13/01/2026
ملک گیر مغربی ہواؤں کے طاقتور سلسلے بلوچستان پنجاب خیبرپختونخواہ کشمیر گلگت بلستان تک موسلادھار سے تیز بارش شدید برف باری کے امکانات اور ژالہ باری کی بھی خطرات
چلتے ہیں تفصیلات کی طرف 👇
🌍 ملک گیر موسمی صورتحال کی اہم اپڈیٹ
انشاءاللہ 18 جنوری سے لے کر 25 جنوری کے درمیان ایک طاقتور ملک گیر مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو سکتا ہے۔ یہ سلسلہ پورے ملک پر اثر انداز ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور اس دوران تیز سے موسلا دھار بارشیں، شدید برف باری اور بعض مقامات پر گرج چمک، تھنڈر سیل اور ژالہ باری کے بھی امکانات موجود ہیں ⛈️🌨️
🟤 بلوچستان
بلوچستان کے تقریباً تمام علاقوں میں موسلا دھار سے تیز بارشوں کے قوی امکانات بن رہے ہیں 🌧️
بارش کی مقدار بعض علاقوں میں 40 سے 50 ملی میٹر تک
کہیں 20 سے 30 ملی میٹر
اور بعض مقامات پر 10 سے 20 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے
پہاڑی علاقوں میں برف باری کے واضح امکانات ہیں ❄️
اس دوران کہیں کہیں طاقتور گرج چمک اور تھنڈر سیل بن سکتے ہیں جو ژالہ باری کا سبب بھی بن سکتے ہیں ⚡🧊
🟢 سندھ
سندھ میں بارشوں کی مقدار نسبتاً کم دکھائی دے رہی ہے، تاہم امید ہے کہ اچھی بارشیں ہو سکتی ہیں 🌦️
بیشتر علاقوں میں 1 سے 3 ملی میٹر
بعض مقامات پر 3 سے 10 ملی میٹر
اور کہیں کہیں 15 ملی میٹر تک بارش ممکن ہے
یعنی سندھ میں ہلکی سے درمیانی بارشوں کے امکانات موجود ہیں 🌧️
🔵 خیبر پختونخوا
خیبر پختونخوا کے تمام علاقوں میں زبردست بارشوں اور پہاڑوں پر شدید برف باری کے امکانات ہیں ❄️🌧️
جنوبی علاقوں میں 30 سے 40 ملی میٹر
بعض مقامات پر 50 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے
دیگر علاقوں میں 10 سے 20 ملی میٹر
شمالی خیبر پختونخوا میں بعض مقامات پر 50 سے 100 ملی میٹر تک مقدار ظاہر کی جا رہی ہے،
جس کی بنیادی وجہ انتہائی شدید برف باری ہے 🌨️
⚪ گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں بھی انتہائی شدید برف باری کے قوی امکانات موجود ہیں ❄️
بعض علاقوں میں 100 ملی میٹر سے زائد مقدار ظاہر کی جا رہی ہے،
جس کی بنیادی وجہ مسلسل اور شدید برف باری اور زبردست بارشیں ہیں 🏔️🌨️
🟣 کشمیر
کشمیر میں بھی شدید سے انتہائی شدید برف باری اور بارشوں کی پیشگوئی کی جا رہی ہے ❄️🌧️
بارش و برف باری کی مقدار 80 سے 120 ملی میٹر تک دکھائی دے رہی ہے
یہ بھی شدید برف باری کی وجہ سے ظاہر کی جا رہی ہے 🌨️
🟡 پنجاب
جنوبی پنجاب:
کہیں کہیں 15 ملی میٹر
بعض مقامات پر 20 ملی میٹر
اور کچھ علاقوں میں 5 سے 10 ملی میٹر بارش
یعنی کہیں ہلکی، کہیں درمیانی اور بعض مقامات پر تیز بارش ممکن ہے 🌧️
اس دوران طاقتور تھنڈر سیل بن سکتے ہیں جو ژالہ باری کا سبب بن سکتے ہیں ⛈️🧊
شمالی پنجاب:
بیشتر علاقوں میں 40 سے 50 ملی میٹر
بعض مقامات پر 60 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے 🌧️
کہیں کہیں طاقتور گرج چمک کے تھنڈر سیل بنیں گے جو شدید ژالہ باری کا سبب بن سکتے ہیں ⚡🧊
مجموعی طور پر شمالی پنجاب میں درمیانی سے تیز اور موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں 🌧️
📢 اہم گزارش
فی الحال کسی خاص شہر یا علاقے کا نام نہیں لیا گیا،
کمنٹس بہت زیادہ آتے ہیں۔
میں کوشش کرتا ہوں کہ سب کو جواب دوں، مگر وقت کی کمی کی وجہ سے کچھ کمنٹس رہ بھی جاتے ہیں 🙏
جن دوستوں کو جواب نہ ملے وہ دوبارہ کمنٹ کریں، انشاءاللہ کوشش کروں گا جواب ضرور دوں 🤲
اس وقت مکمل تفصیلی اپڈیٹ فراہم کرنا ممکن نہیں
کیونکہ
سسٹم ابھی زیرِ اثر ہے
تاریخیں آگے پیچھے ہو رہی ہیں
شدت کبھی بڑھ رہی ہے اور کبھی کم ہو رہی ہے
لیکن اتنا یقینی ہے کہ انشاءاللہ ایک ملک گیر سلسلہ اس دوران پاکستان میں داخل ہو سکتا ہے 🌍
تفصیلی اپڈیٹس آنے والے دنوں میں وقت کے ساتھ فراہم کی جاتی رہیں گی ⏳
❤️ درخواست
براہِ کرم اس پوسٹ کو لائک 👍، زیادہ سے زیادہ شیئر 🔁 کریں تاکہ ہر کوئی باخبر رہے
یہ اپڈیٹ لازمی کسان بھائیوں تک پہنچائیں تاکہ وہ موسم کی صورتحال سے باخبر رہے سکیں اور موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی فصلوں کی دیکھ بھال کریں ہمارا کام ہے آپ تک اپڈیٹ پہنچانا آگے آپکا کام ہے شئیر کرنا دوسروں تک یہ اپڈیٹ پہنچانا
ہو سکتا ہے کہ آپ کے ایک شئیر کرنے سے کسی کسان بھائی کا فائدہ ہو جائے
🌦️ موسم کی خبریں فیصلہ اللہ کا 🤲