہنیں۔
پھول آنے سے پہلے کارروائی کریں تاکہ بیج نہ بنیں۔
2. کیمیائی طریقہ (Chemical Control)
"گلائفوسیٹ" یا "راؤنڈ اپ" کا اسپرے کریں۔ بڑے رقبے پر یہ مہنگا اور مشکل ہو سکتا ہے۔
یہ صرف زراعت کا نہیں، ایک قومی مسئلہ ہے۔
آئیں، ہم سب مل کر گاجر بوٹی کے خلاف آگاہی پھیلائیں۔ خاص طور پر طلباء، اساتذہ، سماجی کارکن، اور کسان اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں

Address

Swabi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SWABI Gateway posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share